سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے بعض لوگ اسمبلیوں کی تحلیل سے گھبرارہے ہیں ، اسمبلیاں تحلیل ہونے سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور زمان پارک میں کرنٹ افیئرز یوٹیوب وی لاگرز سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملکی سیاست اور دیگر امور پر کھل کر بات کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا معیشت کیلئے ظلم ہوگا، وفاقی حکومت معیشت اور ملک سنبھالے میں ناکام رہی ہے، ہم دوبارہ اقتدار میں آئے تو احتساب کا نظام بہتر کریں گے، گزشتہ دور میں نیب کو میں خود کنٹرول نہیں کررہا تھا۔
چوہدری پرویز الہیٰ کے بیانات کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی ہر بات ہماری لائن و لینتھ پر نہیں ہوسکتی، کسی اتحادی کی بات اچھی نہیں لگتی تو کارکنان نظر انداز کریں، ہمیں ایسی باتوں تو درگزر کرنا چاہیے۔