Advertisement

ہماری اور پاکستان کی عزت اور کامیابی

ایک مسلم معاشرے میں ہر برائی کی بنیادی اور اصل وجہ الله کا خوف نہ ہونا، م موت کو بھول جانا اور حساب کا یقین نہ ہونا ہے ...اسی طرح ہر نیکی اور اچھائی کا ممبع الله کا ڈر، موت کی یاد اور قیامت میں الله کے سامنے حساب دینے پر مضبوط ایمان ہے ...

تو میرے بھائیو اور بہنو ... زمین و آسمان کے درمیان کسی بھی چیز کی کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ جو کرتا ہے وہ الله ہے ...اور الله لوگوں کے فیصلے ان کے اعمال کے مطابق کرتا ہے

آپ پاکستان میں سے ہر برائی مٹا دینا چاہتے ہیں، اسے امن اور عزت کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں تو وہ کیجے جو آپ سے ، ہم سے ، ہم سب سے ہمارا رب چاہتا ہے ...

پھر وہ بیشک ہمارے لیے عزتوں کے فیصلے کرے گا اور ہمیں اور ہمارے ملک کو ذلّت کی دلدل سے نکال لے گا ...

پھر وہ ہماری دنیا ہی نہیں ، آخرت بھی بنا دے گا جہاں ہمیں ساٹھ ستر سال نہیں بلکہ ہمیشہ رہنا ہے ...


اور اگر آپ یہ سب نہیں کر سکتے اور نہ ہی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پھر سارے دنیا کے خزانے آپکے قدموں میں آ جائیں، دنیا کے سارے زہین انسان پاکستان میں جمع ہو جایئں ، پاکستان کی زمین سونا اگلنے لگے اور صنعت سو گنا بڑھ جائے ...پھر بھی، یہ سب مل کر بھی ہمیں اور ہمارے ملک کو ناکام اور ذلیل ہونے سے نہیں بچا سکتے ...کہئے یقین ہے اس کا ؟؟؟

​
 
Last edited by a moderator: