Bubber Shair
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- May 18, 2015
- Posts
- 10,622
- Reaction score
- 9,147
- Points
- 113
خیبر پختونخواہ میں بہت سارے معصوم لوگوں کو ایڈز ہوچکی ہے۔ ان بے چاروں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا تھا بس ہسپتال میں خون لگوایا تھا اور اب یہ گندی جان لیوا بیماری ان کو لگ چکی ہے۔ حتی کہ ڈیلیوری کے وقت خواتین کو خون لگانے سے یہ بیماری ان کو منتقل ہوگئی
اس کی وجوہات بہت واضح ہیں اول خون لگاتے وقت کسی بھی پ چ ڈاکٹر یا اسسٹنٹ نے اس خون کو چیک کرنا گوارا نہ کیا ورنہ اتنا گھٹیا اور بیماری سے بھرا ہوا خون کیسے کسی مریض کو لگایا جاسکتا تھا؟
دوسری وجہ کسی بھی بلڈ ڈونر سے خون خریدتے وقت یہ نہیں چیک کیا جارہا کہ آیا اس کا خون اس قابل بھی ہے کہ ٹرانسفر کیا جاسکے؟ اس کے علاوہ یہ بھی خطرناک بات ہے کہ ایڈز کے مریض جابجا پھرتے ہیں عموما یہ نشئی بھی ہیں
ایڈز ایک جان لیوا بیماری ہے جب یہ بڑھتی ہے تو بھوک ختم ہوجاتی ہے۔ جسم اور زبان پر آبلے پڑنے لگتے ہیں خون میں کلاٹس بنتے ہیں اور ایڈز کا مریض آخرکار ایک دو سال میں مر جاتا ہے۔ ابھی تک اس کا تشفی بخش علاج ممکن نہیں ہوسکا اور یہ بیماری عموما ایڈز میں مبتلا لوگوں سے سیکس کرنے سے لگ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ایک ماں کو ڈیلیوری کے وقت خون لگایا گیا جو ایڈز زدہ تھا تو اس کے بعد اس خاتون سے اس کے خاوند کو بھی ایڈز کی بیماری لگ گئی اور پھر دیگر بچوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا کیونکہ ماں کی کوکھ کے اندر بچے کو بیماری عموما ٹرانسفر ہوجاتی ہے
یہ ایک ناقابل معافی سنگین جرم ہے جسکی تحقیقات کرکے ایسے افراد جو ایڈز زدہ خون مریضوں کو لگانے کے ذمہ دار ہیں پکڑا جاے نیز نشئیوں اور بیماروں کو بلڈ بینکس کے پاس بھی نہ پھٹکنے دیا جاے ایسے تو یہ ساری قوم کو ایک نئی مصیبت میں مبتلا کردیں گے
source

- Featured Thumbs
- https://i.ytimg.com/vi/A7DcxE1u374/maxresdefault.jpg