- Joined
- Jun 16, 2011
- Posts
- 385
- Reaction score
- 410
- Points
- 0
دوستو میں آپ سب سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ آوملک کرہم سب اس پاکستان کے متعلق سوچیں اور عملی طورپرکچھ کرکے دیکھائیں۔۔ یہاں اس فورم پر میں نے یہ دیکھا ہے کہ ہم لوگ بہت ساری غیرضروری بحث میں الجھ جاتے ہیں اور اخلاقیات کادامن بھی ہاتھ سے چھوڑدیتے ہیں اور دوسروں کی تنقیدکوبرداشت نہیں کرتے۔
آپ سب کومیں یہ پیغام دینا چاہتاہوں کہ یہ پاکستان ہم سب کا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے لیڈران جوبھی اورجنہوں نے بھی حکومت کی انہوں نے ہمیں تقسیم درتقسیم کیا ہمارے درمیان ایک دوسرے کے لیے نفرت اورتعصب کی بنیادیں رکھی۔ اور مقام افسوس تویہ ہے کہ ہم یہاں پربھی ایک دوسرے کواچھا اوربرا ثابت کرنے کے لیے حدسے زیادہ گزرجاتے ہیں اور جوبنیاد ایشوز ہیں اُن پربحث بالکل نہیں کرتے۔ اور جو بنیادی خوبیاں ہونی چاہیے کسی بھی لیڈر میں ہم ان کو نہں دیکھتے۔
بدقسمتی سے اگربغوردیکھیں توہماری تمام بڑی سیاسی جماعتیں جوکسی نے کسی طوراقتدار کی حصہ داررہی ہیں انہوں کی تمام سیاست کی بنیاد ایک دوسرے کے ساتھ مخالفت پر، دشمنی پر اور پراپیگنڈے پر رہی ہے۔ اور ہم پاکستانیوں کے حقیقی مسائل سے دوررہی ہیں اورایشو کی بنیادپرسیاست ہی نہیں کی ہے۔
میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ہم جوکچھ بھی یہاں پرشیئرکرتے ہیں یا اپنے خیالات کااظہارکرتے ہیں اُس کی بنیاد صرف اور صرف پاکستان ہونی چاہیے۔۔ ہماری سیاست کی بنیاد پاکستان ہونا چاہیے۔۔ جوبھی پاکستان کی بات کرے پاکستان کی بہتری کے لیے کچھ کرے، اور پاکستان سے محبت کرے آپ سب اس کو ویلکم کریں اور جوپاکستان کادشمن ہے جو اس ملک کوتوڑنا چاہتا ہے، اور جو اس ملک میں بیڈگورنس کررہے ہیں جو اس ملک میں کرپشن کوعام کررہے ہیں جو تھانے اورپٹواریوں کے ذریعے عام آدمیوں کو یرغمال بنا کررکھا ہوا ہے ہمیں اس کے خلاف متحدہوجانا چاہیے ہم سب کو مل ایک ہوجانا چاہیے اور اپنی طاقت کامظاہرہ کرنا چاہیے اور اس ملک میں ایک حقیقی عوامی حکومت قائم کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
لہذا اپنی ذاتی پسند، ناپسند سے نکل کر اور تعصبات سے بالا ہوکر ہمیں یہاں سیاست کو ڈسکس کرنا چاہیے اور سنجیدہ ، علمی اورجرات مندانہ انداز اپنانا چاہیے۔ اور ایک دوسرے کی رائے کودل کھول کرسنیں اور برداشت کریں اور اپنے جوابات جذبات کی بجائے دلیل کے ساتھ پیش کریں۔
اللہ تعالیٰ ایک امید ہے ایک آس ہے ایک وہ خٰیال ہے جو دلوں میں روشنی بن کرجگمگاتا ہے ہم اس ذات کوماننے والے ہیں ہم اس ہستی کے پیرکارہیں جو واحد ہے لاشریک ہے۔ لیکن اگراپنے اپنے سیاسی ٹاک شوز کو دیکھیں تو حصہ اقتدارکاستون بننے والے تمام سیاستدان کسی نہ کسی طورپرہم کومایوسی ناامیداور شک و شبے کے انجکشن مفت میں لگائے جارہے ہیں ۔
آو مل کراپنے رب کے حضوردعاگوہوں کے یہ اللہ دلوں کے بھیدکوتوہی صرف جاننے والا ہے اور دلوں کوبھی توہی موڑنے والا ہے۔۔ ہمارے دل کو بھی اس لیڈرکی طرف موڑدے جو سچائی ، خلوص اورایمانداری کے ساتھ اس پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہے۔امین
شکریہ