Advertisement

گلوبٹ کا چوندا چوندا کلام

دوستو! آج سیاست پر کوئی بات نہیں ہوگی، سیاست پر بات پھر کبھی، آج میں نے کچھ نئے شعر ایجاد کئے ہیں، سوچا کہ آپ کو جلدی جلدی سنادوں، کہیں ایسا نہ ہو کہ آج کا کام کل پر چھوڑتے ہوئے میں شعر ہی بھول جاؤں۔ سنئے میرا تازہ ترین کلام، امید ہے کہ آپکو پسند آئے گا۔
​

تمہاری آنکھوں کے سمند رمیں ڈوبنے کو جی چاہتا ہوں
لیکن کیا کروں جانوں ! مجھے سوئمنگ نہیں آتی

اس کی یاد میں ہم نے رو رو کر گھڑے بھردئیے
وہ ظالم اپنے آشنا کے ساتھ آئے اور نہاکے چل دئیے


کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تیرا
سارا محلہ اکٹھا تھا کیونکہ تمہارے گھر پر پلس کا پڑگیا تھا چھاپہ

اس نے میری طرف رومال کرکے کہا
جانو تمہاری ناک وگ رہی ہے اس سے پونچھ لو

اس جھیل سی آنکھوں والی کی یاد آتی رہی رات بھر مجھے
جس کے بچے صبح مجھے ماموں ماموں کہہ رہے تھے

میں نے کہا کہ میرا دل کورا کاغذ ہے کچھ تو لکھ دو
اس نے قلم نکال کر لکھ دیا کہ "درفٹے منہ بے غیرتا"

میں نے اسے کہا کہ تم چاند سے بھی حسیں ہو
وہ اپنی تعریف سن کر شرمائی اور کہا تھینک یو پائی جان

​