ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے ،عمران خان

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
یومِ تاسیس کے موقع پر ملاقات کیلئے جیل آنے والے ذمہ داران سے بانی چئیرمین عمران خان کی خصوصی گفتگو

میرا اپنی قوم کے نام پیغام ہے کہ حقیقی آزادی کے حصول کیلئے مجھے جو قربانی بھی دینی پڑی دوں گا مگر اپنی اور اپنی قوم کی آزادی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

میری قوم جان لے کہ مجھے سراسر جعلی، جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات کی پاداش میں گزشتہ 9ماہ سے جیل میں قید کیا گیا۔ مجھے اگر 9سال یا اس سے بھی زیادہ عرصے کیلئے جیل میں قید رہنا پڑا تو رہوں گا مگر میری قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔

ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے جو دستور اور قانون کی دھجیاں اُڑا کر ملک میں بدترین آمریت قائم کیے ہوئے ہے، جنگل کے بادشاہ کی ضد، انا، قانون کو خاطر میں نہ لانے اور ملک کو دستور کی بجائے اپنی مرضی کے مطابق چلانے کی ضد ملکی معیشت، نظامِ حکومت حتی کہ جمہوریت اور عدلیہ کی تباہی کا سبب بن رہی ہے، عمران خان



https://twitter.com/x/status/1783832942219063527
https://twitter.com/x/status/1783887349685887086
https://twitter.com/x/status/1783769438535172329
https://twitter.com/x/status/1783792274830225501
https://twitter.com/x/status/1783795653702779205
https://twitter.com/x/status/1784161345396470082
https://twitter.com/x/status/1784267087289999739
https://twitter.com/x/status/1784254986601238703
https://twitter.com/x/status/1784267087289999739
 
Last edited by a moderator: