چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کی براہ راست سماعت کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
سپریم کورٹ ان دنوں عوامی اہمیت کے کیسز کی سماعت یوٹیوب کے ذریعے لائیو اسٹریم کرتی ہے جسے ٹی وی چینلز براہ راست دکھاتے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہفتہ کو جوڈیشل اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے براہ راہ نشریات کے فوائد گنوائے اور کہا کہ اس سے وکلاء کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے جب کہ عام آدمی کا عدلیہ پر اعتماد بہتر ہوتا ہے۔
تاہم انہوں نے بتایا کہ ججوں کے لیے اس کا نقصان بھی ہے، ان کی اہلیہ براہ راست سماعت میں انہیں دیکھتی ہیں اور جب وہ گھر واپس جاتے ہیں تو وہ کہتی ہیں آپ درست طریقے سے نہیں بیٹھے تھے۔
قاضی فائز عیسی نے کہا کہ براہ راست سماعت ایک تعلیمی آلے کا کام کرتی ہے۔ ’بلاشبہ اس کے مجھ سمیت ججز کے لیے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ کیونکہ جب میں گھر جاتا ہوں تو میری بیوی کہتی ہے آپ جھک کر بیٹھے ہوئے تھے۔ ٹھیک طریقے سے نہیں بیٹھے تھے۔ تو اس کے نقصانات ہیں۔ جو ہمیں بھگتنا ہیں۔ بلاشبہ ہمیں ان چیزوں سے زیادہ مسئلہ نہیں لیکن کچھ محتاط ہونا پڑتا ہے۔‘
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ اختلاف رکھنا ہر شہری کا حق ہے، لازمی نہیں کہ ہر شہری اتفاق کرے لیکن نظر آئے کہ انصاف ہو رہاہے۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے ای کیمپیس کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اکیڈمی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھ کر اطمینان محسوس کر رہا ہوں،
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے سپریم کورٹ میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، لوگوں میں لائیو سماعت کے ذریعے یہ اعتماد بڑھتا ہے کہ انصاف ہو رہا ہے، کیسز کی براہ راست سماعت سے دیکھنے والوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ سول ججز تربیت یافتہ ہوں گے تو اعلیٰ عدالتوں پر دباؤ کم ہو گا، درخواست گزاروں کا پہلا واسطہ سول ججز سے پڑتا ہے، سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت لائیو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی رابطے کا بہترین ذریعہ ہے، قانون کے طالبعلم براہ راست سماعت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ وقت کی ضرورت ہے، کیسز کی سماعت کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے وسائل کی بچت ممکن ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عوامی اہمیت کے کیسز سپریم کورٹ سے براہ راست نشر ہوئے، یہ عمل انصاف کے نظام میں مزید شفافیت لائے گا، غیر سنجیدہ قانونی چارہ جوئی روکنے کے لیے ایسا کرنا ہو گا کہ سب کی جانب ایک جیسا معیار ہو۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کی براہ راست سماعت کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
سپریم کورٹ ان دنوں عوامی اہمیت کے کیسز کی سماعت یوٹیوب کے ذریعے لائیو اسٹریم کرتی ہے جسے ٹی وی چینلز براہ راست دکھاتے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہفتہ کو جوڈیشل اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے براہ راہ نشریات کے فوائد گنوائے اور کہا کہ اس سے وکلاء کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے جب کہ عام آدمی کا عدلیہ پر اعتماد بہتر ہوتا ہے۔
تاہم انہوں نے بتایا کہ ججوں کے لیے اس کا نقصان بھی ہے، ان کی اہلیہ براہ راست سماعت میں انہیں دیکھتی ہیں اور جب وہ گھر واپس جاتے ہیں تو وہ کہتی ہیں آپ درست طریقے سے نہیں بیٹھے تھے۔
قاضی فائز عیسی نے کہا کہ براہ راست سماعت ایک تعلیمی آلے کا کام کرتی ہے۔ ’بلاشبہ اس کے مجھ سمیت ججز کے لیے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ کیونکہ جب میں گھر جاتا ہوں تو میری بیوی کہتی ہے آپ جھک کر بیٹھے ہوئے تھے۔ ٹھیک طریقے سے نہیں بیٹھے تھے۔ تو اس کے نقصانات ہیں۔ جو ہمیں بھگتنا ہیں۔ بلاشبہ ہمیں ان چیزوں سے زیادہ مسئلہ نہیں لیکن کچھ محتاط ہونا پڑتا ہے۔‘
ہر وقت اپنی جورو زرینہ مونٹسیرات کریرا کو پروجیکٹ کرنے میں لگا رہتا ہے . لیکن دوسروں کی ماں بیٹیاں (مشعال یوسفزئی) کا چہرہ دیکھ کر ہی اس سے بدسلوکی اور بھری عدالت میں اسکی تضحیک کر دی
ہر وقت اپنی جورو زرینہ مونٹسیرات کریرا کو پروجیکٹ کرنے میں لگا رہتا ہے . لیکن دوسروں کی ماں بیٹیاں (مشعال یوسفزئی) کا چہرہ دیکھ کر ہی اس سے بدسلوکی اور بھری عدالت میں اسکی تحزیک کر دی
جس کو اپنی بیگم کا تو ہر ،ہر جگہ خیال ہے اور قوم کی بیٹیوں کا کچھ احساس نہیں۔۔۔۔اور جس کوتاہ نظر ،چھچھورے شخص کو اپنے پیروں سے اگے نظر کچھ دکھائی نہیں دیتا۔۔