Advertisement

کیا معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں؟

پاکستان کے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کے دعوے کے برعکس وزیراعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے اندرون اور بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات ابھی تک کسی بھی ویب سائٹ پر شائع نہیں کی گئیں۔
14 جولائی کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ 'جو ہمارے معاونین خصوصی ہیں ان کے اثاثہ جات اور ان کے ذمہ واجب الادا قرض کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ آپ کو چیک کرنا چاہیے اور اگر کوئی کمی بیشی محسوس ہو تو کسی اگلی پریس کانفرنس میں مجھ سے پوچھ سکتے ہیں۔'


سینیٹر شبلی فراز کی پریس کانفرنس کے بعد اردو نیوز نے وزیراعظم، کابینہ ڈویژن اور وزارت اطلاعات کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان اثاثہ جات کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کہیں بھی دستیاب نہ ہو سکے۔ پاکستان تحریک انصاف کی اپنی ویب سائٹ پر بھی وزیراعظم عمران خان کے اثاثہ جات کی تفصیل کے علاوہ ایسی کوئی دستاویز موجود نہیں۔
اردو نیوز نے اس حوالے سے مزید تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ مشیروں اور معاونین خصوصی کے اثاثہ جات ابھی تک کابینہ ڈویژن میں ایڈیشنل سیکرٹری ون کے پاس سیل بند لفافوں میں پڑے ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تمام مشیروں اور معاونین خصوصی سے الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثہ جات کی تفصیلات کے بارے میں مجوزہ فارم پر تفصیلات سیل بند لفافوں میں طلب کی گئی تھیں۔ 20 مشیروں اور معاونین خصوصی نے اپنی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔


cabinet_meeting.jpg

سرور خان نےکہا تھا کہ وہ کابینہ میں کئی چہروں کو پہچانتے بھی نہیں (فوٹو: پی آئی ڈی)

کابینہ ڈویژن کے اعلیٰ افسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ تفصیلات ابھی تک عام نہیں کی گئیں بلکہ جس طرح سیل بند لفافوں میں جمع کروائی گئیں ویسے ہی پڑی ہیں۔ کچھ دنوں تک وزیراعظم کو خط لکھ کر آگاہ کیا جائے گا کہ یہ تفصیلات آچکی ہیں اور جب وزیر اعظم منظوری دیں گے تب ہی ان کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔
اردو نیوز نے وزیراعظم آفس کے حکام سے بھی رابطہ کیا اور ان سے اثاثہ جات پبلک کیے جانے کے بارے میں استفسار کیا۔ حکام کی جانب سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ کابینہ کا فیصلہ تھا جس پر عمل درآمد کابینہ ڈویژن کے ذمہ ہے۔
اردو نیوز نے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے رابطہ کر کے ان کے بیان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔ متعدد فون کالز اور پیغامات کے باوجود ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہ ہوا۔
وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے اہم رکن اور وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں کابینہ کے غیرمنتخب ارکان سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان میں سے کئی چہروں کو پہچانتے بھی نہیں ہیں۔
اس کے بعد 21 مئی کو کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم نے تمام مشیروں اور معاونین خصوصی کو ملک کے اندر اور بیرون ملک اثاثہ جات کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ کابینہ ڈویژن نے ایک مخصوص فارم تمام غیرمنتخب مشیران کو بھجوایا تھا جس پر انھوں نے اپنے اثاثہ جات اور دیگر تفصیلات فراہم کی ہیں۔
​


Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited:
Advertisement
کاش کہ آپ اپنے لیڈران کے اثاثوں پر بھی اتنا ہی چیک رکھتے
​

یہ آپ لوگوں کے لیڈران کے دعوے تھے ، نون لیگ کے دور میں تو ٹیکس ڈائرکٹری تک شائع ہوتی تھی ، آپ کی شفاف حکومت نے وہ بھی بند کردی ​
 
یہ آپ لوگوں کے لیڈران کے دعوے تھے ، نون لیگ کے دور میں تو ٹیکس ڈائرکٹری تک شائع ہوتی تھی ، آپ کی شفاف حکومت نے وہ بھی بند کردی ​
میں نے تو یہ نام ہی پہلی بار سنا ہے
آپ فورم پر ہزاروں تھریڈ لگاتے ہیں لیکن کمال کی بات یہ ہے کہ ٹیکس ڈائرکٹری پر کوئی تھریڈ نہیں بنایا ، تعجب ہے
​
 
Tax directory me xyz likh k chaap dene se kia hota hai? Jis khamdan k aik aik fard ka apni khandani jaedad k mutaliq alag alag moqaf ho un ko tm haaji maante ho or chale ho or logo se poochne. Kia dil pe hath rakh k un ko sacha maan sakte ho?
 
Advertisement

نواز شریف کا ٹیکس دو لاکھ تریسٹھ ہزار ؟
اچھا چیک رکھا آپ نے اپنے لیڈران کے اثاثوں پر
​
نواز شریف تب کوئی کاروبار نہیں کرتا تھا ، اس کی ٹیکس آمدن اتنی ہی بنتی تھی ، خاندان کی ٹیکس آمدن کروڑوں میں تھی

عمران خان سے پھر بھی دگنا ٹیکس دیتا تھا
​
 
نواز شریف تب کوئی کاروبار نہیں کرتا تھا ، اس کی ٹیکس آمدن اتنی ہی بنتی تھی ، خاندان کی ٹیکس آمدن کروڑوں میں تھی

عمران خان سے پھر بھی دگنا ٹیکس دیتا تھا
​
اب آپ نے اس کی ٹوپی اس کے سر کھیلنا شروع کر دیا
​
 
نواز شریف تب کوئی کاروبار نہیں کرتا تھا ، اس کی ٹیکس آمدن اتنی ہی بنتی تھی ، خاندان کی ٹیکس آمدن کروڑوں میں تھی

عمران خان سے پھر بھی دگنا ٹیکس دیتا تھا
​
Baisharm insan