Advertisement

گھریلو صارفین کیلئے بری خبر،سردیوں میں کتنے گھنٹے گیس ملے گی؟

11gassscolhkaskjkjskjs.png

گیس کی قیمت میں اضافہ ای سی سی سے منظور ہو چکا جسے حتمی منظوری کے لیے کابینہ میں بھیجا جا رہا ہے: محمد علی

پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ختم کرنے کے بعد ساتھ صارفین کو نگران حکومت کی طرف سے ایک اور بری خبر سنا دی گئی۔ اسلام آباد میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس بریفنگ میں نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ پچھلے 15 سالوں کے دوران سرکلر ڈیبٹ ہمیشہ سے بڑھتا ہی رہا ہے۔

گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا جو ہماری حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری ہو چکی ہے جس کے بعد حتمی منظوری کے لیے کابینہ میں بھیجا جا رہا ہے، پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد ختم ہو جائے گا۔ اوگرا کے ساتھ مل کر ایل پی جی کی قیمتوں اور سپلائی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ، موجودہ حالات میں لگتا ہے کہ گھریلو صارفین کو ایل پی جی گیس پر شفٹ کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ روس کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے جس سے پاکستان ریفائنری خام تیل خریدے گی جس سے فی بیرل پر 10 سے 15 ڈالر تک فائدہ ہو گا۔ دسمبر کیلئے ایل این جی کے 2 کارگو خرید لیے ، 2 جنوری کیلئے خریدیں گے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ گھریلو صارفین کو سردیوں میں 8 گھنٹے تک گیس فراہم کر سکیں ، سستی گیس دینے کے باعث کمپنیوں کے نقصان 4 سو ارب تک پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں لاسز کو ختم کرنا ہمارا اگلا ہدف ہے، پچھلے دس برسوں کے مقابلے میں آئل اور گیس کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے، گردشی قرضوں اور لاسز کے باعث ادائیگیاں رکی ہوئی تھیں اور بہت سے کمپنیاں ملک سے واپس جا رہی تھیں۔ ایکسپلوریشن کمپنیوں کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ ہو گا اور ہم کوشش کریں گے کہ تندور والوں پر قیمتوں میں اضافے کا اثر نہ پڑے۔

انہوں نے کاہ کہ ملک کے اکثر دیہاتوں میں گیس دستیاب ہی نہیں، وہاں زیادہ تر لکڑی اور ایل پی جی استعمال ہو رہی ہے، گیس صرف شہروں میں دستیاب ہے۔ پاکستان کے صرف 30 فیصد عوام گیس استعمال کر رہے ہیں، یہ تاثر بھی غلط ہے کہ امیروں کو گیس کی قیمتیں بڑھنے سے فائدہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کے 1 کروڑ گیس کے کنکشنز ہیں جن میں سے 57 لاکھ کنکشنز کے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا، 57 فیصد گھر 31 فیصد گیس استعمال کر رہے ہیں اور ادائیگیاں 11 فیصد ہوتی ہیں۔ روٹی کے تنوروں کے کنکشنوں میں اضافہ نہیں کی اگیا، سی این جی پٹرول کے مقابلے کم خرچ ہے جس کی قیمت کو 80 فیصد برابر کر دیا ہے۔
 

نواز شریف آ گیا ہے اور آتے ہی اکانمی ٹھیک کر دے گا۔

اب نوتھیئے کہیں گے کہ اس کے لیئے 5-10 سال چاہیئں

او کون لوگ او تسی اوئے کسی گیراجی دی اولاد

Cracking Up Lol GIF by HULU
​
 
Advertisement

نواز شریف آ گیا ہے اور آتے ہی اکانمی ٹھیک کر دے گا۔

اب نوتھیئے کہیں گے کہ اس کے لیئے 5-10 سال چاہیئں

او کون لوگ او تسی اوئے کسی گیراجی دی اولاد

Cracking Up Lol GIF by HULU
​


Hain Gas mil rahi hy abhe tuk Chand pr gas nikal aai mubarak ho