Advertisement

کیا محمد عامر ذہنی طور پر ایک کمزور کرکٹر ہے؟

محمد عامر کی کرکٹ میں بڑے دھبنگ انداز میں انٹری ہوئی. انہوں نے بہت کم عمری میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا اور پھر اپنی کارکردگی اپنے ٹیلنٹ سے سب کو حیران کردیا. کرکٹ کے بڑے بڑے ماہرین اس کے ٹیلنٹ سے بہت متاثر تھے اور انہوں نے کہنا شروع کردیا کے اتنی کم عمر میں اتنی قدرتی صلاحیتوں والا اتنا باصلاحیات بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والا بالر انہوں نے نہیں دیکھا. بلکہ دنیاۓ کرکٹ کا عظیم لیفٹ ارم فاسٹ بالر وسیم اکرم نے تو یہاں تک کہا کے اس عمر میں تو میں خود بھی اتنا اچھا نہیں تھا. کرکٹ لیجنڈ عمران خان نے بھی انکو اسپیشل ٹیلنٹ کہا. اب دنیاۓ کرکٹ کی اس پے نظر لگی ہوئی تھیں وہ جہاں جاتا کمال کرتا اور اپنی بہترین اور نپی تلی باولنگ سے دنیا کے بہترین بلے بازوں کو پریشان کرتا اور شائقین اسکی خداداد بالنگ کی صلاحیتوں سے محظوظ ہوتے. دنیاۓ کرکٹ کو ایک ونڈر بوائے مل چکا تھا جسکے اپنے ملک کے علاوہ دنیا بھر میں بھی لاکھوں پرستار بن چکے تھے.

لیکن اتنا باصلاحیات کھلاڑی ہونے کے باوجود محمد عامر باوجود، کیا وہ ذہنی طور پر بھی ایک مضبوط کھلاڑی تھا یا ہے؟ یہاں پر ہم کچھ ایسے واقعیات کا ذکر کریںگے. جنکا محمد عامر نے کیسے سامنا کیا. محمد عامر جب اپنی کارکردگی کے عروج پر تھا. ایک میچ میں اسکے کپتان نے اسکو کہا کے تم کو باولنگ کے دوران جان بوجھ کر نوبال کرنی ہے اور اس نوبلل کرنے کے تم کو اچھے پیسے بھی ملیں گے اور اس سے میچ کے نتیجے پر بھی کوئی اثر نہیں پڑیگا. اب بجائے اسکے کے محمد عامر اپنے کپتان کو بھی یہ غلط کام کرنے سے روکتا یا پھر کم از کم اس غلط کام کا حصہ نہیں بنتا. وہ کپتان کی بات پر سر جھکاتا ہے اور اس غلط کام کا حصہ بن جاتا ہے. بات میں دوران تحقیق پہلے تو وہ انکار کرتا ہیکہ وہ ایسے کسی غلط کام کا حصہ نہیں ہے. لیکن بعد میں اپنی غلطی کا اعتراف کر لیتا ہے.

یہ خبر ایک بجلی کی طرح محمد عامر کے پرستاروں پر گرتی ہے. کسی کو یقین نہیں تھا کے عامر ایسے کسی غلط کام میں ملوث ہوسکتا ہے۔ اسکے ساتھ ضرور کوئی سازش ہوئی ہے. بہرحال دنیا بھر سے لوگوں کی ہمدردی محمد عامر کے ساتھ تھی اور ایک بڑا حلقہ چاہتا تھا کے چونکے ابھی عامر بہت چھوٹا ہے تو اسکی سزا معاف یا کم کردینی چاہئے. پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی عامر کو اس مشکل وقت میں بہت سپورٹ کیا. سزا مکمل ہونے کے بعد عامر کے پرستار عامر کو دوبارہ کرکٹ کے میدانوں میں کھیلتے ہوۓ دیکھنا چاہتے تھے. پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکو دوبارہ ملک سے کھیلنے کے لئے منتخب کیا.

اب ہونا تو یہ چاہئے تھا کے محمد عامر اتنی محنت کرتا اتنی محنت کرتا اور اپنی کارکردگی سے اپنے اوپر لگے ہوۓ داغ کو دھو ڈالتا. یہ اسکا اپنی ذات کے لئے اور ان سب پرستاروں کے لئے بہترین تحفہ ہوتا جو عامر کو پسند کرتے ہیں. لیکن اسکے برعکس اسنے ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لیکر سب کو بے انتہا مایوس کیا. درحقیقت اسنے سلیکشن بورڈ کو یہ پیغام بھیجا کے وہ اب اس قابل نہیں ہیکہ ٹاپ لیول پے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکے. اب کھیل کے دوسرے فارمیٹ میں بھی اسکی کارکردگی کوئی بہت زیادہ قابل قدر نہیں ہے. اور یہ ہی وجہ بنی کے اسکو نیو زیلینڈ کے دورے کے لئے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا. محمد عامر کو چاہئے تو یہ تھا کے کے دوبارہ محنت کرتا اور اپنی کارکردگی سے سلیکٹر کو متاثر کرتا کے وہ اسکو دوبارہ ٹیم میں منتخب کرنے کے لئے مجبور ہوجائیں. لیکن جذبات سے مجبور محمد عامر کوچ اور سلیکٹر پر اپنا غصہ نکالنا شروع کردیا اور سارا الزام کا ذمدار انکو ٹھیرا دیا. محمد عامر کو یہ پتا ہونا چاہئے کے وہ دنیا کے نا تو پہلا کھلاڑی ہے جو ٹیم سے باہر ہوا ہے اور نہ ہی آخری. کھلاڑی اپنی زبان سے نہیں صرف اپنی کارکردگی سے ہے ٹیم میں منتخب ہوتا ہے.

کیا محمد عامر مضبوط اعصاب کے مالک ہیں؟ کیا وہ جوش کے بجائے ہوش سے کام لے سکتے ہیں؟ کیا وہ اپنی کارکردگی سے دوبارہ سبکو حیران کرسکتے ہیں؟ کیا انکے چاہننے والے انکے نادان دوست کا کردار تو ادا نہیں کر رہے؟ اگر وہ دوبارہ کرکٹ میں واپس آنا چاہتے ہیں تو وہ اپنے کسی سینئر اور مخلص کھلاڑی سے اس بارے میں ضرور مشوره کریں. اکیلے میں بیٹھیں اور اسکا جواب جذبات سے نہیں بلکہ تحمل سے ڈھونڈیں.

از قلم
محمد عارف انصاری
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Physically bhi weak ha. After all these years in professional sport he is skinny with no visible muscle mass. He seemed more focused on fancy hair and beard styles.
 
!پی سی بی کھلاڑیوں کی ذہنی نشو نما، دماغی صحت کے کچھ کرتا بھی ہے

کھلاڑیوں پر الزامات لگے تو پی سی بی نے انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیا. تمام کھلاڑی ان کی خداد صلاحیت اور ذاتی کاوشوں کی بدولت منظر عام پر آتے ہیں. پی سی بی انھے جسمانی وزش اور نیٹ پرکٹس کروانے کے علاوہ ان کی ذہنی نشونما، دباؤ برداشت کرنے اور موقع کے حساب سے حکمت عملی بنانے کے لئے کیا تربیت کرتا ہے. کچھ پتا نہیں نا کسی نے بتایا​
 
Advertisement
Ofcourse certain level of strength and muscle mass is needed for a leading fast bowler. Look at Wasim, Waqar, Shoaib, ambrose etc when they were on their peak and then compare Mohd Aamir with them.
 
Advertisement
jb jb waqar younis coach bnta hai team ki maa behan aik hoti hai, ye kon si trainnig hai jis mae 5 ,ain player unfit ho chuke hen tournament se pehle hi, misbah and waqar are no good, waqar's ego is too big to be there with players. Acha khasa mikcy ne team bnai thi tusi le awo misbah
 
Corruption main Mazboot hai......
 
نواز اور زرداری بغیرتوں کے دور میں صرف بےغیرت بندا ہی
سمجھدار اور مضبوط ہوا ہے انسانیت تو ختم ہو گئ ہے
جس ملک میں انہیں ساڑھے سات فٹ کا بولر (عرفان ) نظر نہ اے اور ٣ -٣
فٹ کے دو جاہل بھائی ١٥ سال ٹیم میں گھسے رہیں وہاں بغیرتی کام اتی ہے
ٹیلنٹ نہیں
 
Amir waste his talent due to his own ignorance and less support from seniors cos he belongs to very poor family his talent brought him in Pakistan team ,now his time is finish i request to him it was your own decision so just chill more you cry more you expose your self.
 
Amir waste his talent due to his own ignorance and less support from seniors cos he belongs to very poor family his talent brought him in Pakistan team ,now his time is finish i request to him it was your own decision so just chill more you cry more you expose your self.
This is not really a justification. In past, there have been many Pakistani cricketers from humble backgrounds.

Aamir, from an early age had all the backing and support of PCB, is married to a British-Pakistani girl, has been earning good money for many years now, playing league cricket around the world. Even after his match fixing crime, many Pakistanis forgave him and were looking upto him.

what did he do in return?
1. Built an ego for himself, where his poor performance couldnt be questioned.
2. Never showed real remorse abt his crime, that brought such a shame to the country. All i ve ever heard from him was ‘i was unlucky to be caught’.
3. Retired from the Test cricket at the age of 27, when his country needed him the most.

Shame on him.