Advertisement

کیا نیب واقعی مونس الٰہی کو گرفتار کرنے جارہی ہے؟ نیب کا ردعمل

pervi1i1h1.jpg


نیب (قومی احتساب بیورو) کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مونس الٰہی کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

گزشتہ روز پرویز الٰہی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا تھا کہ ہماری طرف سے وفاداری کی گئی لیکن ان کی طرف سے دھمکیاں آ رہی ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیب کو کہا گیا کہ مونس کو پکڑو، خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ہے، ساڑھے 3 سال انہوں نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔

اس حوالے سے اب نیب کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف اس وقت نیب میں کوئی انکوائری زیر التوا نہیں، مونسی الٰہی کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں نیب کے بارے میں تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، مونس الٰہی کو گرفتار کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

 
Moonis Elahi's name was listed among the list of those who have money tucked away in Swiss accounts. Damn NAB and its incompetent Chairman couldn't trace it.


 

اگر کوئی غلط کام نہیں کیا تو ڈرنا کیسا ؟؟؟

ڈنکے کی چوٹ پر بولو کہ گرفتار کرنے کی کیا ضرورت ہے جہاں آنا ہے سالم چنگچی کرا کر خود حاضر ہو جاؤں گا . جتنی دیر مرضی تفتیش کریں اور جو سوال پوچھنا ہے پوچھیں میری طرف سے سو بسم الله
لیکن یہ ہمت صرف اسی وقت ہوتی ہے جب دامن صاف ہو
​
 
Advertisement

اگر کوئی غلط کام نہیں کیا تو ڈرنا کیسا ؟؟؟

ڈنکے کی چوٹ پر بولو کہ گرفتار کرنے کی کیا ضرورت ہے جہاں آنا ہے سالم چنگچی کرا کر خود حاضر ہو جاؤں گا . جتنی دیر مرضی تفتیش کریں اور جو سوال پوچھنا ہے پوچھیں میری طرف سے سو بسم الله
لیکن یہ ہمت صرف اسی وقت ہوتی ہے جب دامن صاف ہو
​
DR sb,


ق لیگ کے ٹوٹل بندوں کے لیئے ڈیڑھ لیٹر کوک کی بوتل کھولیں تو پھر بھی ڈیڑھ گلاس بچ جاتا ھے۔
لیکن دو ہفتوں سے انکی مشاورت ہی مکمل نہیں ھو رہی۔