Advertisement

کیا محرم کے مہینے میں شادی کرنا مکروہ ہے؟

Status
Not open for further replies.
کیا محرم کے مہینے میں شادی کرنا مکروہ ہے؟


الحمد للہ:

اسلامی سال کی ابتدا یعنی ماہِ محرم میں شادی یا منگنی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اور نہ ہی یہ مکروہ یا محرم ہے، اسکے متعدد دلائل ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں:

1- جس چیز کے بارے میں کوئی مخصوص حکم نہ ہو تو وہ کام اصل کے اعتبار سے مباح ہوتا ہے، اور علمائے کرام کے مابین یہ متفق علیہ قاعدہ ہے کہ عادات میں جب تک حرمت کی دلیل نہیں ملتی تو اصل جواز ہی ہے، چنانچہ کتاب وسنت ، اجماع، یا قیاس ، اور آثار وغیرہ میں ایسی کوئی بات نہیں ملتی جو ماہِ محرم میں نکاح وغیرہ سے مانع ہو، اس لئے اباحتِ اصلیہ کی بنا پر ماہِ محرم میں نکاح جائز ہے۔

2- اس بارے میں علمائے کرام کا کم از کم اجماعِ سکوتی ہے، کہ ہمیں صحابہ کرام، تابعین، ائمہ کرام اور انکے علاوہ دیگر متقدمین یا متاخرین میں سے کوئی بھی ایسا عالم نہیں ملا جو اس ماہ میں شادی ، بیاہ، اور منگنی کو حرام یا کم از کم مکروہ ہی سمجھتا ہو۔

لہٰذا اگر کوئی منع کرتا ہے تو اسکی تردید کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ اسکے پاس کوئی دلیل نہیں ہے، اور علمائے کرام میں سے کوئی بھی اسکے موقف کا قائل نہیں ہے۔

3- ماہِ محرم اللہ تعالی کے عظمت والے مہینوں میں سے ایک ماہ ہے، اور اس کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ: (رمضان کے بعد افضل ترین روزے اللہ تعالی کے مہینے محرم کے ہیں) مسلم: (1163)

تو یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس کی نسبت اللہ تعالی نے اپنی طرف فرمائی ہے۔ اس ماہ میں نفل روزوں کا ثواب دیگر مہینوں سے زیادہ ہے، اس لئے اس ماہ کی برکت، اور فضیلت پانے کیلئے پوری کوشش کرنی چاہیے، چنانچہ اس ماہ میں غمگین رہنا، یا شادی کرنے سے ہچکچانا، یا جاہلی دور کی طرح بد فالی لینا سب غلط ہے۔
4- اور اگر کوئی شیعہ حضرات کی طرح اس مہینے میں شادی کی ممانعت کیلئے دلیل حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کو بنائے ، تو اسے کہا جائے گا:

بلا شک و شبہ حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا دن تاریخ اسلامی میں بہت ہی تاریک دن ہے، لیکن اس عظیم سانحے کی وجہ سے شادی یا منگنی کو حرام کر دینے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ہماری شریعت میں سالانہ برسی وغیرہ کے موقعوں پرغم تازہ کرنے اور سوگ منانےکی اجازت نہیں ہےاور نہ ہی یہ کہ ان دنوں میں خوشی کا اظہار کرنا منع ہے۔
اگر اس بات پر وہ اتفاق نہ کریں تو ہمیں یہ پوچھنے کا حق بنتا ہے کہ : کیا جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے وہ دن امت کیلئے سب سے غمگین دن نہیں ہے؟! تو پھر مکمل ماہِ ربیع الاول میں شادی کرنا منع کیوں نہیں کرتے؟! یا اس ماہ میں شادی بیاہ کی حرمت یا کراہت صحابہ کرام سے منقول کیوں نہیں ہے؟ یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آل و اولاد اور انکے بعد آنے والے علمائے کرام سے منقول کیوں نہیں ہے؟!

اگر ہمارا یہی حال رہا کہ جس دن بھی کوئی اسلامی شخصیت یا اہل بیت کا کوئی فرد فوت ہویا اسے شہید کیا گیا ہو، ہم ہر سال اس غم کو تازہ کرنے لگ جائیں، تو ہمارے لئے خوشی اور مسرت کا کوئی دن باقی نہیں رہے گا، اور لوگوں کو ناقابل برداشت حد تک مشقت اٹھانی پڑے گی۔

یقیناً دین میں نت نئے احکام ایجاد کرنا اسلام مخالف لوگوں کا کام ہے، اور یہ لوگ اللہ تعالی کی طرف سے مکمل کر دیے جانے والے دین میں بھی کمی کوتاہی نکالنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔
بعض مؤرخین لکھتے ہیں کہ سب سے پہلے یہ بات پھیلانےاور ماہِ محرم میں سوگ کی ابتداکرنے والا شاہ اسماعیل صفوی (907 تا 930 ہجری) ہے ، چنانچہ ڈاکٹر علی وردی " لمحات اجتماعية من تاريخ العراق " (1/59) میں کہتے ہیں کہ : "شاہ اسماعیل صفوی نے شیعی مذہب پھیلانے کیلئے صرف دہشت گردی ہی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کیلئے ایک اور مضبوط وسیلہ بھی اپنا؛ اور وہ تھا شیعی مذہب کی ترویجی مہم اور ذہن سازی، اس کے لئے بالکل اسی طرح "مجالس شہادتِ حسین" منعقد کی گئیں جیسے آج کل کی جاتی ہیں، سب سے پہلے ان محفلوں کو بنی بَوَیہ نے بغداد میں چوتھی صدی ہجری میں شروع کیا تھا، لیکن بنی بویہ کی حکومت ختم ہونے کے بعد یہ مجالس بھی ختم ہوگئیں، اس کے بعد شاہ اسماعیل صفوی نے آکر دوبارہ نئے جذبے سے ان مجالس کو شروع کیا، اور اس میں عزاء داری کا بھی اضافہ کر دیا، جس کی وجہ سے دلوں میں ان مجالس کا خوب اثر رچ بس گیا، اور یہ کہنا بھی بعید از حقیقت نہیں ہوگا کہ : ایران میں شیعی مذہب کے انتشار کا سبب بھی یہی تھا؛ کیونکہ ان مجالس میں رونا دھونا ہوتا ، آل بیت کے لئے غم کا اظہار کیا جاتااور طبلےبجائے جاتےتھے۔ ان تمام چیزوں کے جمع ہونے سے شیعی نظریات کی دل پر مؤثر ضرب لگتی تھی "انتہی

5- کچھ مؤرخین نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی صحیح ترین تاریخ جو بتلائی ہے وہ ہجرت کے تیسرے سال کی ابتدا ہے۔
جیسے کہ ابن کثیر رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"بیہقی نے ابو عبد اللہ بن مندہ کی کتاب:
"المعرفہ" میں ذکر کیا ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شادی ہجرت سے ایک سال بعد کی، اور رخصتی مزید ایک سال بعد ہوئی، چنانچہ اس طرح سے رخصتی کا سال ہجرت کے تیسرے سال کی ابتدا بنتا ہے" انتہی
" البداية والنهاية " (3/419)

اس بارے میں دیگر اقوال بھی ہیں، لیکن اسے بیان کرنے کا ہمارا مقصد یہ ہے کہ محرم میں شادی کو کسی بھی عالم دین نے برا نہیں جانا، بلکہ جو اس ماہ میں شادی کریگا اس کیلئے امیر المؤمنین علی رضی اللہ عنہ اور آپ کی زوجہ محترمہ فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عملی نمونہ اور قدوہ حسنہ موجود ہے۔
واللہ اعلم. ​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
او جاہل ،


اگر پوری امت ایک دکھ کی کیفیت میں ہو تو بندہ تمیز ہی کر لے ذرا ،
کچھ عرصہ صبر کر کے موت آ جانی ہے ؟


شرم کرو کچھ.


جس دن تمھارے والدین فوت ہوں ، اس دن اپنے بچوں کی شادی کرنا اگر سچے ہو.
 
او جاہل ،


اگر پوری امت ایک دکھ کی کیفیت میں ہو تو بندہ تمیز ہی کر لے ذرا ،
کچھ عرصہ صبر کر کے موت آ جانی ہے ؟


شرم کرو کچھ.


جس دن تمھارے والدین فوت ہوں ، اس دن اپنے بچوں کی شادی کرنا اگر سچے ہو.

you don't get married on the day when your parents die but you can definitely get married next year on same day. Marriage is a very good Islamic thing and there is no restriction on when you do it. Now Please don't tell me that shutting down mobile phone during Muharram is also an Islamic thing and that is why it gets banned.
 
Advertisement
you don't get married on the day when your parents die but you can definitely get married next year on same day. Marriage is a very good Islamic thing and there is no restriction on when you do it. Now Please don't tell me that shutting down mobile phone during Muharram is also an Islamic thing and that is why it gets banned.

Hamaray society mein Barsi Manai Jaati hai ,

har jagah kay CULTURAL NORMS hotay hein , Aur Deen un ko MANA NAHIN KERTA......

Insaniat bhi koi Cheez hai.

Its not the matter of you CAN OR NOT... Its the matter of either you SHOULD or NOT.....
 
او جاہل ،


اگر پوری امت ایک دکھ کی کیفیت میں ہو تو بندہ تمیز ہی کر لے ذرا ،
کچھ عرصہ صبر کر کے موت آ جانی ہے ؟


شرم کرو کچھ.


جس دن تمھارے والدین فوت ہوں ، اس دن اپنے بچوں کی شادی کرنا اگر سچے ہو.

امت کا ایک بہت بڑا طبقہ سوگ یا پیدائش کے دن کو سال کے سال منانے اور تاریخ کو یاد رکھ اس مخصوص تاریخ میں کسی بھی قسم کی مخصوص دینی و روایتی رسومات پر یقین نہیں رکھتا...کیوں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام و اہل بیت عظام سے ہمیں ایسی کسی سالانہ رسم کی دلیل نہیں ملتی

اس لئے یہ مسلہ ان لوگوں سے متعلق ہے..جو ان رسومات پر یقین نہیں رکھتے

باقی جو لوگ سوگ مناتے بھی ہیں..تو انکا سوگ مصنوعی قسم کا ہوتا ہے
اسکی وجہ صاف ظاہر ہے کہ اس واقعہ کا کئی سو سال پہلے ہونا ہے

مثال دیتا ہوں....غور سے پڑھنا

اگر آپکو علم ہو کے آپکے بھائی یا بیٹے یا باپ کو چار دن بعد قتل کر دیا جائیگا...تو آپکی راتوں کی نیند اور دن کا چین اڑ جائیگا...آپ نیٹ یا فورم پر بات تو کجا کسی گھر کے بندے سے بھی بات کرنا پسند نا کرو
مگر آپ اور آپکے تمام احباب اس فورم پر پوری ڈیوٹی ڈے رہے ہیں

اسی طرح اگر کسی کے گھر میں حقیقت میں کوئی فوتگی ہوجای اور وہ انٹرنیٹ پر بیٹھا ہو تو لوگ کہینگے کہ اسے احساس ہی نہیں بےحس ہے...باپ مر گیا مگر خود انٹرنیٹ پر بیٹھا ہے
مگر آپ لوگ بیٹھے ہو اور بیٹھو گیے

اسی طرح میں روزانہ ہی دیکھتا ہوں کہ لوگ مجالس میں رو دھو کر اور ماتم کر کے آتے ہیں اور پھر سڑک کنارے چاۓ کے ہوٹلوں پر بیٹھ کر گپے لگا رہے ہوتےہیں ٹھٹھے مار رہے ہوتےہیں...اگر واقعی میں سوگ کی کیفیت ہوتی تو ایسا کچھ نا ہوتا
یعنی اس میں حقیقت تو سرے سے نہیں...نرا خود کو دھوکہ دینا ہی ہے

سال کے سال سوگ منانا نا صرف غیر شرعی ہے بلکہ بنیادی انسانی عقل سے بھی ما ورا ہے

​
 
Last edited:
او جاہل ،


اگر پوری امت ایک دکھ کی کیفیت میں ہو تو بندہ تمیز ہی کر لے ذرا ،
کچھ عرصہ صبر کر کے موت آ جانی ہے ؟


شرم کرو کچھ.


جس دن تمھارے والدین فوت ہوں ، اس دن اپنے بچوں کی شادی کرنا اگر سچے ہو.

قاسم رضی​ کی منگنی کی جو رسومات شیعہ برادر کرتے ہیں، اسکی تاریخ اور وجوہات پر روشنی ڈالیں،،مہربانی ہوگی
 
Advertisement
you don't get married on the day when your parents die but you can definitely get married next year on same day. Marriage is a very good Islamic thing and there is no restriction on when you do it. Now Please don't tell me that shutting down mobile phone during Muharram is also an Islamic thing and that is why it gets banned.

agr ye bat ha tu 14 augst q manaty ho phir bhool jao kya huwa tha 14 aug ko

itni barri qurbani islam ke ly di ha jin ki waja sy aj islam zinda ha unke name py tu jan be qurban mere bhai hum shadi bilkul nahi krni chahi humen bohat ahtraam krna chahi unki jadojahad py salam
 
Personally I think it's ok but do you think it is appropriate to discuss it is right now or rest of the other issues are solved

بھائی یہ فورم ہے
ہر موضوع پر بات ہوتی ہے
کوئی وقت حالات اور رسومات کی قید نہیں
کونسا سڑک پر کھڑے ہو کر آپ لوگوں کو جمع کر کے یہ بات کر رہے ہو
 
Aik Mahina Sabr ker laina chahiye, rishtay daron main na sahi, doston main hee kuch bhai shia ho saktay hain, unka ki shirkat ka hee wait ker lo, baqi 11 mahinay hain na shadi kay liye
 
شادی کرنا نا جائز نہیں
لیکن
اہل بیت کے بغض میں کرنا
ناجائز ہے
 
Advertisement
well mere nazdeek is mai koi burai nhi but if one sect observes mourning then atleast we can respect thier religious views..and hold the marriage for 15 days......but agar aap ker lain tu na he yeah mana hai na he yeah burai hai.....but aik culture jo folloiw kiya jata hai.....
 
او جاہل ،


اگر پوری امت ایک دکھ کی کیفیت میں ہو تو بندہ تمیز ہی کر لے ذرا ،
کچھ عرصہ صبر کر کے موت آ جانی ہے ؟


شرم کرو کچھ.


جس دن تمھارے والدین فوت ہوں ، اس دن اپنے بچوں کی شادی کرنا اگر سچے ہو.


شادی دو سو بچو کی شہادت پر بھی ہو جاتی ہے جب پوری قوم صدمے اور غم میں ہو . اپنے غلیظ انکل عمران سے پوچھ لو
​
 
Status
Not open for further replies.