اللّٰہ کے یہاں دیر تو شاید ہو لیکن اندھیر نہیں- میں ہمیشہ لکھتا ہوں تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت و سلیقہ ہو تو انسان ایسی حیوانی حرکت نا کرے- اچھے پیارے بلوچوں کو آگے آنا چاہیے کسی انسان کا قتل گناہ عظیم ہے ، میں تو کسی سانپ کو بھی نا ماروں
رہا وہ شخص جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اُس کی جزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ۔ اس پر اللہ کا غضب اور اُس کی لعنت ہے اور اللہ نے اُس کے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے
Al-Nisa # 93
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا تو قول ہے کہ جس نے مومن کو قصداً قتل کیا اس کی توبہ قبول ہی نہیں، اہل کوفہ جب اس مسئلہ میں اختلاف کرتے ہیں تو ابن جیبر رحمہ اللہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر دریافت کرتے ہیں آپ فرماتے ہیں یہ آخری آیت ہے جسے کسی آیت نے منسوخ نہیں کیا۔ [صحیح بخاری:4590]
سالم بن ابوالجعد فرماتے ہیں، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما جب نابینا ہو گئے تھے ایک مرتبہ ہم ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے جو ایک شخص آیا اور آپ کو آواز دے کر پوچھا کہ اس کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں جس نے کسی مومن کو جان بوجھ کر مار ڈالا آپ نے فرمایا اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اللہ کا اس پر غضب ہے اس پر اللہ کی لعنت ہے اور اس کے لیے عذاب عظیم تیار ہے۔ اس نے پھر پوچھا اگر وہ توبہ کرے نیک عمل کرے اور ہدایت پر جم جائے تو؟ فرمانے لگے اس کی ماں اسے روئے اسے توبہ اور ہدایت کہاں؟ اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میرا نفس ہے میں نے تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے اس کی ماں اسے روئے جس نے مومن کو جان بوجھ مار ڈالا ہے وہ قیامت کے دن اسے دائیں یا بائیں ہاتھ سے تھامے ہوئے رحمن کے عرش کے سامنے آئے گا اس کی رگوں سے خون بہہ رہا ہو گا اور اللہ سے کہے گا کہ اے اللہ اس سے پوچھ کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا؟ اس اللہ عظیم کی قسم جس کے ہاتھ میں عبداللہ کی جان ہے کہ اس آیت کے نازل ہونے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک اسے منسوخ کرنے والی کوئی آیت نہیں اتری۔ [تفسیر ابن جریر الطبری:10193:صحیح بالشواھد]
ابن مردویہ میں ہے کہ مقتول اپنے قاتل کو پکڑ کر قیامت کے دن اللہ کے سامنے لائے گا دوسرے ہاتھ سے اپنا سر اٹھائے ہوئے ہو گا اور کہے گا میرے رب اس سے پوچھ کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا؟ قاتل کہے گا پروردگار اس لیے کہ تیری عزت ہو اللہ فرمائے گا پس یہ میری راہ میں ہے۔ دوسرا مقتول بھی اپنے قاتل کو پکڑے ہوئے لائے گا اور یہی کہے گا، قاتل جواباً کہے گا اس لیے کہ فلاں کی عزت ہو اللہ فرمائے گا قاتل کا گناہ اس نے اپنے سر لے لیا پھر اسے آگ میں جھونک دیا جائے گا جس گڑھے میں ستر سال تک تو نیچے چلا جائے گا۔ [سنن نسائی:3989،قال الشيخ الألباني:صحیح]
صفحہ نمبر1869 مسند احمد میں ہے ” ممکن ہے اللہ تعالیٰ تمام گناہ بخش دے، لیکن ایک تو وہ شخص جو کفر کی حالت میں مرا دوسرا وہ جو کسی مومن کا قصداً قاتل بنا۔ “ [مسند احمد:99/4:صحیح] ابن مردویہ میں بھی ایسی ہی حدیث ہے اور وہ بالکل غریب ہے۔ [سنن ابوداود:4270:صحیح]
حمید کہتے ہیں میرے پاس ابوالعالیہ آئے میرے دوست بھی اس وقت میرے پاس تھے ہم سے کہنے لگے تم دونوں مجھ سے کم عمر اور زیادہ یادداشت والے ہو آؤ میرے ساتھ بشر بن عاصم رحمہ اللہ کے پاس چلو جب وہاں پہنچے تو بشر رحمہ اللہ سے فرمایا انہیں بھی وہ حدیث سنا دو انہوں نے سنانی شروع کی کہ سیدنا عتبہ بن مالک لیثی رضی اللہ عنہ نے کہا رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چھوٹا سا لشکر بھیجا تھا اس نے ایک قوم پر چھاپہ مارا وہ لوگ بھاگ کھڑے ہوئے ان کے ساتھ ایک شخص بھاگا جا رہا تھا اس کے پیچھے ایک لشکری بھاگا جب اس کے قریب ننگی تلوار لیے ہوئے پہنچ گیا تو اس نے کہا میں تو مسلمان ہوں۔ اس نے کچھ خیال نہ کیا تلوار چلا دی۔ اس واقعہ کی خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوئی تو آپ بہت ناراض ہوئے اور سخت سست کہا یہ خبر اس شخص کو بھی پہنچی۔ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے کہ اس قاتل نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی قسم اس نے تو یہ بات محض قتل سے بچنے کے لیے کہی تھی آپ نے اس کی طرف سے نگاہ پھیرلی اور خطبہ سناتے رہے۔ اس نے دوبارہ کہا آپ نے پھر منہ موڑ لیا، اس سے صبر نہ ہو سکا، تیسری باری کہا تو آپ نے اس کی طرف توجہ کی اور ناراضگی آپ کے چہرے سے ٹپک رہی تھی، فرمانے لگے ” مومن کے قاتل کی کوئی بھی معذرت قبول کرنے سے اللہ تعالیٰ انکار کرتے ہیں تین بار یہی فرمایا . یہ روایت نسائی میں بھی ہے۔ [مسند احمد:289/5:صحیح] «وَاللهُ اَعْلَمُ» ۔
اللّٰہ کے یہاں دیر تو شاید ہو لیکن اندھیر نہیں- میں ہمیشہ لکھتا ہوں تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت و سلیقہ ہو تو انسان ایسی حیوانی حرکت نا کرے- اچھے پیارے بلوچوں کو آگے آنا چاہیے کسی انسان کا قتل گناہ عظیم ہے ، میں تو کسی سانپ کو بھی نا ماروں
اللّٰہ کے یہاں دیر تو شاید ہو لیکن اندھیر نہیں- میں ہمیشہ لکھتا ہوں تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت و سلیقہ ہو تو انسان ایسی حیوانی حرکت نا کرے- اچھے پیارے بلوچوں کو آگے آنا چاہیے کسی انسان کا قتل گناہ عظیم ہے ، میں تو کسی سانپ کو بھی نا ماروں
ایسا بھ اندھیر نگری نہیں ہے بلوچوں کو ہمیشہ عزت و احترام دیا جاتا ہے بگٹی کے ظلم و ستم سے تو اسسکے اپنے بیٹے محفوظ نا تھے- اسنے پورے کلپر قبائل سے بلوچستان بدر کیا - ہاں بلوچستان کبھی انتظامی طور ایک برّا بلوچستان نہیں تھا- اٹھاریوں ترمیم کا کیا ہوا؟ ہندستان نے کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم اِسی لئے کیا- یہ پاکستان کو بھی کرنا چاہیے
جنرل ضیاء سابق بنگلادیشی صدر جسنے چٹگونگ چھاؤنی میں اپنے کمانڈر معصوم جنجوعہ کو قتل کرکے بنگلادیش کا ہیرو بنا جنجوعہ کا قتل کے ٹھیک ۱۰ سال بعد اللّٰہ کی لاٹھی حرکت میں آتی ہے- اسی چھاؤنی سے کچھ افسر جنکا وہ ہیرو تھا نکلتے ہیں اور سرکٹ ہاؤس میں اسکو بے دردی سے بھون ڈالتے ہیں - بہت گڑگڑیا لیکن انہوں نے کہا یہ حِکم تو اللّٰہ کی عدالت کا اسکی تعمیل لازمی ہے-