Advertisement

گھر پر حملے کا معاملہ، عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

FrrY5IAWYA8LhNU


اسلام آباد میں عدالتی پیشی کے دوران قتل اور اہلیہ کی تنہا موجودگی میں زمان پارک کی رہائشگاہ پر حملے کا معاملہ

چیئرمین تحریک انصاف نے تفصیلات چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیں

چیف جسٹس کے نام خط کے ذریعے چیئرمین تحریک انصاف کی قتل کی سازش، بربریت اور ریاستی دہشتگردی کے واقعات کی جامع تحقیقات کی استدعا

خود پر 90 سے زائد مقدمات کے باعث مسلسل ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی پیروی کی درخواست کررہا ہوں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

حکومت میری سلامتی کے حوالے سے مکمل غیر سنجیدہ، سیکیورٹی کی فراہمی سے مسلسل گریزاں ہے، عمران خان

وزیر آباد میں ایک مہلک قاتلانہ حملے کا شکار ہوچکا ہوں، عمران خان

قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد عدالتی پیشیوں کیصورت میں میری زندگی مسلسل خطرات جی زد میں ہے، عمران خان

18 مارچ کی عدالتی پیشی کے دوران پیش آنے والے واقعات کی روشنی میں استدعا ہے کہ میرے مؤقف کی حساسیت اور سنجیدگی کو سمجھا جائے، عمران خان

اسلام آباد جے عدالتی کمپلیکس میں میری حاضری کے موقع پر تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کیا گیا، عمران خان

مری عدالت میں پیشی کو سہل بنانے کی بجائے جان بوجھ کر ”عدم پیشی“ کے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، عمران خان

اظہارِ یکجہتی کیلئے آنے والے لوگوں کو اشتعال دلوانے کیلئے پولیس اور رینجرز نے کارکنان اور قائدین پر آنسو گیس، لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا، عمران خان

اس بھی بدتر تو یہ کہ عدالتی کمپلیکس کی چھت پر تعینات پولیس اہلکاروں نے نہتے لوگوں پر پتھر برسائے، عمران خان

پولیس کی وحشت و سنگ باری کی ویڈیوز موجود ہیں، عمران خان

عدالت کے رستے میں پولیس نے میرے ساتھ چلنے والے شہریوں کو بلااشتعال تشدد کا نشانہ بنایا، عمران خان

مجھے رستے میں ہی احساس ہوگیا کہ میری گرفتاری نہیں بلکہ قتل مقصود تھا، عمران خان

میرے اس تاثر کو تقویت اس سے ملی کہ ہمارے وکلاء کو تو مار پیٹ کر باہر نکال دیا گیا مگر کم و بیش 20 نامعلوم افراد کمپلیکس میں موجود رہے، عمران خان

ان لوگوں نے ورزیاں پہن رکھی تھیں نہ ہی کسی قسم کی کوئی شناخت ظاہر کررکھی تھی، عمران خان

یقینی طور پر انہیں میرا خون کرنے کیلئے وہاں کھڑا کیا گیا تھا مگر رب العزت نے میری حفاظت کی، عمران خان

میں اسلام آباد کے رستے میں تھا جب پولیس نے ہائیکورٹ کی حکم عدولی کرتے ہوئے میری رہائشگاہ پر دھاوا بولا، عمران خان

پولیس کے حملے کے وقت میری اہلیہ چند گھریلو ملازمین کے ہمراہ گھر میں اکیلی تھیں، عمران خان

میری اہلیہ مکمل طور پر گھر کی چاردیواری تک محدود اور غیرسیاسی خاتون ہیں، عمران خان

میری رہائشگاہ کا مرکزی دروازہ توڑنا اور پولیس کا میرے گھر پر یوں دھاوا بولنا چادر و چاردیواری کے تقدس کے اسلامی اصول کی بھی خلاف ورزی ہے، عمران خان

میری زندگی کو لاحق خطرات اور میری رہائشگاہ پر حملے کی روشنی میں ان واقعات کی جامع تحقیقات کا اہتمام کیجئے، عمران خان

سابق وزیراعظم اور وفاقِ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے قائد سے تو درکنار ایسا سلوک تو کبھی کسی سے بھی نہیں ہوا، عمران خان
​
 
Advertisement
Advertisement
it appears that the justice system of Pakistan is not independant.