Advertisement

کیا واقعی آج ماں بہن ایک ہو گئیں؟

کیا واقعی آج ماں بہن ایک ہو گئیں؟

D2024DD3-CA88-4D65-85BA-B09D63248490.jpeg


عفت حسن رضوی

آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کو منانے کے لیے پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں خواتین نے عورت مارچ کے عنوان سے ریلیاں نکالیں، مگر ریلیوں میں خواتین کے حقوق و مطالبات اور عورت مارچ کے فلسفہ سے زیادہ لوگوں کی دلچسپی کا سامان وہ پوسٹرز رہے جن پر مختصر نعرے درج تھے۔ سوشل میڈیا پر دن بھر خواتین کو وومن ڈے کے تہنیتی پیغامات بھیجے گئے اور شام سے عورت مارچ کے پوسٹرز زیر بحث ہیں۔


76A9C058-2FC3-4CF3-87EF-BEE418DAA455.jpeg


سوشل میڈیا پر بعض مردوں کی جانب سے ایک پوسٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپنا موزہ خود ڈھونڈو۔ صحافی وسیم عباسی نے پوسٹر کا جواب ٹوئٹر پر دیتے ہوئے لکھا کہ” بتادینے سے قیامت نہیں آجائے گی، تم بھی تو اپنا چارجر بھول جاتی ہو”۔بعض پوسٹرز میں مردوں کو براہ راست “کچن میں چھریاں” موجود ہونے کی دھمکی دی گئی، جبکہ کچھ پوسٹرز میں مردوں کو ان کے اعضائے مخصوصہ کا طعنہ بھی دیا گیا۔ معروف مصنف ندیم فاروق پراچہ نے ان پلے کارڈز کو “زبردست” کہا۔

5D20E2AC-8260-4703-8CF7-B8C72B8ACBBA.jpeg


صحافی جویریہ صدیق نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ پوسٹرز فیمینزم نہیں مذاق ہیں، حق مانگنا ہے تو ترجیحات درست کرو۔
عورت مارچ میں شریک ایک لڑکی نے ٹانگیں کھول کر بیٹھنے کا ذکر کیا جبکہ ایک خاتون نے ذومعنی گالی کو آج کے عورت مارچ کی اجتماعیت قرار دیتے ہوئے پوسٹر لکھا “آج واقعی ماں بہن ایک ہوگئی

7ED40168-A470-4F48-8F68-CDFD70163910.jpeg


E9AC7FAE-8D52-4F10-A39E-22EC1C71F136-688x1024.jpeg


صحافی نادیہ فاروق نے سوال اٹھایا کہ ایسے پوسٹرز ہماری اخلاقی اقدار کے منافی ہیں۔ جبکہ انصار عباسی نے ٹوئٹر پر کہا کہ “عورتوں کے حقوق کے نام پر
گھروں کو اجاڑنے کی مہم چلائی جارہی ہے”۔


7ED40168-A470-4F48-8F68-CDFD70163910.jpeg



عورت مارچ کے ان قدرے بے باک نعروں اور پوسٹرز سے ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی سوال اٹھا رہی ہیں کہایسے نعروں کے آگے خواتین حقوق کی اصل آواز دب جاتی ہے جب پیغام کا مثبت اثر ہونے کے بجائے اسے مذاق بنالیا جاتا ہے۔ جب کہ عورت مارچ میں شریک خواتین کا ماننا ہے کہ ایسی باتیں سرعام کرنے کا مقصد سماجی دائرے میں خواتین کی موجودگی کا احساس اور آزادی اظہار رائے ہے۔

D949A5E8-E587-45B4-8D65-050F51D6F726.jpeg

610607FD-50CC-4C31-8269-34381ABABC16.jpeg



 
Advertisement
bhai these are just number of women who just can't represent pakistan women society as a whole. Yes they can portray as pockets of liberals fascist whom have almost no respect among their own community and social circles.
 

اس طرح کے مارچ ہوتے رہنے چاہیئیں تا کہ معاشرے کو اندازہ ہو سکے کہ اس طرح کا کتنا گند موجود ہے، اور اس گند کے تدارک کے لیے مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔ ورنہ اکثر لوگ تو یہی ازیوم کر لیتے ہیں کہ ہمارے معاشرے میں ایسی واہیاتی نہیں پائی جاتی۔

ایسا لچر پُنا دیکھ کر تو امریکی یورپی عورتیں توبہ توبہ کر اٹھیں

دیسیوں نے ماڈرن۔ازم کے نام پر جو گند پھیلایا ہوا ہے، انگریز بھی پچھتاتا ہو گا کہ باندر کے ہاتھ بندوق پکڑا دی
​
 
Advertisement
عورت کو آزادی اسلام نے سب سے زیادہ دی ہے
مغرب کی تقلید مت کریں وہاں سرمایاداروں نے اپنی فیکٹریاں چلانے کے لئے عورت کی آزادی کے نام پر عورت کو گھر سے نکال کے خاندان اجاڑ کے رکھ دیا ہے.

خود تجربہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے.

ترقی یافہ ملکوں کے تجربے سے سبق حاصل کریں

آپ کے سامنے ہے ان ملکوں میں عورت بہت سستی بکتی ہے.

اپنی عزت اب آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے.


.
​
 
عورت کو آزادی اسلام نے سب سے زیادہ دی ہے
مغرب کی تقلید مت کریں وہاں سرمایاداروں نے اپنی فیکٹریاں چلانے کے لئے عورت کی آزادی کے نام پر عورت کو گھر سے نکال کے خاندان اجاڑ کے رکھ دیا ہے.

خود تجربہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے.

ترقی یافہ ملکوں کے تجربے سے سبق حاصل کریں

آپ کے سامنے ہے ان ملکوں میں عورت بہت سستی بکتی ہے.

اپنی عزت اب آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے.


.
​
Only those know these things who live there and understand what is actual worth of women in these developed countries. The most helpless creatures is women in these countries who has no family to rely due to broken family system. She is at the mercy of boy-friends.