Advertisement

ہمارے سابق کھلاڑی دعائیں کرتے ہیں کہ قومی ٹیم ہار جائے: رمیز راجہ

9rjajonfireelek.png

ورلڈکپ میں ہمارا فاسٹ اور سپن گیندبازی کا ڈیپارٹمٹ بالکل فلیٹ تھا اور ٹیم کی باڈی لینگویج بھی کمزور تھی: سابق چیئرمین پی سی پی

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھارت میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کا ذمہ دار ٹیم کے ناقدین کو قرار دے دیا۔ رمیز راجہ نے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ورلڈکپ 2023ء میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے ذمہ دار وہ ناقدین بھی ہیں جو اپنی ٹیم پر تنقید کرنے کا موقع تلاش کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں اور تنقید کرتے ہوئے خونخوار ہو جاتے ہیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ایک خاص ٹی وی چینل ہے جس پر ہمارے سابق کھلاڑی بیٹھ کر سمجھتے ہیں کہ کرکٹ کے کھیل بارے ان سے زیادہ کسی کو علم نہیں ہے اور دعائیں کرتے ہیں کہ کسی طرح پاکستان ٹیم ہار جائے اور ہماری ہیڈلائنز چلیں کہ دیکھا ہم نے تو اس کا پہلے ہی بتا دیا تھا۔


انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے سابق کھلاڑی خونخوار ہو جاتے ہیں،یہ رویہ ختم کرنا ہو گا۔ پاکستان ٹیم تب تک دبائو کا شکار رہے گی جب تک کہ سابق کھلاڑیوں کا یہ رویہ ختم نہ ہو جائے۔ کرکٹ بورڈ اب انکوائری کرے گا جس کے لیے کچھ سابق کھلاڑیوں کو بھی بلایا جائے گا ایسے پاکستان کی کرکٹ کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری میں کچھ ایسے صحافی بھی آ جائیں جو کرکٹ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں نہیں اور وہ اپنا ایجنڈا لے کر آئیں گے کہ فلاں نے وہ کر دیا اور فلاں نے یہ کر دیا جس سے پاکستان کی کرکٹ مزید خراب ہو گی۔ ورلڈکپ میں ہمارا فاسٹ اور سپن گیندبازی کا ڈیپارٹمنٹ بالکل فلیٹ تھا اور ٹیم کی باڈی لینگویج بھی کمزور تھی۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ اگر مگر کی بنیاد پر نہیں جیتا جا سکتا اور نہ ہی کپتان تبدیل کرنے سے کچھ ہو گا کیونکہ ہمارے کھلاڑی 80 کی دہائی کی بلے بازی اور بائولنگ ببل میں جمے ہوئے ہیں اور باقی ٹیمیں بہت آگے چلی گئی ہیں۔ ہمارے سارے لڑکے ابھی کم عمر ہیں اس لیے اگلے 4 سے 5 سال تک یہی چلے گا۔
 
When Pakistan lost to India many of them were angry and started criticizing but when they lost to Afghanistan they could not handle it.

Anyway may Allah swt give the players peace, and they perform better next time.

if India had performed the same way they would have been criticized by there players as well.