Advertisement

گلزار بخاری کی ایک نظمپھر


ہم نے سوچا تھا خدو خال کے جادو سے ادھر
اپنے جیون کے شب و روز بِتا ڈالیں گے
آرزو حسن پرستی کی مٹا ڈالیں گے
ذیست میں راہ نہ دیں گے کسی رنگینی کو
خوش جمالوں کے نہ احسان اٹھائیں گے کبھی
پھول خوابوں کے نہ سوچوں میں کھلائیں گے کبھی
لیکن اس بار بھی کھائی ہے خیالوں نے شکست
روک پائے ہی نہیں ضبط کے آداب ہمیں
پھر بہا لے گیا رعنائی کا سیلاب ہمیں

گلزار بخاری کی نظم جتنا لطف عطا کرتی ہے اتنی ہی اس کی غزل بھی پر اثراور پر مغز ہوتی ہے
:
اچھا نہیں کہ اوج سے پندار گر پڑے
اتنا نہ سر اُٹھا کہ دستار گر پڑے
ہو گا تمہیں بھی رنج ہنسے گا اگر کوئی
ٹھوکر سے تم جہاں سرِ بازار گر پڑے
جلتے ہیں دھوپ میں کہ یہ رہتا ہے ڈر ہمیں
سائے میں بیٹھتے ہی نہ دیوار گر پڑے
دیمک نے کر دیا تھا انہیں کھوکھلا بہت
چھیڑ ا ذرا ہوا نے تو اشجار گر پڑے
آندھی گرا سکی نہ کسی بانجھ پیڑ کو
اکثر یہی ہوا کہ ثمر بار گر پڑے
گلزارؔ ناتواں تھا پر کاہ بچ گیا
بھونچال میں بڑے بڑے کہسار گر پڑے

​
 
Advertisement
حمد و ثناء

حمد و ثناء
ثنا
ء تیری ، حمد تیری ، ھو زکر تیرا
دونوں جھان سنور جائیں ، گریھی ھو فکر میرا
سب ھیں حمد میں تیری رطب اللسان
درند و پرند وچرند و حیوآن
تو ھے خالق ومالک دو جہاں
کیوں نہ ھو نام اعلی و برتر تیرا
سب سے پوشیدا ھے تو ، سب کو ھے تیری جستجو
ھے ھر شے میں تیری نمو، ذکر تیرا قریہ قریہ ، کوباکو
جمادات ، نباتات ، باغات و جمالات
دیدہء بینا کودکھاتے ھیں منظر تیرا
کرم سے تیرے شامل ھے تیرے ثناخوانوں میں
عاصیوں کا عاصی یہ بندہ ھے جو ظفر تیرا


​