Advertisement

ہارے ہوئے لوگ گورنر راج کے مشورے دے رہے ہیں:حبیب اکرم


"جو بھی لوگ آج مشورے دے رہے ہیں کہ جناب گورنر راج لگا دیا جائے تو کچھ نہیں ہوگا، وہ لوگ وہ ہیں جو اپنے حلقے سے ہارے ہوئے ہیں۔ مثال کے طور پر فیصل کریم کنڈی صاحب، جو طویل عرصے سے الیکشن نہیں جیت پا رہے ، حلقے کے لوگ انہیں ووٹ نہیں دیتے المعرض۔ ایک ہارے ہوئے شخص کو گورنر لگا دیا جائے تو پھر اس کے بعد وہ یہی باتیں کرے گا ناں۔۔ وہ تو کہے گا گورنر راج لگا دیں۔ حالانکہ فیصل کنڈی صاحب کو شاید یہ سمجھانے والا نہیں ہے کہ اگر گورنر راج لگ گیا تو پھر کنڈی صاحب کی نہ مرضی ہوگی نہ اختیار ہوگا، اور شاید وہ اس کرسی پر بھی موجود نہ ہوں "۔حبیب اکرم

"18 اگست کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو نافذ کر دیا جائے تاکہ بات آگے کی طرف چل پڑے، اس میں کیا امر مانع ہے؟آج بھی ہمارے نظام کے اندر، ہمارے دستور کے اندر حل موجود ہے، لیکن اگر طاقت کے زور پر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر مسئلے کا حل ہتھوڑا نہیں ہوتا۔ مسئلے کا حل ایک دوسرے سے گلے ملنا ہے، ایک دوسرے کی بات برداشت کرنا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر کوئی درمیانی راستہ نکالنا ہے۔ آج بھی راستہ نکل سکتا ہے۔ گورنر راج اور ایمرجنسی دھمکیاں تو ہو سکتی ہیں، یہ مسائل کا حل کسی صورت نہیں ہو سکتیں"۔حبیب اکرم

”جب ایک تحریک شروع ہو جاتی ہے تو وہ رکتی نہیں بلکہ کہیں نہ کہیں نئی شکل اختیار کرکے ابھرتی ہے۔ سہیل آفریدی کا کوئی پولیٹیکل بیک گراؤنڈ نہیں ہے، ایک ایک عام قبائلی نوجوان ہے، جو خیبرپختونخوا کا وزیرِاعلیٰ بنا اور آج پاکستان کی سیاست میں اہم کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایک عام آدمی کا سیاست میں اتنا اوپر تک پہنچ جانا، انتہائی خوش آئند پیش رفت ہے جس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔ وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ پاکستان کی سیاست سے 2 خاندانوں کی اجارہ داری ختم کرکے نوجوانوں کو آگے آنا چاہیئے۔ “ حبیب اکرم
Loading X post…
Open original post on X


​
 
Last edited by a moderator: