Advertisement

گجرات کا قصائی مودی بمقابلہ کراچی و پنڈی کے قصائی

سنہ 2002 میں گجرات، احمد آباد اور دیگر علاقوں میں تقریباً 2000 انسان ظلماً مار دیے گئے، جن میں اکثریت بھارتی مسلمان اقلیت کی تھی۔ اس وقت گجرات پر نریندرا مودی کی حکومت تھی۔ اس شخص پر دہشت گردی کے الزامات تھے اور اس بناء پر امریکہ اور دیگر مغربی ریاستوں میں اس کا داخلہ بند تھا۔
سنہ 2012 میں مرکز اور صوبہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی، جب کہ شہر کراچی کا انتظام متحدہ قومی موومنٹ کے سپرد تھا۔ ایم کیو ایم مرکزی و سندھ حکومت میں بھی حصہ دار تھی۔
ستمبر 2012 کی 11 تاریخ، کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک فیکٹری سے بھتہ نہ ملنے پر ایم کیو ایم کے دہشت گردوں نے 250 سے زائد مزدوروں کو زندہ جلا دیا۔ بدقسمت مزدور جن میں کم عمر نوجوان اور عورتیں بھی شامل تھیں، کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے۔ نہ سندھ حکومت مدد کو آئی اور نہ ایم کیو ایم کی مشینری، نہ ہی آپریشن راہ نجات کرنے والے شہیدوں اور غازیوں کی پلٹن کو توفیق ہوئی کہ زندہ جلتے ہوئے انسانوں کی جان بچا کر غزوہ ہند اور ففتھ جنریشن وار کا آغاز کرتے۔
ہر سال یکم مئی کو یہ غلامانہ ذہنیت والی گھٹیا قوم مزدوروں کا عالمی دن مناتی ہے، مگر ہر سال 11 ستمبر یہ قوم اپنے مکروہ اور بے ضمیر وجود کے ساتھ فراموش کر دیتی ہے۔
ڈھائی سو سے زائد انسان مار دیے گئے۔ ملزمان پکڑے گئے، مگر آج 7 سال گزرنے کے بعد بھی مرحومین اور مظلومین کو انصاف نہیں ملا۔
ظلم کا نشانہ بننے والے فیکٹری مالکان کو بھی عافیت اسی میں نظر آئی کہ اس شیطانی اور کافرانہ ریاست سے بھاگ کر دبئی میں پناہ لیں۔
پتہ نہیں یہ بوٹ پالشیے اور تحریک ناپاک کے چیلے کس منہ سے مودی کو گجرات کا قاتل کہتے ہیں، جب کہ ان کے اپنے باپ کراچی کے مسلمانوں کا کئی بار بے دردی سے قتل کر چکے ہیں۔
کل تک جو ایم کیو ایم دہشت گرد جماعت تھی، آج وہ باجوا اور نیازی کی منظور نظر بنی ہوئی ہے۔
سارا الزام اسی طرح الطاف حسین پر دھر دیا گیا ہے جس طرح مشرقی پاکستان اور کارگل کی شکست کا الزام بھٹو اور نواز پر لگایا گیا۔
ہندوستان میں 2000 کے قریب مسلمان شاید اس لیے مار دیے گئے کیوں کہ وہاں ایک نسل پرست مودی مسلط تھا۔۔۔مگر یہاں کراچی میں 250 سے زائد مزدور اس وقت زندہ جلائے گئے جب یہاں کوئی آر ایس ایس اور کوئی مودی برسر اقتدار نہیں تھا۔
​
 
Advertisement
Farq sirf Itna hai k tmhary Gujraat ka killer aaj tmharay India ka PM hai, jabkay Karachi k logo ka killer MQM ka leader aajkal London main Zehni Mareez bana phara hai..
 
Farq sirf Itna hai k tmhary Gujraat ka killer aaj tmharay India ka PM hai, jabkay Karachi k logo ka killer MQM ka leader aajkal London main Zehni Mareez bana phara hai..
کیا 11 ستمبر 2012 کے روز کراچی کا میئر، یا سندھ کا چیف منسٹر الطاف حسین تھا؟
تم لوگ اتنے جھوٹے اور اتنے منافق کیوں ہو؟ تم لوگوں کو شرم حیا نام کو بھی نہیں؟
اس وقت کراچی میں یہی وسیم اختر تھا، یہی عبدالرؤف صدیقی، یہی فاروق عبدالستار اور دیگر لوگ تھے جنہیں آج کل انصافیوں نے اپنا بہنوئی بنایا ہوا ہے۔
​