Advertisement

کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ؟نوید مسعود ھا&amp

کیا رسوا کن ڈکٹیٹر پرویز مشرف پاکستان سے نکل جانے میں کامیاب ہو جائے گا؟ اور اگر خدانخواستہ نادیدہ قوتوں نے پرویز مشرف کو ملک سے نکال دیا… تو وزیرستان سے لے کر بلوچستان تک پرویز مشرف نے اپنے سیا ہ دور اقتدار میں نفرقوں کی جو آگ بھڑکائی تھی… اور جو ہزاروں مظلوم لوگ پرویز مشرف کو عدالت کے ذریعے سزا ملنے کے منتظر ہیں ان کا کیا بنے گا؟ کیا بلوچستان کے لوگ پرویز مشرف کے ملک چھوڑ جانے کے بعد قومی دھارے میں شامل ہو جائیں گے؟ لال مسجد میں شہید کی جانے والی سینکڑوں بچیوں کے ورثاء پرویز مشرف کے فرار کے بعد کیا محسوس کریں گے؟


اور سب سے بڑھ کر یہ کہ سنگین غداری کے مرتکب پرویز مشرف کے ملک چھوڑ جانے سے پاکستان میں ’’رول آف لا‘‘ کا کیا بنے گا؟ اگر سابق صدر کسی بھی بہانے سے ملک سے نکل جانے میں کامیاب ہوگئے… تو پاکستان کے عوام میاں محمد نواز شریف کی حکومت کے دوہرے معیار کے بارے میں کیا سوچیں گے؟ یہ وہ سوالات ہیں کہ جن کے جوابات بالادست قوتوں اور حکمرانوں کو پرویز مشرف کے ملک چھوڑنے سے پہلے ہی عوام کو دے دینے چاہئیں… وگرنہ اگر موصوف ملک چھوڑ گئے… تو یہ کہانی حکمرانوں کے گلے میں فٹ ہو جائے گی۔


باقی یہ بات ایک اٹل حقیقت ہے کہ پاکستانی قوم پرویز مشرف کو کبھی معاف نہیں کرے گی… کسی کو اچھا لگے یا برا لگے… لیکن حقیقت یہی ہے کہ گزشتہ 12سالوں سے پاکستان میں جس قدر بھی دہشت گردی ہوئی… اور اس دہشت گردی کے نتیجے میں 50ہزار سے زائد پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے … ان سب کی ذمہ داری پرویز مشرف پر عائد ہوتی ہے… میری بالا دست قوتوں اور حکمرانوں سے گزارش ہے کہ اگر پرویز مشرف کو پاکستان سے باہر بھیجنے کا کوئی منصوبہ کارپٹ کے نیچے پرورش پارہا ہے تو اس کو فی الفور ترک کرکے اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا رہنے دیا جائے تاکہ پاکستان کے عوام کے ذہنوں میں قانون کی حکمرانی کا تصور قائم رہ سکے۔


کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان میں سارا قانون پرویز مشرف کے گرد گھوم رہا ہے اور ملکی سلامتی کا ضامن ادارہ سیکولر فاشسٹوں کے نشانے پر ہے جبکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں ’’خاکم بدہن‘‘ پاکستان کو تباہ کرنے کے منصوبے پرورش پا رہے ہیں… بھارت سے خبر آئی ہے کہ بی جے پی کے ایک سیکولر شدت پسند لیڈر نے ممبئی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ ہرزہ سرائی کی ہے کہ ’’اگر نریندر مودی اقتدار میں آگئے تو صرف 6ماہ میں پاکستان کو تباہ کر دینگے‘‘ بی جے پی ہو‘ شیوسینا ہو‘ بجرنگ دل ہو‘ وشوا ہندو پریشد ہو یا بھارت میں سیاست کرنے والی دیگر ہندو تنظیموں میں مسلمان اور پاکستان دشمنی ان کی رگ رگ میں سمائی ہوئی ہے‘ شیوسینا کے اس شیطان لیڈر نے یہ ہرزہ سرائی کوئی اچانک یا حادثاتی طور پر نہیں کی… بلکہ بھارت میں بسنے والے ہر شدت پسند سیاست دان اور فوجی کی یہ دلی خواہش ہے۔


نریندر مودی جیسے بدترین قاتل کو وزیراعظم کی حیثیت سے متعارف کروانا…اس بات کی غماضی کرتا ہے کہ بھارت میں ہندوؤں کی اکثریت انتہا پسندی کے پاگل پن میں مبتلا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی میڈیا میں گھسی ہوئی انڈیا مارکہ بدروحوں‘ الیکٹرانک چینلز اور امن کی آشا کے نام پر کئے جانے والے بھونڈے قسم کے ڈراموں کی وجہ سے بھارت کے ہندو انتہا پسندوں نے دن کی روشنی میں بھی خواب دیکھنے شروع کر دئیے ہیں… بھارت کے انتہا پسند ہندو نجم سیٹھوں‘ ایاز امیروں اور عاصمہ جہانگیروں کے بھارت کے ساتھ غلامانہ دوستی کے رویوں کو دیکھ کر اس مغالطے میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ جیسے خدانخواستہ پاکستان کے 20کروڑ عوام کوئی بھیڑ‘ بکریوں کے ریوڑ ہیں؟ یادش بخیر مجھے شدت پسند ہندو لیڈر ایل کے ایڈوانی اور بال ٹھاکرے کے وہ نعرے بھی یاد ہیں کہ جو انہوں نے 1995ء میں بھارت میں بلند کئے تھے نریندر مودی اور ان انتہا پسند ہندو لیڈروں نے کہا تھا کہ ’’ہندو‘ ہندی‘ ہندوستان‘‘ ’’ہندوستان میں رہنا ہوگا‘ جیئے ہندو‘‘ کہنا ہوگا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’ہندوستان میں رہنے کیلئے ہندو مذہب اختیار کرلو ورنہ جیسے مسلمان رہنا ہے وہ پاکستان چلا جائے۔‘‘


آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ 1995ء کو گزرے19سال بیت چکے ہیں… بال ٹھاکرے جہنم واصل ہوچکا ہے… لیکن ہندوستان میں آج بھی مسلمان سب سے بڑی حقیقت کے طور پر موجود ہیں… ہم پاکستان کے مسلمان جنگ کی دعا تو نہیں مانگتے اس لئے کہ جناب رسول کریمؐ نے مسلمانوں کو جنگ کی دعا مانگنے سے منع فرمایا ہے… لیکن اگر نریند مودی یا اس کے کسی چیلے نے پاکستان کو جنگ میں ملوث کرنے کی کوشش کی… تو انشاء اللہ ہم انہیں مایوس بھی نہیں کریں گے۔


بدقسمتی سے پاکستان کے بعض گروہ تو آپس میں لڑ لڑ کے مر رہے ہیں… لیکن اگر کبھی بھارت نے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی… تو پھر مجھے یقین ہے کہ آپس کی لڑائیوں میں مصروف گروہ اور تنظیمیں بھی آپسی لڑائیوں کو بھول کر بھارت کی جارحیت کے خلاف ڈٹ جائیں گے… پاکستان کو 6ماہ میں تباہ کرنے کے دعوے کرنے والے انتہا پسند ہندو لیڈروں سے میرا سوال ہے کہ … جس پاکستان کا تم چھیاسٹھ سالوں سے کچھ نہیں بگاڑ سکے… اس پاکستان کو تم صرف چھ ماہ میں تباہ کرنے کے دعوے کرکے تم محض اپنے خبث باطنی کا اظہار تو کر سکتے ہو‘ مگر انشاء اللہ پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے؟


کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ؟ پاکستان کی دھرتی پر ابھی ایسی لاکھوں مائیں موجود ہیں کہ جو اپنے کڑیل جوانوں کو اس ملک کی سلامتی اور حفاظت کے لئے قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گی‘ جس دن بھارت نے پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی اس دن کا سورج بھارت میں متعدد پاکستان بنتے ہوئے دیکھے گا۔ انشاء اللہ
http://www.dailyausaf.com/the-broth-of-poetry-and-verse-naveed-masood-hashmi/

Share !
​

 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ؟نوید مسعود ھا

.

Busharraf Kuttta...


Busharraf Ko Muhib e Watan Kehnay Walay Mubashar Luqman, Hasan Nisar,
Zaid hamid, Rana Mubashar bhi kutttay.....


.
 
Re: کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ؟نوید مسعود ھا

nooray Butt ke baitey ney India hi saay apney baap nooray ko bachaney ke wastey madadd mangi thi abb fill haal to noora PM hai aur woh Pakistani fouj aur ISI ko to nuqsaan pohanchaney ki koshish karr sakta hai maggar apney abba ji India air aur Raa ke khilaf kuchh nahi karr sakta yeh KHawaja Sra rafiq aur Khawaja Sra Asif hameshsha apni fouj ke khilaf bhonktey hain dushman ke khilaf boltey huway inko loose motion lagg jaatey hain
 
Re: کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ؟نوید مسعود ھا

.

Busharraf Kuttta...

Busharraf Ko Muhib e Watan Kehnay Walay Mubashar Luqman, Hasan Nisar,
Zaid hamid, Rana Mubashar bhi kutttay.....

.

You and your opponents both use same words for each other .........hmmmm guess what ?