ملتان میں چار سالہ انعم ارشد کے اغوا کا ڈراپ سین، بچی کا والد ہی اغوا کار نکلا
تفصیلات کے مطابق اپنے ہمسائے کو پھنسانے کیلئے والد نے اپنی ہی 4 سالہ معصوم بیٹی کو اغوا کروادیا ۔والد کا اپنے ہمسائے کیساتھ معمولی جھگڑا ہوا تھا اور اسی رنجش میں اس نے اپنے ہمسائے کو مقدمہ میں ملوث کرنیکی کوشش کی۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے نیو زکریا ٹاو¿ن سے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ انعم ارشد کو چند ہی گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا،بچی کے والد ارشد نے پولیس کو شکایت کی کہ اس کی 4 سالہ بیٹی انعم ارشد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔جس پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا،
سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچی کو فوری بازیاب کروانے کے احکامات جاری کیے جس پر ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں بچی کو بازیاب کروانے کے لیے آپریشن کیا گیا۔
بچی کی بازیابی کیلئے پولیس نے فوٹیجز اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے بچی کو تھانہ گلگشت کے علاقے نواب پور روڈ سے اصغر کالرو نامی شخص کے گھر سے بازیاب کروایا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتاری کے بعد ملزم اصغر کالرو نے دوران تفتیش بچی کے اغوا کا بھانڈا پھوڑدیا اور کہا کہ بچی کا والد4سالہ انعم کو اصغر کالرو سے سازباز ہوکر خود ہی چھوڑ کر گیا تھا کیونکہ وہ اپنے ہمسائے کو اغوا کے مقدمہ میں پھنسانا چاہتا تھا ۔
پولیس کے مطابق بچی کا والد ارشد اپنے ہمسائے کو اسلئے اغوا کے مقدمہ میں پھنسانا چاہتا تھا کیونکہ بچی کے والد کا ہمسائے کیساتھ جھگڑا ہوا تھا۔
پولیس ترجمان کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق بچی کا والد ارشد اور ارشد کا دوست عبد العزیز تاحال مفرور ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fatheii1i1311.jpg
Advertisement





