گیلپ سروے 97 فیصد پاکستانیوں نےمسلح افواج کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا مسلح افواج اور حکومتی کارکردگی : گیلپ پاکستان نے یہ سروے ملک بھر میں 12 سے 18مئی 2025 کے درمیان کیا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستانی عوام کی اکثریت عسکری اور سیاسی قیادت سے خوش بھی دکھائی دیے۔ اور سروے میں شامل 97 فیصد پاکستانیوں نے مسلح افواج کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔
جنگ میں کس کی جیت ہوئی؟ گیلپ پاکستان کے اس سوال پر 96 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان کو فاتح قرار دیا، 2 فیصد نے کہا کہ تنازع میں کسی کی جیت نہیں ہوئی۔
تنازع کے بعد مسلح افواج کے بارے میں عوامی رائے میں بھی واضح بہتری آئی اور 93 فیصد پاکستانیوں نے مسلح افواج کے بارے میں اپنی رائے میں مثبت تبدیلی آنے کا کہا۔ سیز فائر معاہدہ:
سروے میں سیز فائر قبول کرنے کے فیصلے پر 91 فیصد پاکستانیوں نے اسے حکومت کا درست فیصلہ قرار دیا اور فیصلے کی مکمل حمایت کی، البتہ 6 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔
سروے میں 73 فیصد پاکستانی حکومتی کارکردگی سے بھی خوش دکھائی دیے اور سفارتی محاذ پر کامیابی کی تعریف کی، البتہ 12 فیصد نے درمیانہ موقف اختیار کیا، 7 فیصد ناراض دکھائی دیے، جبکہ 8 فیصد نے اس سوال پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔