گوادر میں چینی انجینئرز و پاک فوج کے قافلے پر دہشت گرد حملے کے بعد چینی نے تحقیقات و شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کردیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xتفصیلات کے مطابق علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے گوادر چینی انجینئرز کے قافلے پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، قافلے میں شامل پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا اور جوابی کارروائی میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا، تاہم فورسز کی موثر جوابی کارروائی کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب چین نے پاکستانی حکام سے چینی انجینئرز کے قافلے پر حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی اور چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ چینی انجینئرز کا قافلہ گوادر ایئرپورٹ سے ساحلی علاقے کی طرف جارہا تھا جب عسکریت پسندوں نے حملہ کیا، حملے میں کوئی چینی باشندہ ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
چین نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گرد حملے کی تحقیقات کے بعد عسکریت پسندوں کو کڑی سزائیں دے اور چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کیے جائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12hshsjsjsjjsjsj.jpg
Advertisement





