کے پی میں کرپشن، میرے بیان کو توڑمروڑ کر میڈیا پر پیش کیاگیا،مروت

5سھعرافزساطھججک.png

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کے حوالے سے بیان کی وضاحت دیدی اور کہا کہ میرے بیان کو میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے خیبر پختونخوا ہاؤس کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ایک بیان کو نجی ٹی وی چینل پر غلط انداز میں چلایا گیا یہ کہا گیا کہ میں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ دور میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1769693107493192181
انہوں نے کہا کہ درحقیقت میں نے یہ کہا تھا کہ محمود خان اور پرویز خٹک جیسے لوگ پی ٹی آئی سے الگ ہوکر گنگا نہا کر پاک صاف ہوگئے؟

انہوں نے مزید کہا کہ کور کمیٹی نے مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، کور کمیٹی کے اجلاس میں تمام غلط فہمیوں کو دور کیا گیا اب ہمارے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے، آج خوشگوار ماحول میں اجلاس ہوا، آئندہ جو بھی فیصلے ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہوں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پہلے بھی کور کمیٹی فیصلے کرتی تھی اب بھی وہی کرے گی، ہم ہر فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے منظور کرواتے ہیں، جہاں جہاں ہم احتجاج کریں گے یہ ہمارے خلاف مقدمات ٹھوکتے ہیں تو ٹھوکیں۔