Advertisement

ہزاروں برس پرانا المیہ :خالد مسعود خان

23400_36097047.jpg


https://dunya.com.pk/index.php/author/khalid-masood-khan/2018-05-24/23400/36097047
 
Last edited:
Advertisement
اقدار کی سیاست کا درس تو دے دیا مگر یہ نہیں بتایا کہ اقدار کے سب سے بڑے علمبردار نے کہا تھا کہ اگر فاطمہ بھی چوری کرتیں تو انکے بھی ہاتھ کاٹے جاتے یا عمر سے کسی نے کیسے پوچھ لیا کرتا کہاں سے آیا .اقدار کے دئے سچ اور قربانی کے خوں سے جلتے ہیں . مگر یہاں عالم کچھ اور ہے. آمدنی کے ذریعہ نہ بتایا جائے. کہ کیسے خریدیں لندن میں جائیدادیں. اور چلے ہیں نظریاتی بننے. جب کسی کو تباہی سے دو چار کرنا ہو تو اس شخص کی مت مار دی جاتی ہے . حکرانون کے مشیر ہی ان کی عقل ہوتے ہیں . باقی قارئین بہتر اخذ کر سکتے ہیں
 
ایک وقت تھا جب خورشید ندیم صاحب کو بہت شوق سے پڑھتا تھا مگر اب انہوں نے وکالت کا کام نہ جانے کیا سوچ کر ذمے لے لیا ھے۔ اختلاف کا حق ھر کسی کو حاصل ھے اور یہ کسی بھی جمہوری معاشرے کی خوبی ھوتی ھے۔ لیکن ایک پہلو جس سے وہ اب دانستہ یا نادانستہ کنی کتراتے ھیں وہ یہ ھے کہ جمہوری معاشرے ایک ارتقائی عمل سے گزرنے کے بعد وجود میں آتے ھیں اور اس عمل میں سب سے نمایاں اور مثبت کردار قلم کار (دوسرے لفظوں میں میڈیا) ادا کرتا ھے اگر لکھاری کا قلم مثبت رجحانات کو فروغ دینے میں استعمال ھو۔

دوسری چیز جو کسی بھی معاشرے کو عزت و توقیر بخشتی ھے وہ قانون کی حکمرانی ھے۔ افسوس کی بات یہ ھے کہ ھمارے لکھاری اس حقیقت کو فراموش کر رھا ھیں کہ ارتقائی عمل کہیں نہ کہیں اور کسی نہ کسی طرح شروع ھو کر رھتا ھے چاھے اس کو روکنے کی کتنی ھیں کوششیں اور تاویلیں گھڑی جائیں۔ ھمارے ملک میں قانون و انصاف ھمیشہ ایوان اقتدار کے مکینوں کی لونڈی رھی ھے کبھی اس کو نظریہ ضرورت قرار دیا گیا تو کبھی ڈنڈے نے اپنا کام دکھایا۔ اور کبھی جمھوری آمرانہ طرز حکومت نے اس کو پنپنے سے روکے رکھا۔

بہرطور ایک بات طے ھے کہ خلا کبھی ھمیشہ نہی رھتا اسے کبھی نہ کبھی پر ھونا ھی ھوتا ھے ۔ آج کی عدالت اور آج سے پندرہ سال پہلے کے عوامل و عدالت میں زمین آسمان کا فرق آچکا ھے۔ آج کا قاضی وہ نہی جو حکمرانوں کے آگے سجدہ کر دے اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ھے کہ اس بات کا ادراک عوام اچھے سے کر چکے ھیں کہ کسی بھی معاشرے میں قانون کی بالادستی قائم کئیے بنا نہ تو ملک ترقی کرسکتے ھیں نہ ھی دنیا میں عزت و مرتبہ حاصل کیا جا سکتا ھے۔

اس عمل کا آغاز میرے نزدیک عدلیہ بحالی تحریک سے شروع ھوا جو آہستہ آہستہ اپنی جڑیں مظبوط کئیے جا رھا ھے۔ ھمارے سابقہ حکمران اور ان کے حواری شاید ابھی بھی اسی زمانہ میں ذندگی بسر کرنے کی متمنی ھیں جو کہ آج سے چند سال پہلے تک انہیں میسر تھی ۔ وہ آج بھی قانون کو گھر کی لونڈی بنانے پہ مصر ھیں لیکن وہ یہ بھول گئے کہ تبدیلی کا آغاز جلد ہا بدیر ھو کر رھتا ھے اور قدرت نے پانامہ اسکینڈل کی شکل میں ایک موقع اس قوم کو عطا کیا۔ میں اس بات پہ کامل یقین رکھتا ھو کہ احتساب صرف کسی ا یک فرد یا گروہ کا نہی بلکہ ان تم افراد اور گروہوں کا ھونا چاھیئے جو کسی نہ کسی شکل میں اس ملک و قوم کے سیاہ و سفید کے مالک رھے۔ اور بلا تفریق ھونا چاھیئے۔

محترم کالم نگار نے جس شخصیت کو "نجات دھندہ' اصولی اور نظریاتی قرار دینے کی کوشش کی ھے وہ اس ملک کی تین سے زائد بار سیاہ و سفید کی مالک رھی ھے لیکن آج جب ان کو قانون کے شکنجے میں کس لیا گیا تو تب ان کو اس بات کا ادراک ھوا کہ وہ تو ایک نظریہ ھیں۔ وہ یقینن ایک نظریہ کا روپ دھار سکتے تھے اگر وہ محض ان چند سوالوں کے جواب دے دیتے جو ان سے پوچھے گئے تھے مگر افسوس کا مقام ھے کہ سوائی الزام تراشی کے ان کے پاس کسی سوال کا کوئی جواب نہی۔ میرا محترم خورشید ندیم صاحب سے گزارش ھے کہ جن سوالوں کے جواب میاں صاحب دینے سے پہلو تہی کرتے ھیں ، آپ دے دیں تو جناب آپ میاں صاحب کو جو بھی بنا کر ( نجات دہندہ، نظریہ، لیڈر، فخر ایشاء، یا جو بھی آپ تجویز کریں ) نہ صرف ماننے کو تیار ھیں بلکہ ان کے نظریات کی پیروی اور نشرواشاعت بھی اپنے زمہ محض ایک ادنی کارکن کے طور پر کرنے کو تیار ھیں۔
البتہ مجھے یقین ھے کہ ان چند سوالوں کے جواب ،جو میاں صاحب دینے میں بری طرح ناکام ھوئے ھیں، آپ کے پاس بھی نہی ھوں گے ویسے بھی آجکل میاں صاحب " الٹا چور کوتوال کو ڈانتے " کے مصداق یہں راگ الاپ رھے ھیں کہ تم کون ھو پوچھنے والے ؟؟

فکر نہ کریں چند دن کی بات ھے جب سب کچھ قصہ پارینہ ھو گا ھمارا ملک ایک نئی امنگ امید و بیم کے ساتھ انگڑائی لیکر اٹھ کھڑا ھو گا، قانون کی حکمرانی ھو گی اور آپ کے "قائد" جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیگر قیدیوں کو اقدار کی سیاست کے درس دے رھے ھوں گے انشاءاللہ!!
 
Last edited:
Advertisement
Bhai ap ne column mein sab kch likh diya. yeh bhi bta dete k iqtadar k liye Hazrat MUHAMMAD S.A.W ki sunnat or ALLAH Ke banaye hue rules ko follow karo.. ta k yeh hmare hukumran bhi kch seedhi simat ki taraf aa sakain..
 
جھوٹ اور چوری، خیانت کب سے اقدار میں شامل ہوئے ہیں ؟
اخلاقی پستی کے پاتال میں پہنچ کر لکھا کالم ۔