mhafeez
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- Jun 13, 2013
- Posts
- 11,747
- Reaction score
- 4,450
- Points
- 113
نیب نے خیبر پختونخوا میں جعلی اسکولوں اور جعلی طلبہ کے اسکینڈل کے حوالے سے اپنی انکوائری بند کر دی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اسکینڈل کا پردہ متعلقہ صوبائی محکمے کے خود فاش کیا تھا بلکہ تصدیق کے بعد اسے وزیراعلیٰ کی صوبائی انسپکشن ٹیم (پی آئی ٹی) نے نیب کو بھیجا تھا۔
پریشان کن بات یہ ہے کہ نیب نے حال ہی میں صوبائی چیف سیکریٹری کو بھیجے گئے خط میں ایک طرف اعتراف کیا ہے کہ اسکول سے باہر بچوں کیلئے شروع کیے گئے پروگرام میں سنگین مسائل ایشوز تھے لیکن ساتھ ہی خیبر پختونخوا حکومت کو یہ بھی بتایا ہے کہ بیورو اس معاملے میں انکوائری بند کر رہا ہے۔
خط کے مطابق، اس معاملے کی انکوائری کے دوران مندرجہ ذیل باتیں سامنے آئیں:…
1) ضلع مانسہرہ میں نجی اسکولوں نے جتنی تعداد کا دعویٰ کیا تھا؛ وائوچرز کے تحت انرول ہونے والے طلبہ کی تعداد اس سے بہت کم تھی۔
2) ای ای ایف گائیڈلائنز کے مطابق کچھ اسکولوں کی حالت، بلڈنگ کا معیار، انرول ہونے والے طلبہ کی تعداد، طلبہ کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولتوں وغیرہ کے حوالے سے صورتحال اطمینان بخش نہیں تھی۔ نظرثانی شدہ آئی ایف ٹی وی ایس کی تجاویز میں غیر معمولی سہولتیں دی گئیں، حتیٰ کہ غیر رجسٹرڈ اور نئے قائم کردہ اسکولوں کو بھی اس اسکیم میں کام کرنے کی اجازت دی گئی۔
3) سہ ماہی بنیادوں پر نجی اسکولوں میں پڑھنے والے وائوچر طلبہ کی جانچ پڑتال کا کوئی مناسب میکنزم نہیں تھا۔
4) وائوچر طلبہ کے سہ ماہی بنیادوں پر تفصیلات کی جانچ پڑتال کا بھی کوئی انتظام نہیں تھا جن میں ب فارم، بایو میٹرک اور والدین کا شناختی کارڈ وغیرہ جیسی چیزیں شامل ہیں۔ وائوچر طلبہ کی شناخت کے حوالے سے کسی مخصوص / مستند میکزم کی ضرورت ہے۔
5) انرول کیے گئے طلبہ کے متعلق سروے کے دوران یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی جانب سے جمع کیے گئے اعداد و شمار میں ربط نہیں۔
6) ضابطے میں دیگر انواع کی بھی کئی خامیاں پائی گئیں جن میں سروے کے دوران ای ای ایف کی جانب سے باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ کا نہ ہونا اور اس کے بعد ضلع میں ای ای ایف مانیٹرنگ اسٹاف کا نہ ہونا، ای ای ایف کی جانب سے نگرانی کا فقدان وغیرہ شامل ہیں۔ مذکورہ بالا غلطیوں کے اعتراف کے بعد، نیب نے انکوائری بند کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پی آئی ٹی رپورٹ، جو نیب کو دی گئی تھی، میں کرپشن اور فراڈ کی سطح واضح کر دی گئی تھی کہ اگرچہ صوبائی محکمہ شماریات نے ڈی پی او توثیق کے ساتھ بتایا تھا کہ مانسہرہ میں اسکول سے باہر 23؍ ہزار 70؍ طلبہ کی انرولمنٹ کی گئی تھی لیکن جب تصدیق کی گئی تو صرف 4؍ ہزار 183؍ طلبہ موجود تھے۔
پی آئی ٹی نے اعداد و شمار میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلی کا ذکر کیا تھا۔ کے پی حکومت کی اپنی پی آئی ٹی کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مانسہرہ میں 24؍ اسکولوں کو 26؍ لاکھ روپے کی رقم فراہم کی گئی تاکہ مالی سال 2017-18ء کے دوران اسکول سے باہر بچوں کو آئی ایف ٹی وی ایس پروجیکٹ کے تحت بچوں کو داخلے کے ساتھ مفت تعلیم، مفت کتب اور یونیفارم فراہم کیے جا سکیں۔
تاہم، پی آئی ٹی نے جب باضابطہ طور پر تصدیق کی تو اسکول سے باہر بچوں کی انرولمنٹ کے مطابق اصل تعداد بہت کم ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ 26؍ لاکھ روپے کی رقم سے 19؍ لاکھ روپے کا غبن ہوا، یہ 24؍ آئی ایف ٹی وی ایس اسکولوں کو فراہم کردہ رقم کا 74؍ فیصد حصہ ہے۔
اس کی بجائے، بیورو نے چیف سیکریٹری سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر کارروائی کریں۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کیخلاف سنگین چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے صوبائی انسپکشن ٹیم (پی آئی ٹی) نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن (ای ایس ای ایف) کے متعلق جعلی اسکولوں اور جعلی طلبہ کے متعلق رپورٹ کی تصدیق کی تھی، اور انکشاف کیا تھا کہ نہ صرف اسکول سے باہر بچوں کی تعداد (آئوٹ آف اسکولز چلڈرن) دعوے کے برعکس بہت کم ہے بلکہ خرچ کی گئی رقم کا 74؍ فیصد حصہ خرد برد ہوا ہے۔
پی آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں اسکول سے باہر بچوں کے انرولمنٹ کے صوبائی حکومت کے پروجیکٹ کو ناکامی کی داستان قرار دیا تھا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اسکینڈل کا شکار اس پروجیکٹ میں عام سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بھی متاثر ہوئے ہیں کیونکہ ان سرکاری اسکولوں سے نکل کر کئی طلبہ ان نجی اسکولوں میں بھرتی ہوئے تاکہ مفت یونیفارم اور کتب کی مراعات حاصل کر سکیں۔
کے پی کے 25؍ اضلاع میں آئی ایف ٹی وی ایس کو رقم فراہم کرنے کے پروجیکٹ کے تحت مجموعی طور پر 6.9؍ ارب روپے خرچ کیے جانا تھے۔ 6؍ اضلاع میں 2017ء کے دوران انرول ہونے والے طلبہ کی تعداد 41؍ ہزار تھی، 2018ء کیلئے تمام اضلاع کیلئے یہ ہدف 84؍ ہزار تھا۔ پی آئی ٹی کی انکوائری رپورٹ میں اس پروجیکٹ کو ناکامی کی داستان قرار دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وائوچر اسکیم پروجیکٹ کا خیال سب سے پہلے 2014ء میں پیش کیا گیا تھا جس کا دائرہ محدود اور صرف پشاور کی پانچ یونین کونسلز تک محدود تھا۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے کئی نظرثانیوں کے بعد پروجیکٹ دائرہ پورے صوبے تک بڑھا کر اس کی مجموعی رقم 6.9؍ ارب روپے کر دی گئی تھی۔
jang.com.pk

کے پی کے جعلی اسکولز، نیب نے اسکینڈل کی انکوائری بند کردی
اسلام آباد (انصار عباسی) نیب نے خیبر پختونخوا میں...