Advertisement

کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟؟

انکوئزیشن (کلیسائی احتساب) کا پورا عہد اٹھا کر دیکھ لیں۔ یورپ نے کتنی لائبریریاں، کتنے مدرسے، کتنی کتابیں، کتنے اساتذہ اور کتنے طلبہ اس عہد میں
زندہ جلائے۔ بقول ڈریپر(بحوالہ برق) صرف ایک یعنی پندرہویں صدی میں پوپ کی جانب سے زندہ جلائے جانے والوں کی تعداد سترہزار تھی۔
غرض جب کوئی قوم عہد تاریک سے گزررہی ہو تو اس کی دیگر نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کے مذہبی انتہاپسند اپنے وقت کی لائبریریوں،

مدرسوں، سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، اساتذہ، طلبہ اور کتابوں کو جلانا شروع کردیتے ہیں۔

قطع نظر اس کے کہ دہشت گرد کون ہیں۔ وہ کیوں ایسا کررہے ہیں اور ہم انہیں روک سکتے ہیں یا نہیں، سردست اگر فقط اتنی سی اینالوجی کو تسلیم کرلیا
جائے کہ ہم بھی پندرہویں صدی کے یورپ کی طرح عہد تاریک سے گزررہے ہیں تو ہمیں کچھ نئے انداز میں اس مسئلے پر غور کرنے کا موقع ہاتھ آسکتاہے۔

مثلاً اگر ہم واقعی عہد تاریک سے گزررہے ہیں اور اگر واقعی ہمارے مذہبی شدت پسند طبقوں کے دہشت گرد ہماری یونیورسٹیوں کو اسی قانون ِ فطرت کے
تحت جلارہے ہیں جو ایسے عہد تاریک میں قوموں کا نصیب رہا ہے تو پھر یہ کہنا کیوں درست نہ ہوگا کہ کسی سابقہ قوم کی داستان سے سبق لے کر اس مسئلےکا حل کیا جاسکتاہے۔ مثلاً ہم دیکھ سکتے ہیں کہ پھر آخر اس عہد تاریک کا خاتمہ کس وجہ سے اور کیونکر ممکن ہوا جس کا سامنا لگ بھگ ایک ہزار سال تکیورپ کو شدت پسند مسیحیت کی وجہ سے تھا؟
جواب یہ ہے کہ وہاں پندرھویں صدی کے آغاز ہی میں کچھ لوگ ایسے پیدا ہوئے جنہوں نے مذہب کی بالادستی کو بڑی قوت کے ساتھ چیلنج کیا۔

ان میں
مارٹن لو تھر سرفہرست ہے۔ مارٹن لوتھر پروٹیسٹنٹ فرقے کا بانی ہے۔ پروٹیسٹنٹ کا مطلب ہوتاہے پروٹیسٹ کرنے والے۔ لوتھر خود ایک پادری تھا۔ لیکن عام آدمی کے خلاف چرچ کے مظالم سے تنگ آکر اس نے علم بغاوت بلند کیا اور سب سے پہلے اپنے ہی چرچ کے باہر ایک عبارت لکھ کر لگائی جسکا خلاصہ یہ تھا کہ،
’بائبل تحریف شدہ ہے اور اس کے احکامات کو چیلنج کرنا کوئی گناہ نہیں‘۔مارٹن لوتھر کے آواز اٹھانے کی دیر تھی کہ کلیسا سے تنگ، مخلوق ِ خدا جوق در جوق اس کی جماعت میں داخل ہونے لگی۔

کیتھولک عیسائیوں نے پروٹیسٹنٹسکو بہت مارا لیکن وہ پھر بھی بڑھتے گئے۔ امریکہ جانے والے ابتدائی انگریزوں میں سے اکثریت ان لوگوں کی تھی جن کا عرصہ حیات انگلستان میں محض اسلیے تنگ کردیا گیا تھا کہ وہ پروٹیسٹنٹ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی امریکہ میں پروٹیسٹنٹ عیسائی، کیتھولک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔
کیا عیسائیت کے تاریک دور سے ہم کوئی سبق لے سکتے ہیں؟ کیا ہمیں بھی کسی مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے؟ اگر ہے تو پھر کیا وہ مارٹن لوتھر یہ کہے گا کہ

معاذاللہ، ’قران تحریف شدہ ہے اور اس کے احکامات کو چیلنج کرنا کوئی گناہ نہیں؟‘۔ دوست، دشمن سب جانتے ہیں کہ قران کی عربی عبارت آج بھی وہی
ہے جو رسول ِ اطہر صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھی۔ لہٰذا مارٹن لوتھر والی بات کہنا تو ممکن نہیں۔ لیکن یہ کہا جاسکتاہے کہ قران کے مفاہیم،
یا تراجم میں اس قدر اختلاف ہے کہ ان مفاہیم یا تراجم کو چیلنج کرنا کوئی گناہ نہیں ہونا چاہیے۔
یعنی لے دے کے بات تعلیم پر آکر ختم ہوتی ہے۔ کیا قرانی تعلیم ایسی ہے کہ جس میں قتل و غارت گری کی تبلیغ کی گئی ہے؟ اب دور ِ حاضر کا جدید مغربیسرمایہ دار ملحد ذہن مانتاہے کہ ہاں ایسا ہی ہے۔ قران میں قتل و غارت کی تعلیم ہے۔ بعینہ اسی انداز میں دور حاضر کا نام نہاد مسلمان دہشت گرد بھی یہیمانتاہے کہ ایسا ہی ہے۔

ان دونوں کے درمیان اگر کوئی یہ بات نہیں مانتا کہ قران میں قتل و غارت گری کی تعلیم دی گئی ہے تو وہ عام مسلمان ہے۔ عاممسلمان اسلام کو محبت کا دین سمجھتاہے۔ لہٰذا سوال پیدا ہوتاہے کہ وہ لوگ جو اسلام کو دہشت گردی یا قتل و غارت کا مذہب مانتے ہیں، درست کہتے ہیں
یا وہ لوگ جو اسے امن کا مذہب مانتے ہیں درست کہتے ہیں؟ ظاہر ہے مجھ سمیت آپ سب کا جواب ایک ہی ہے کہ ہاں صرف وہی لوگ درست ہیں جوکہتے ہیں کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور رہ گئے دہشت گرد تو وہ نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی کسی اور مذہب کے ماننے والے۔ وہ فقط دہشت گرد ہیں۔

بالکل ٹھیک۔ درست اور بجا۔
تو کیا جب عہد تاریک کے شدت پسند مسیحی یا پوپ یا پادری بائبل سے قتل و غارت کی تعلیم اخذ کرتے اور لوگوں کو زندہ جلا دیا کرتے تھے تو وہ سچے تھےیا اس وقت مارٹن لوتھر سچا تھا؟ یقیناً مارٹن لوتھر سچا تھا اور وہ عوام سچے تھے جو اس کے ساتھ مل گئے۔ اسی اینالوجی کے مطابق ہمارے عوام اور عام مسلمانبھی سچے ہیں اور ہمارے ظالم پادری اور ان کے چیلے جھوٹے ہیں اور ہمارے دشمن یعنی جدید مغربی سرمایہ دار ملحد بھی جھوٹے ہیں۔ اب اگر کوئی مارٹن لوتھر ہمارے ہاں بھی پیدا ہوجائے تو کیا ہوگا؟ بعینہ وہی ہوگا جو اس وقت ہوا تھا۔ یعنی ہمارے عوام جو دہشت گردوں کے مذہبی خیالات کو غلط سمجھتے ہیں اس پروٹیسٹنٹ کے ساتھ مل جائینگے۔ لیکن کیا ایسا ممکن ہے کہ مسلمانوں میں کوئی ایسا مصلح آسانی سے پیدا ہوسکے جو پوری جرات کے ساتھ ملا کے مذہب کو جھٹلا سکے؟جو یہ کہہ سکے کہ شدت پسند مذہبی غلط ہیں۔ قران کی وہ تشریحات قابل ِ قبول نہیں ہیں جو اِن شدت پسندوں نے کی ہیں۔

جو یہ کہہ سکے کہ اللہ کےرسول رحمت اللعلمین تھے۔ جو یہ کہے کہ’مولوی کا مذہب غلط ہے‘۔ جو یہ کہے کہ قران وحدیث اور سیرت کے نام پر مسجدوں میں فساد کی باتیں سکھانےوالے دشمنان ِ دین ہیں۔ جو یہ کہے کہ مساجدِ ضرار کو گرا دو! جو یہ کہے کہ ذرا ذرا سی بات پر توہین مذہب کے قوانین سنت کے خلاف ہیں۔ جو یہ کہے کہ دوسرے مذاہب کا احترام لازمی ہے۔ جو یہ کہے کہ فتوے کی طاقت مذہبی پیشواوں سے چھین لو! جو یہ کہے کہ خودکش حملہ آور حرام موت مرتے ہیں۔


جو یہ کہے کہ دہشت گرد بدترین کافر اور ملعون ہیں۔ جو یہ کہے کہ قرار داد مقاصد نہ صرف غلط دستاویز ہے بلکہ جمہوریت کی سب سے بڑی قاتل ہے۔
جو یہ کہے کہ اسمبلی کا کام فتوے جاری کرنا نہیں ۔ اسمبلی مسلم و غیر مسلم سب کے لیے ایک جیسی ہے۔ جو یہ کہے کہ مذہب کے نام پر الیکشن لڑنا اور
ووٹ دینا درست نہیں۔ جو یہ کہے کہ جنرل ایوب غدار تھا۔ جنرل ضیا غدار تھا۔ جنرل مشرف غدارتھا۔ جو یہ کہے کہ پاکستان مذہبی اسلامی ریاست نہیں بلکہ مسلمانوں کا ملک ہے جیسے مسلمانوں کے دوسرے ممالک ہیں۔ جو یہ کہے کہ دور حاضر میں سب سے اچھا نظام سیکولرازم ہے جس کے ثمرات اہل یورپ
دیکھ رہے ہیں۔ جو یہ کہے کہ خلفائے راشدین کا نظام دور ِ حاضر میں صرف اقدار کی حد تک قابل مثال ہے، تفصیلات میں قابل عمل نہیں رہا،اور ہمارےسامنے اس کی کوئی حالیہ مثال موجود نہیں ماسوائے اس کے جو مولوی سناتے ہیں۔ جو یہ کہے کہ ملا جنت کا ٹھیکدار نہیں بلکہ جہنم کا داروغہ ہے۔ ایسا لکھنےاور کہنے والے میری طرح کے جنگلی دھتورے فیس بک پر بہت مل جائینگے۔ میں بات کررہاہوں ایسے لیڈر کی۔ ایسے رہنما کی جو کھلے مجمع میں ایسی تقاریرکرے اور ڈنکے کی چوٹ پر مذہب کے نام پر بولے گئے تمام جھوٹوں کا پردہ فاش کردے۔

سورس
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#1567

Hamain aik addad TARA MASIH ki zarooratt hai ,, Tamaam corrupt politician, Generals , aur Judges ke wastay harr corrupt ko taang dainay ki zarooratt hai
 
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#1567

It would be great to have a reformer but even if we have reasonable governments in Muslim countries, perhaps situation can improve by 99% .
 
Advertisement
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#1567

مسلمانوں نے قرآن اور سنت پر تو عمل نہیں کرنا ، دنیا جہاں کے بہانے سنتے رہیں ، کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا ، یہ آج کے مسلمان کی تصویر ہے ​
 
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#

مسلمانوں نے قرآن اور سنت پر تو عمل نہیں کرنا ، دنیا جہاں کے بہانے سنتے رہیں ، کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا ، یہ آج کے مسلمان کی تصویر ہے ​

چودھری صاحب سنا ہے آپ لوگوں نے غامدی کو بھی کافر اور مرتد قرار دیا ہو اہے اس میں کتنی سچائی ہے ؟؟
 
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#1567

ماڈریٹر صاحب سے معذرت کے ساتھ
اس تھریڈ کے ساتھ مین پیج پر جو تصویر ہے وہ مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کی ہے جو امریکہ کے سیاہ فام لیڈر تھےاور انہوں نے امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف زبردست تحریک چلائی تھی
یہاں جس مارٹن لوتھر کا ذکر ہورہا ہے اس کا تعلق جرمنی سے تھا اور وہ پندرہویں - سولھویں صدی کی شخصیت ہے
lossy-page1-220px-Martin_Luther_by_Cranach-restoration.tif.jpg
 
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#


چودھری صاحب سنا ہے آپ لوگوں نے غامدی کو بھی کافر اور مرتد قرار دیا ہو اہے اس میں کتنی سچائی ہے ؟؟
چودھری صاحب کو اس قضئیے میں کیوں کھینچتے ہیں
انکا پیغام سیاست ہے جہاں تک پہنچے
 
Advertisement
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#1567

Nawaz Sharif hain na, Martin Luther ki kya majal
 
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#1567

You are 100% right. I have been thinking about it for so long and I have the same theory that no matter what there has to be renaissance in Islam as well. One thing to note that there is no way one can find out if MOLVI is right or MULHID is right or JIHADIST right or a Islamic Scholar is right.

The only thing we need to do is let everyone believe whatever they want to believe in BUT in their personal space. They pray to God or SHAITAN this should be one's individual and private matter. It should be a RIGHT of an individual to believe or act in any capacity as long as it does not affect others.

Once we have this system (Secularism) then we will have the direction which we can trust will at least take Muslims to the path of prosperity and welfare. It will not be perfect and no human system can be perfect but as long as we keep striving to improve it we will be successful.
 
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#1567

Apny aap ko badalny ki zarorat hay,hamary rehnuma Sahaba aur hamry aslaf hay,jab tak wo deen per chly saru dunya per hukoomat ki,jab deen say for howy to zillet hoi
 
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#1567




اس ملک کو کم از کم دو کی ضرورت ہے ۔




​
 
Advertisement
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#1567

Becheney aur beqrari nahein, sabar aur mustaqil mizaji se chalein tau ham iA, Nawaz Sharif k qiadat mein in mushkilat se nikal jaein g.
 
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#

لوتھر کی نہی تمہیں ایک عدد لتر کی ضرورت ہے

وہ بھی مارشل کا
 
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#

ماڈریٹر صاحب سے معذرت کے ساتھ
اس تھریڈ کے ساتھ مین پیج پر جو تصویر ہے وہ مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کی ہے جو امریکہ کے سیاہ فام لیڈر تھےاور انہوں نے امریکہ میں نسلی امتیاز کے خلاف زبردست تحریک چلائی تھی
یہاں جس مارٹن لوتھر کا ذکر ہورہا ہے اس کا تعلق جرمنی سے تھا اور وہ پندرہویں - سولھویں صدی کی شخصیت ہے
lossy-page1-220px-Martin_Luther_by_Cranach-restoration.tif.jpg

چل جان دے
یہ کھوتے کھانے والی قوم ہے
;)
 
Advertisement
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#

Becheney aur beqrari nahein, sabar aur mustaqil mizaji se chalein tau ham iA, Nawaz Sharif k qiadat mein in mushkilat se nikal jaein g.
ویسے نواز شریف نے لبرل پاکستان بنانے کا اعلان تو کیا ہے ساتھ میں گلی محلے کے
چھوٹے سے مولوی کی دھمکی سے ڈر بھی جاتا ہے
 
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#1567

pakistan ka martin luther king

1249673237AsifZardari_1367871c.jpg
 
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#1567

یہ جس دور کا زکر کیا گیا ہے اس میں کلیسا کے پاس بے انتہا سیاسی قوت اور معاشرے میں اثرورسوخ تھا۔ اس قوت کے بل پر ہی کلیسا عوام پر ظلم اور جبر کا مرتکب تھا۔ اگر موجودہ حالات کے پیشِ نظر پاکستان کو درپیش مسائل کا تجزیہ کرنا چاہیں تو ہمارے سامنے مثال بھی موجودہ دور کی ہی ہونی چاہیے تاکہ تقابلی جائزہ ٹھیک طرح سے ممکن ہو۔

پاکستان کا مسئلہ مذہبی نہیں بلکہ خالصتاََ سیاسی ہے۔ ہم ہر طرف سے دشمنوں میں گھِرے ہیں جو کھل کر کھیلنے کی بجائے ہمارے اندر موجود مفاد پرستوں۔ غدّاروں اور ریاست کے مستقبل سے مایوس لوگوں کو ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ جب ریاست ان کے خلاف کاروائی کرتی ہے تو مایوس لوگوں کی مایوسی بڑھ جاتی ہے اور کنفیوژ لوگ بھی اپنا وزن ان غدّاروں اور مایوس لوگوں کے پلڑے میں ڈال دیتے ہیں۔ یوں یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے اور ہمارے دشمنوں کو اس جنگ کے لیے ضروری ایندھن ہمارے ہاں سے ہی ملتا رہتا ہے۔

اب سوال ہے کہ اس کا تدارک کیسے ہو؟ تو اس کے لیے ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ کیا دنیا میں کوئی اور ملک بھی ایسا ہے جو ہم جیسے حالات سے نبرد آزما تھا اور کامیابی سے اپنے اندر کے مفاد پرستوں اور غدّاروں کو صاف کرنے میں کامیاب رہا؟ اگر پچھلی دو تین دہائیوں کے عالمی حالات پر غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ جب افغانستان کی شکست کے بعد سوویت یونین کا شیرازہ بکھر گیا تھا تو روس بھی کم و بیش ہم جیسے حالات سے گزر رہا تھا۔ مفاد پرست سرمایہ دار۔ انٹرنیشنل سمگلرز۔ قوم کی غدّار کارپوریٹ ایلیٹ۔ اور ان سب کا اندرونی اور بیرونی سیاست دانوں کے ساتھ گٹھ جوڑ۔

ان مشکل حالات میں پیوٹن نے روس کی قیادت سنبھالی اور پھر ریاست کے غدّاروں کو پے درپے شکست دیتا ہوا ریاست کو سرمایہ داروں اور کارپوریٹ اشرافیہ کے ہاتھوں بکنے سے بچانے میں کامیاب رہا۔ اس کے ماضی نے اس کا بہت ساتھ دیا کیونکہ وہ اپنی ریاست کو درپیش خطرات سے بخوبی واقف تھا۔

لہَذا آپ کی بات کے جواب مِیں مَیں یہ کہوں گا کہ ہمیں پاکستان کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر مارٹن لوتھر کی نہیں بلکہ پاکستانی پیوٹن کی ضرورت ہے جو اندرونی دشمنوں کو ڈنڈے سے ہانکنے اور بیرونی دشمنوں پر وہی ڈنڈا برسانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہو۔
 
Last edited:
Re: کیا ہمیں ایک عدد مارٹن لوتھر کی ضرورت ہے ؟&#1567

Religion is powerful weapon in Pakistan. Son will kill his father & father will sacrifice his son if one feels threaten that other person is asking question which is against his believes.
Religion cam be used to live life peacefully & let the other person live his life according to his believes. That's how most of the people living in west but I guess in Pakistan that will close the shops of mullah who guaranteed rich people that if they spend last 10 days of Ramadan in SA, they have a place in heaven