- Joined
- Dec 26, 2014
- Posts
- 10,923
- Reaction score
- 7,750
- Points
- 218
کیا مقتدرہ جانتی ہے یا دیانتداری سے جاننا چاہتی ہے کہ وطن عزیز کے طول و عرض میں موجود عوام الناس میں اُن کے لئیے حمائت ہمدردی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کثیر تعداد بلا جھجک ، بغیر کسی روک ٹوک بعذریہ سوشل میڈیا یا روائتی لنگر گپ شپ گلی کوچوں ، ہر قسم کے مذہبی سماجی معاشرتی معاشی سیاسی اجتماعات میں مقتدرہ کےلئیے اپنی اُکتاہٹ کا اظہار کر رہے ہیں ،اُنکے خلاف یک طرفہ معاندانہ پرپیگنڈہ فراخدلی فراوانی سے رات دن کر رہے ہیں۔
مقتدرہ میں جس کا جتنا بڑا جُسا، اُس پر اسی مقدار کی تنقید وطنی عام زندگی کا روگ یا فیشن بن چکے ہیں۔ سونے ہر سُہاگہ اقتدار میں سیاسی حکومتی حصہ دار کمال مہارت سے ہائی برڈ نظام کہہ کر ہر خرابی کی ذمہ داری بڑے بھائی پر ڈال دیتے ہیں۔ میرے لیے لمحۂ فکریہ یہ نہیں کہ مملکت آئین کے بجائے ہائبرڈ نظام کے حصار میں ہے، نہ یہ کہ کوئی چند افراد حکومتی معاملات کے سیاہ و سفید کے مالک بن چکے ہیں، کہ اس طرح کی صورت حال کی قوم عادی ہو چکی ہے۔ اصل خطرہ یہ ہے کہ سب سے بڑے باس کی خوشنودی کے لیے اسے حقائق سے بے خبر رکھنا معرکہء حق سمجھا جا رہا ہے۔
بڑے باس کے ماتحت یا اقرباء پہلے زور زبردستی کے ہتھکنڈے استعمال میں لا کر ’’سب اچھا‘‘ کی رپورٹ پیدا کرنا ، یا بنانا ہے، پھر اسی ’’سب اچھا‘‘ کو خوبصورت پیکنگ میں لپیٹ کر باس کے سامنے پیش کرنا ہوتا ہے اور پھر "سب اچھا" کی کیفیت نیچے سے اوپر تک سب پر طاری ہو جاتی ہے۔میں شرحِ صدر کے ساتھ سمجھتا ہوں اور دوٹوک الفاظ میں عرض کرتا ہوں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے قریبی ہمدرد اور جان نثار اگر انہیں زمینی حقیقتوں سے بے خبر رکھتے ہیں تو دانستہ یا غیر دانستہ اُنکے سب سے بڑے نقصان کا باعث بنتے ہیں اور اُن سے دشمنی کر رہے ہیں۔
جنگی یا عسکری حکمتِ عملی کا اصول ہے کہ ایک ماتحت افسر اپنے کمانڈر کو بے لاگ بتاتا ہے کہ فلاں منصوبے کی کامیابی کے امکانات کم ہیں، دشمن کی پوزیشن خطرناک ہے یا موجودہ حکمتِ عملی ناکام ہو سکتی ہے، کیونکہ میدانِ جنگ میں خوشامد جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، وہاں خوشامدی کلچر پنپ نہیں سکتا اپنی موت مر جاتاہے۔ مگر سیادی نظم و نسق ھتیانے کے بعد اس کو چلانے کے اسرار و رموز قومی المیہ کو جنم دے جاتے ہیں۔ ریاست یا حکومت کا پورا نظام کسی ایک مخصوص سیاسی مفروضے کے حصار میں آ جاتا ہے اور ایک شخصیت کا تحفظ یا اس کا نفاذ قومی نظریہ بن جاتا ہے۔ شخصیت کو بچاتے بچاتے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔
سیاسی انجینرنگ کے تقاضے اور مجبوری ، عسکری حکمت عملی سے بلکل اُلٹ ہیں ، دوررس نقصانات کا تعین ترجیح نہیں بنتا کہ اپکو ایک دو سال میں اپنا نام کمانا اور صرف اپنا اُلو سیدھا کرنا ہوتا ہے ، چنسنچہ ایک ماتحت زور زبردستی نتائج حاصل کرکے اپنا نام بنانا ترجیح ، ترقی کنفرم، جب تک اور جہاں تک ممکن ہوتا ہے ہر حربہ استعمال کر کے "سب اچھا" کی رپورٹ پیش کر کے اپنا نام سنہری حروف سے لکھوالیتاہے۔ علاوہ ازیں "سب اچھا" کی رپورٹ کا تقاضا ، اوپر تک زمینی حقائق نہ پہنچ پائیں۔یہ کہنا بھی مشکل، بلکہ بعض اوقات ناممکن ہو جاتا ہے کہ فلاں سیاسی رہنما عوام میں مقبول ہے یا ہمارے قابو سے باہر ہے، فلاں بیانیہ مقبول ہو رہا ہے یا ہماری فلاں حکمتِ عملی ناکام ہو رہی ہے۔
یوں اوپر تک زمینی حقیقت کے بجائے ’’سب اچھا‘‘ کی رپورٹ بروقت مسلسل پہنچتی رہتی ہے، یہاں تک کہ بحران اس قدر گھمبیر اور گہرا ہو جاتا کہ حکومتیں، ادارے اور فیصلہ ساز سب اس دلدل میں دھنس جاتے ہیں جس کو وہ دوسروں کے لیے تیار کر رہے ہوتے ہیں۔
تاریخ کا المناک سبق ہمارے سامنے ہے کہ 15دسمبر 1971 تک جنرل یحییٰ خان کے سامنے "سب اچھا" کی رپورٹ آرہیں تھیں پھر اگلےدن ، 16 دسمبر کوپاکستان دو کخت آ گیا۔ پاکستان ٹوٹنے کا ذمہ دار جنرل یحیی ، ماتحتوں میں سے کسی اور کا نام ساتھ نہیں لیا جائے گا۔ اصل برائی یہ کہ جان نثاروں اخلاص کے ساتھ باس تک پوراسچ پہنچنے کے راستے بند رکھتے ہیں، باس کو حقایق سے دور رکھتے ہیں پھر جب قیامت گذر جاتی ہے تو باقی عمر میہی ماتحت اپنے انٹرویوز اور کتابوں میں اپنی صفائیاں پیش کرتے ہیں اور اپنے دور کی ہر تباہی و بربادی کا ذمہ دار جنرل یحیی کو گردانتے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X





