گندم کی امدادی قیمت پر وفاق اور سندھ حکومت میں دراڑیں پڑنے لگیں، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کہتے ہیں سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 2800 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ امدادی قیمت 3 ہزار روپے من کردی گئی ہے۔
طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اس طرح آٹے کا تھیلا 32 سو روپے کا ہوجائے گا، کیا کوئی دہاڑی دار 32 سو کا آٹے کا تھیلا خرید سکتا ہے، وزیراعظم کے کسان پیکیج کا نوٹیفکیشن ہی ابھی تک جاری نہیں ہوا۔
وفاقی وزیر چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھی ڈٹے ہوئے ہیں، طارق بشیر نے کہا کہ چینی بیرون ملک بھیجی تو اندرون ملک قلت ہو جائے گی، پاکستان میں شوگر اور گندم سمیت ہر صنعت کو مافیا آپریٹ کر رہا ہے۔
وزیر قومی تحفظ خوارک طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں مافیا موجود ہے،ہر دور میں کسان پیکج دیا گیا اور کسان ہی اس پیکج سے محروم رہا ہے،ملک میں ٹریکٹر تیس لاکھ کا ہو گیا اور پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، سندھ نے گندم کی امدادی قیمت چار ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
سندھ میں گندم کے بیج کی قیمت میں دگنے اضافے اور ناقص بیج کے باعث خوراک کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، منافع خوروں نے کاشتکاروں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع ،اوپن مارکیٹ میں گندم کے بیج کے 50کلو بیگ پر 3 ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔
دوسری جانب حکومت سندھ کی جانب سے بارش و سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کو مفت بیج کی فراہمی کے اعلان پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا،صوبہ سندھ میں منافع خوروں کی من مانی کے خلاف حکومت سندھ کے حکام اقدامات اٹھانے سے گریزاں ہیں، سیلاب کے باعث صوبہ سندھ کی 30 لاکھ ایکڑ زرعی زمین پانی میں ڈوب گئی تھی اور اب بھی 9 لاکھ ایکڑ زمین زیر آب ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1wheatprice.jpg
Last edited by a moderator:
Advertisement





