گوجرانوالہ پہلوانوں کا شہر مشہور ہے، جہاں کی لڑکیاں بھی پہلوانوں کی طرح ہی بہادر اور دلیر ہیں، جی ہاں پہلوانوں کے شہر کی بہادر لڑکی بسمہ شاہد نے پرس چھیننے والے ڈاکوؤں سے انکا اسلحہ چھین کر ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی۔
شہریوں نے بہادر طالبہ کے ساتھ ملکر ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،واقعہگوجرانوالہ کے علاقے گلشن کالونی میں یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ پیش آیا، سب ہی طالبہ کہ بہادری کو سرا رہے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xپولیس کے مطابق بس اسٹینڈ پر موجود طالبہ یونیورسٹی بس کا انتظار کر رہی تھی کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے طالبہ سے پرس چھیننے کی کوشش کی جس پر طالبہ نے ڈاکو سے پستول چھین لی۔
Loading X post…
Open original post on Xپولیس کے مطابق اس دوران طالبہ اور ڈاکوؤں کےدرمیان مزاحمت ہوئی اور شہری جمع ہوگئے جس کے بعد لوگوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9talibadaku.jpg
Advertisement





