Advertisement

کینٹ میں سیاسی جلسے، جلوس،جھنڈے اور بینرز کی اجازت نہیں ہو گی

13apexxuunnb.png

عام انتخابات کے دوران امن او امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اپیکس کمیٹی پنجاب نے اہم فیصلے کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی زیر صدارت پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تین درجاتی سیکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں عام انتخابا ت کیلئے کیے جانے والے سیکیورتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس دوران اجلاس کے شرکاء کو الیکشن کمیشن پنجاب، سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Loading X post…
Open original post on X

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیریژن ایریاز میں سیاسی جلسے یا جلوس کرنے، جھنڈے یا بینرز لگانے پر پابندی ہوگی، سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانےو الے عناصر کی مانیٹرنگ ہوگی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پرامن ماحول میں ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جائے گا۔

اس موقع پر کور کمانڈر لاہور جنرل سید عامر رضا نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پر ہمارا پورا فوکس ہے، مختلف محکموں کے قریبی تعاون سے سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
 
کینٹ کے علاقوں کو امریکن زون ڈکلیر کر دو

Voting Election Day GIF by Stefanie Shank
 
Advertisement