- Joined
- Sep 23, 2016
- Posts
- 677
- Reaction score
- 830
- Points
- 93
نہال ہاشمی نے جوش خوشامد میں اپنے آقاؤں کی ن لیگ کے مائنڈ سیٹ کو پوری طرح بے نقاب کرکے رکھ دیا۔ خدا جانے لوگ کیوں تھو تھو کررہے ہیں، برا منا رہے ہیں، غصہ دکھارہے ہیں۔ مجھے تو نہال نے نہال کردیا۔ گھر کا بھیدی ہے ناں اس لئے اس نے لنکا ڈھا بھی دی، جلا بھی دی ۔ جوش خوشامد یا جوش جذبات میں صحیح بات باہر آگئی ہے، تو برا منانے کی بجائے اس جمہوری نو نہال کا شکریہ ادا کرناچاہئے۔ہیلی کاپٹر کیس میں عامر عزیز تفتیشی تھے، جسٹس شیخ عظمت سعید استقاثہ کے وکیل کے طور پر ’’نیب‘‘میں فرائض انجام دے رہے تھے، ڈار نے منی لانڈرنگ کا بیان عامر عزیز کو دیا تھا، سعید احمداہم گواہ تھے اور یہی وہ پس منظر ہے جس کے سبب لیگی رہنمائوں میں ہیجان ہے جو ہذیان کی شکل میں سامنے آرہا ہے۔آگےآگے دیکھئے ہوتا ہے ۔ حسن نثار
https://jang.com.pk/print/324378-hassan-nisar-column-2017-06-02-haijan-se-hazyan-tak
https://jang.com.pk/print/324378-hassan-nisar-column-2017-06-02-haijan-se-hazyan-tak
- Featured Thumbs
- http://i.imgur.com/5V7hP5f.jpg
Last edited by a moderator:





