- Joined
- Oct 9, 2014
- Posts
- 1,407
- Reaction score
- 1,558
- Points
- 0
ہر جنتی کو نبی ﷺ کے نام سے پکارا جائے گا
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے منسوب ایک مرفوع روایت ہے
لَيْسَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ؛إِلا يُدْعَى بِاسْمِهِ، إِلا آدَمَ عَلَيْهِ السَّلامُ.
سیدنا آدم علہ السلام کے علاوہ ہر جنتی کو نبی کریم ﷺ کے نام سے پکارا جائے گا۔
(المجروحین لابن حبّان: ۷۶/۳، تاریخ بغداد للخطیب: ۴۶۳/۱۳)
موضوع (من گھڑت): یہ جھوٹی روایت ہے، کیونکہ
اس کو گھڑنے کا کارنامہ وہب بن حفص حرانی نے سر انجام دیا ہے۔ اس کے بارے میں:
ابو عروبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: کذاب، یضع الحدیث
یہ جھوٹا تھا اور اپنی طرف سے احادیث گھڑا کرتا تھا۔ (الکامل في الضعفاء الرجال لابن عدي: ۳۴۴/۸
امام ابن عدی رحمہ اللہ اس کے بارے میں فرماتے ہیں: وکل أحادیثه مناکیر ، غیر محفوظة.
اس کی ساری کی ساری روایات جھوٹی اور غیر محفوظ ہیں۔ (الکامل في ضعفاء الرجال: ۳۴۷/۸
اس کے بارے میں امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یضع الحدیث
یہ اپنی طرف سے احادیث گھڑا کرتا تھا۔ (تاریخ بغداد للخطیب: ۴۶۳/۱۳
اس روایت کو حافظ ابن الجوزی رحمہ اللہ نے الموضوعات (۲۵۷/۳) میں ذکر کیا ہے۔
الکامل لابن عدي (۷۴/۵) میں اس کی ایک دوسری سند بھی ہے، مگر یہ بھی جھوٹی ہے، کیونکہ اس کا راوی شیخ بن خالد صوفی بصری جھوٹی احادیث گھڑنے والا تھا۔
امام ابن عدی رحمہ اللہ خود فرماتے ہیں: وشیخ ابن أبي خالد ؛ ھذا؛ لیس بمعروف ، وھٰذہ الأحادیث التي رواھا عن حماد بھذا الإسناد ؛ بواطیل کلها
"ابن ابی خالد کا استاذ غیر معروف ہے۔ حماد کے حوالے سے بیان کی جانے والی اس کی یہ ساری روایات جھوٹی ہیں۔" (أیضاً
امام ابن حبان رحمہ اللہ اس روایت کو باطل اور "موضوع" (جھوٹی)قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں: لا یجوز الاحتجاج بهٖ (شیخ ابن أبي خالد) بحالٍ
کسی بھی حالت میں ابن ابی خالد کے استاذ سے دلیل لینا جائز نہیں۔" (المجروحین: ۳۶۴/۱
اس روایت میں اور بھی خرابیاں ہیں۔

Last edited by a moderator: