- Joined
- Jun 3, 2018
- Posts
- 41
- Reaction score
- 333
- Points
- 53
پی ٹی آئی سپورٹرز کی نظر میں فوادچوہدری کی پرفارمنس صرف اس بنیاد پر بہت اچھی ہے کیونکہ وہ اپوزیشن کو ٹف ٹائم دیتا ہے اور انکے بخئے ادھیڑ کر رکھ دیتا ہے۔ لیکن معاف کیجئے گا میری نظر میں فواد چوہدری کی کارکردگی تمام وزراء سے خراب ہے۔ نہ صرف فواد چوہدری کی پرفارمنس خراب ہے بلکہ وہ الٹا پی ٹی آئی حکومت کو نقصان بھی پہنچارہا ہے۔۔ کیسےنقصان پہنچارہا ہے؟
سب سے پہلے فواد چوہدری کی پرفارمنس پر آتے ہیں پھر بات کروں گا کہ کیسے پی ٹی آئی اور عمران خان کو نقصان پہنچارہا ہے۔
فوادچوہدری کی اب تک پرفارمنس کی بات کی جائے تو وہ بیانات تو بہت اچھے دے دیتا ہے ، اپوزیشن کو لتاڑتا بھی ہے لیکن جو اسکا اصل کام ہے وہ کر نہیں پارہا۔ اسے پی ٹی وی اور ریڈیو کو ریفارم کرنا تھا۔ پی ٹی وی کو ایک بہترین ادارہ بنانا تھا جو وہ نہیں کرپایا نہ ہی پی ٹی وی اور ریڈیو کو نقصان سے باہر نکالنے سے وہ کوئی پریکٹیکل قدم اٹھاپایا ہے۔
دوسرا فواد چوہدری کا کام تھا کہ میڈیا کو ہینڈل کرنا ، فواد چوہدری اور اسکی ٹیم میڈیا کو بھی ہینڈل نہیں کرپائی۔ آئے دن فیک نیوز آتی ہیں لیکن فواد چوہدری نے اسکے خلاف کچھ نہیں کیا سوائے اسکے کہ ٹوئٹر پر "فیک نیوز بسٹر" کے نام سے ایک اکاؤنٹ بنادیا جو فیک نیوز کے بعد کئی کئی دن تک اپ ڈیٹ نہیں ہوتا اور نہ ہی فیک نیوز اور پروپیگنڈا پر فوری ردعمل دیتا ہے۔ آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی، اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد، ریکوڈک پر پاکستان کو 4 ارب ڈالر جرمانہ فواد چوہدری کیلئے کوئی چھوٹی خبر ہوگی لیکن حقیقت میں یہ ایسی خبریں ہیں جو نہ صرف ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں بلکہ معیشت کو بھی نقصان پہنچارہی ہیں۔
آسیہ بی بی کی فیک نیوز امن وامان کی صورتحال خراب کرسکتی تھی۔ لبیک والے پھر سے جلاؤ گھیراؤ پر آجاتے، اسرائیلی طیارے والی خبر خارجہ پالیسی پر برے طریقے سے اثرانداز ہوتی۔ مولانا فضل الرحمان اور دوسری دینی جماعتوں کو یہ کہنے کا موقع مل جاتا کہ ہم نہ کہتے تھے کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہے ۔ ریکوڈک والی جھوٹی خبر سے معیشت پر مزید برا اثر پڑتا۔ فواد چوہدری نے فیک نیوز پر کسی چینل کے خلاف کوئی شکایت پمرا میں داخل نہیں کی اور نہ ہی پمرا نے ایکشن لیا اور فیک نیوز بسٹر پر تردید کرکے اپنی ذمہ داری پوری کردی۔
فوادچوہدری کا تیسرا کام میڈیا ریگولیٹ کرنا تھا، فواد چوہدری نے دعوے تو بڑے کئے لیکن ابھی تک ایک بل اسمبلی میں لانا تو دور کی بات اسکا ڈرافٹ بھی تیار نہ کرواسکا حالانکہ وہ خود بھی وکیل ہے۔ بس ٹی وی پر یہ کہانیاں سنانا شروع کردیں کہ یہ میڈیا کچھ سال بعد یہ میڈیا نہیں رہے گا۔ انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہوگئی ہے میڈیا موبائل فونز میں سماجائے گا۔ موبائل فون میں میڈیا کب سمائے گا یہ تو بعد کی بات ہے جو میڈیا اب ہے اسے تو ریگولیٹ کرو۔
اب آتے ہیں کہ فوادچوہدری کیسے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچارہا ہے۔ فوادچوہدری کا چوتھا کام حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کو روکنا تھا لیکن فواد چوہدری نے بجائے پروپیگنڈا کو روکنے کے خود ہی پروپیگنڈا کو ہوا دینا شروع کردی جس میں شراب پر پابندی والی قرارداد ہے۔ شراب پر پابندی والی قرارداد پی ٹی آئی کے مکیش کمار نے پیش کی جسے تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتوں نے مسترد کردیا لیکن فوادچوہدری نے اڑتا تیر اپنی اور حکومت کی طرف حامد میر کے پروگرام میں یہ کہہ کر موڑدیا کہ مکش کمار سستی شہرت کیلئے یہ سب کررہا ہے۔ اس پر پابندی مناسب نہیں جس نےپینی ہے وہ پئے گا جس نے نہیں پینی وہ نہیں پئے گا۔ فوادچوہدری کے اس بیان سے عمران خان کے ریاست مدینہ کے نظرئیے کو شدید زک پہنچائی اور پی ٹی آئی کو شدید ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا۔
فواد چوہدی کبھی تردید کیلئے یہ کہنا شروع کردیتا ہے کہ یواے ای ولی عہد دن سے یہاں تھا جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ وہ تین دن یہاں تلور کا شکار کرتا رہا ۔۔ کبھی نیب میں ہیلی کاپٹر کیس پر یہ کہتا ہے کہ نیب عمران خان کو ذلیل کررہا ہے جس پر ہوسکتا ہے کہ آج اپوزیشن حامی میڈیا سارا دن پروگرام کرتا رہے اور یہ کہتا رہے کہ دیکھا ہم نہ کہتے تھے کہ نیب متنازع ادارہ ہے۔ کبھی فواد چوہدری 55 روپے فی کلومیٹروالی درفطنی چھوڑ کر اپنا اور حکومت کا مذاق اڑواتا ہے۔ کبھی کہتا ہے کہ ہم نے سعودی امداد اسلئے قبول نہیں کی کیونکہ شرائط بہت سخت ہیں ۔ یہ الگ بات ہے کہ حکومت کو سعودی اور یواے ای کی امداد مل گئی جس پر شکوک پیدا ہوئے کہ کیا واقعی حکومت نے سعودی اور یواے ای کی امداد سخت شرائط پر قبول کرلی اور وہ شرائط ہیں کونسی؟ اسی طرح فوادچوہدری کے اپنی اتحادی جماعت کے چئیرمین سنیٹ سے متعلق بیانات ہیں۔
اسی طرح فوادچوہدری نے کراچی نیوائیر پارٹی میں جانا تھا لیکن میڈیا کے ذریعے خبریں چلوائیں کہ مجھے عمران خان نے سندھ حکومت کے خلاف ٹاسک دیا ہے اسلئے جارہا ہوں۔ جس پر عمران خان نے فوادچوہدری کوکراچی جانے سے روک دیا اور اس طرح اسکی اپنی حماقت کی وجہ سے اسکی نیوائیرپارٹی ہی خراب ہوگئی۔
فواد چوہدری بے شک کام نہ کرے لیکن اپنی زبان بندرکھے تو آدھے مسائل حل ہوجائیں گے جب بھی فوادچوہدری زبان کھولتا ہے تو کوئی نہ کوئی نیا کٹا کھول دیتا ہے۔ اگر فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان کی زبان بندی کروادی جائے تو حکومت کے آدھے مسائل خود ہی حل ہوجائیں گے اور بہت سے نقصانات سے حکومت بچ جائے گی بے شک فواد چوہدری کوئی کام نہ کرے۔ کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ بیوقوف دوست سے عقلمند دشمن بہتر ہے۔ عمران خان وزارت اطلاعات لیکر شفقت محمود کو دیدے ۔ کام ٹھیک کرے یا نہ کرے لیکن کم از کم اسکی طرح نئے کٹے تو نہیں کھولے گا اور حکومت کی بدنامی تو نہیں کروائے گا
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/jTDzH8v.jpg
Last edited by a moderator:





