- Joined
- Apr 8, 2012
- Posts
- 2,861
- Reaction score
- 4,218
- Points
- 113
غلام قومیں کئی قسم کی ہوتی ہیں ...
ایک وہ جن پر دوسری قوم بزور بازو قابض ہوتی ہے ایسی قوم مکمل طور پر قابض قوم کی محتاج ہوتی ہے .....کلچر کپڑے رہن سہن سوچ سب کچھ بخو شی یا مجبوراً قابض قوم کا اختیار کرنا پڑتا ہے ....
دوسری وہ جو کسی معاہدے کے تحت آزاد تو ہوتی ہے لیکن سیکورٹی کا انحصار مکمل طور پر سابقہ قابض قوم پر ہوتا ہے ...اپنی کوئی فوج نہیں رکھ سکتی بظاھر تو آزاد ہوتی ہے لیکن فیصلہ سازی یا سیکورٹی پالیسی میں غلام ہی رہتی ہے معیشت کا انحصار بھی دوسری پر ہی ہوتا ہے جاپان کی مثال ہی لے لیں ......
لیکن ایک ایسی قسم بھی ہے جو بظاھر تو آزاد ہوتی ہے مکمل طور پر آزاد ہوتی ہے لیکن سوچ و افکارغلام ہوتے ہیں ....ہماری قوم اسس تیسری قسم میں آتی ہے جو ہےتو آزاد لیکن ہم ذہنی طور پر اتنے شکست خوردہ ہیں کہ ہم کو پتا بھی نہیں ہے کہ ہم غلام قوم ہیں یا آزاد ؟.....آپ مجھ سےاختلاف کر سکتے ہیں لیکن کیا کوئی بتاۓ گا کہ دسمبر میں آخری ہفتے کی چھٹیاں ہم اب تک کیوں کرتے ہیں .....ہمارا کوئی بھی مذہبی یا قومی تہوار تو ہوتا نہیں تو پھر کیوں ہم ابھی تک تاج برطانیہ کے وقت کی چھٹیاں کرتے ہیں ستم ظریفی تو یہ ہے کہ ہم نے ان کا نام موسم سرما کی تعطیلات کا نام دے دیا ہے ......کیا سردی کا موسم صرف ١٠ دن ہی ہوتا ہے ؟نیو ایر کی بھی چھٹی کی جاتی ہے اس کے برعکس یکم محرم کو عام تعطیل نہیں کی جاتی ......ویلنٹائن ڈے اپریل فول مدرز ڈے فادرز ڈے فیشن
سٹائل کپڑے تقریباً سب میں ہم ان کو ہی فالو کرتے ہیں جن کے ایک صدی ہم غلام رہے ہیں....جمعہ کی چھٹی کو بھی اتوار سے بدل دیا ہم نے.... لیکن ہیں ہم آزاد
عدالتوں کا نظام .بیوروکریسی،فوجی رینکس ،پولیس سسٹم سب تقریباً وہی ہے جو برٹش دور میں تھا ...اپنا نظام تو ہم لا نہیں سکے لیکن ہیں ہم آزاد
الله نہ کرے کہ ایسا وقت آے لیکن جیسی روش حکمرانوں کی ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ جب ہولی اور دیوالی پر بھی سرکاری چھٹی ہو گی اور ہولو کاسٹ کو بلیک ڈے کے طور پر منایا جاۓ گا

Last edited by a moderator: