- Joined
- Feb 12, 2011
- Posts
- 15,802
- Reaction score
- 5,372
- Points
- 0
کیا وجہ ہے کہ حضرت عمرؓ کا تذکرہ ہو تو آنکھیں فرط جذبات سے بھیگ جایا کرتی ہیں. ایسا تدبر ایسی حکمت ایسی دانش ایسا احساسِ ذمہ داری معاشرتی رویوں کی نبض کی ایسی شناسائی ایسی دوراندیشی جیسی خالقِ کائنات نے حضرت عمرؓ کو عطا کی تھی کائنات میں کم ہی ہستیوں کو عطا ہوئی ہے۔ کاش ہم بحیثیت انسان بحیثیت مسلمان بحیثیت پاکستانی انفرادی واجتماعی سطح پہ غوروفکر کے عادی ہوتے تو آج یوں سڑکوں پہ ہمارے بچے ہمارے ہی ہاتھوں زندہ نہ جل رہے ہوتے۔ حرکت وعمل بھی تبھی جنم لیتے ہیں جب غوروفکر وتدبر کا چراغ روشن کیا جائے۔ افسوس صد افسوس کہ دہائیوں سے اس چراغ کی میری دھرتی پر ممانعت ہے۔ کبھی غور کیا ہم نے کہ حضرت عمرؓ نے کیوں فرمایا تھاکہ اگر فرات کے کنارے کوئی کتا بھی پیاس سے مر گیا تو قیامت کے دن عمر سے اس کی بھی بازپُرس ہو گی. نہیں غور نہیں کیا ہم نے .کبھی غو ر نہیں کیا ورنہ جانتے ہم بھی جانتے ہمارے حکمران بھی جانتے کہ ریاست میں جو کچھ ہو رہا ہوتا ہے اس کے ایک ایک انچ ایک ایک ذرے ایک ایک لمحے کی ذمے داری وقت کے حکمرانوں پر ہوا کرتی ہے۔ حکمران اپنے دفتروں سے نکل کر مرتے ہوئے جانور تک کو خوراک اور پانی مہیا نہیں کر سکتے تو پھر ان پر ذمے داری کیسی؟؟؟ جواب سیدھا ہے کہ حکمران جب اقرباءپروری اور ذاتی مفاد سے دور رہ کر دیانت اور حکمت سے قوم وریاست کے لیے یہ فیصلے کرتے ہیں تو ریاست میں خودبخود ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیںکہ جس میں انسان تو انسان جانور تک امن وآشتی سے زندگی گزارنے لگتے ہیں۔ کسی ریاست میں اگر بے چینی ہو امن ہو بھوک ہو افلاس ہو تو سمجھ لینا چاہےے کہ اس ریاست کے حکمرانوں نے اپنا کام دیانتداری سے سرانجام نہیں دیا۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں ہونے والے ہر جرم ہر ظلم کی ذمے داری حکمرانوں پر ہوا کرتی ہے۔ یہ جو بچے گجرات میں زندہ جلے ہیں ان کے قتل کے اصل ذمے دار بھی محلوں میں بسنے والے ہمارے حکمران ہی ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو مختلف محکموں میں میرٹ کے بجائے اپنے عزیز رشتے دار وں دوستوں کو مختلف منصبوں پر فائز کرواتے ہیں۔ اہل دیانتداروں کے بجائے نااہل بددیانتوں کو پیسوں اور مفادات کے عوض مختلف سیٹوں پر ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔ وہ لوگ آگے جو لوگ بھرتی کرتے ہیں اس کا معیار بھی رشوت پیسہ اقرباءپروری اور تعلقات ہوا کرتے ہیں نتیجتاً انتہائی اوپر سے لے کر انتہائی نچلی سطح تک ہر شخص اپنے اپنے حصے جُسے اور سائز کے مطابق اپنے خاندان عزیز رشتے داروں کو نااہلوں کو اہل اور قابل لوگوں کی جگہ فٹ کروا رہا ہوتا ہے۔ یا اوپر سے لے کر نیچے تک کھربوں اربوں کروڑوں سے لے کر ایک ہزار روپے اضافی وصول کر کے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والوں تک ہر سطح کا شخص اس قوم سے اپنے حصے کا گوشت نوچ رہا ہوتا ہے۔ سی این جی کی پبلک ٹرانسپورٹ کو فراہمی سے لے کر مختلف قسموں کے سلنڈروں کی ملک میں درآمد تک ناقص سلنڈروں کی جانچ پڑتال سے لے کر گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراءتک ہر سطح پر مال بنایا جاتا ہے ۔ قابل دیانتدار اور اہل لوگوں کی جگہ بددیانت بدنیت اور نااہل اپنے بندے فٹ کروائے جاتے ہیں تو پھر اگر پاکستانیوں کے بچے یا عام پاکستانی ہر دوسرے چوتھے روز مختلف ٹریفک حادثات میں قتل ہوتے ہیں زندہ جل مرتے ہیں تو تعجب کیسا.؟؟؟ جس نیت اور طریقہ کار کے تحت مختلف اداروں میں اپنے بندے فٹ کیے جاتے ہیں اور جیسے ہر محکمے میں رشوت کا بازار گرم ہے اس سب کا یہی انجام ہوا کرتا ہے۔ٹرانسپورٹ کے وزیر سے لے کے وہ شخص جو وزیر کا بھی باس ہے اور نیچے ناقص سلنڈروں اور گاڑیوں کو ہزار دو ہزار روپے لے کر جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا ہر فرد گجرات میں زندہ جل مر جانے والے بچوں کا قاتل ہے۔ ان کی ننھی منی معصوم خواہشوں اور آرزوﺅں کا قاتل ہے۔ ان بچوں کی آنکھوں میں بسنے والے حسین خوابوں کا قاتل ہے جو ان کے ساتھ ہی راکھ ہو گئے۔صرف یہی نہیں پاکستان میں ہونے والے بیشتر ٹریفک حادثات جو دراصل غفلت کے بجائے بددیانتی کرپشن اور اقرباءپروری کے باعث وقوع پذیر ہوتے ہیں ان سب حادثات میں مرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل بھی ہر وہ شخص ہے جو اپنے بندے فٹ کر کے یا مال بنا کر لوگوں کی جانوں سے کھیلتا ہے۔ ٹریفک نظام کو کھوکھلا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے ۔ اور صرف یہی نہیں بلکہ ان بچوں کے قاتل میں اور آپ بھی ہیں پورا پاکستان بھی ہے۔ ان بچوں کے والدین کے مجرم، میں اور آپ بھی ہیں پوری قوم بھی ہے ۔ کہیں چپ رہ کر کہیں سب کچھ دیکھ کے آنکھیں بند کر کے کہیں اس پورے سسٹم میں اپنے کسی نااہل آدمی کی سفارش کر کے اہل شخص کی جگہ اپنا بندہ فٹ کرا کے ہم نے بھی اس نظام کی بربادی میں جس کے باعث لوگ سڑکوں پہ زندہ جل جاتے ہیں کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی طرح ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ اپنا حصہ ڈالا ہوتا ہے ۔یقینا اولین ذمے داری تو حکمرانوں اور ریاست کی ہے ان افراد کی ہے جو اس پورے نظام کا کوئی نہ کوئی پرزہ دیکھنے پہ معمور ہےں۔ لیکن بحیثیت قوم جو کچھ ہمارے اردگرد ہو رہا ہوتا ہے ہم بھی اس سے پوری طرح بری الزمہ نہیں ہو سکتے۔ پھر حضرت عمرفاروقؓ کے سنہری وتاریخی دور کا ایک واقعہ یاد آتا ہے جو فاروقی فیصلے کے باعث بعد میں قانون بنا دیا گیا تھا۔
ایک دفعہ ایک بستی کے رہنے والوں نے ایک پیاسے مسافر کو پانی نہ دیا اور وہ پیاس کی وجہ سے مر گیا تو آپؓ نے اس کا خون بہا ادا کیا اور پھر اسے اس بستی والوں سے وصول کیا۔ اسی فیصلے کی رو سے بعد میں قانون بن گیا کہ اگر کسی بستی میں کوئی شخص بھوک پیاس سے مر جائے تو اہلِ بستی پہ اس کی دیت یعنی خون کی قیمت لازم ہو جاتی ہے .
اجتماعی ذمہ داری کی اس سے بہترین مثال کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔ جو بچے کل گجرات میں اپنی ننھی منی معصوم مسکراہٹوں سمیت سرزمینِ پاکستان پہ جل کے خاکستر ہو گئے ان کی بابت پاکستان میں تو شاید کسی پر بھی ذمے داری فکس نہ کی جائے گی مگر میرا ایمان ہے کہ روزِ قیامت نہ صرف حکمران بلکہ ہر وہ شخص چاہے جس نے اس نظام کو برباد کرنے میں صرف سو روپے کی بھی رشوت وصول کی ہو گی وہ بھی ان بچوں کے قتل کا ذمے دار ٹھہرایا جائے گا اور میں آپ اور پوری قوم بھی کٹہرے میں کھڑی ہو گی کہ وہ نظام جس کے باعث بچے گلیوں چوراہوں میں زندہ جل کر مر جاتے ہیں اس نظام کے یہاں تک پہنچنے میں ہماری آپ کی خاموشیوں اور مصلحتوں کا بھی بہت دخل ہے۔
چشمِ تخیل سے دیکھ رہا ہوں کہ جب یہ ننھے پھول جنت کے دروازے سے اندر داخل ہو رہے ہوں گے تو شاید خالقِ کائنات سے یہ گلہ ضرور کریں گے کہ اے پروردگار تو نے ہمیں کن زمانوں اور کن زمینوں پہ پیدا کیا تھا.؟؟؟
دل اتنا دکھا ہوا ہے کہ بیان سے باہر ہے آخر میں بس چند شعر.
خود سے تو آئے نہ تھے اہلِ زمیں، سنتا ہے
کیوں انہیں بھیج کے اب ان کی نہیں سنتا ہے
وہ جو سنتا نہیں تیری تو گلہ کیسا ہے
تو بھی کب اس کی مِرے خاک نشیں سنتا ہے
بگڑے بچے کی طرح شور مچائے جائے
یہ مِرا دل کہ کسی کی بھی نہیں سنتا ہے
بھوک، افلاس، دغا، جرم کی بہتات وصی
پھر بھی لگتا ہے تجھے کوئی کہیں سنتا ہے؟
Source

- Featured Thumbs
- http://naibaat.pk/wp-content/uploads/col/wasi_shah.jpg