Advertisement

کیا عمران خان کو عید کی چھٹیوں میں گرفتار کرنے کا پلان ہے؟

2imrankahaaresssteid.jpg

سندھ کے سابق گورنر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا حکومت نے عید کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بنایا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا پی ٹی آئی کیخلاف پروپیگنڈا کرنا حکومت کا وطیرہ ہے، پی ٹی آئی کے طوفان کو روکنے کے لیے لندن پلان پر عمل کیا جارہا ہے جبکہ عید کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کی گرفتاری کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا شہزادی مریم چاہتی ہے لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کیا جائے، یہ چاہتے ہیں عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کو گرفتار کر کے الیکشن میں جائیں، وکیل کی رسائی کے لیے علی زیدی سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا عدلیہ سے اپیل ہے ملک میں جو ہورہا ہے اُس کا نوٹس لیا جائے، اتنا ظم آمرانہ دور میں بھی نہیں ہوا جتنا آج ہورہا ہے، ملک کو نوچ کر کھانے والے اقتدار میں بیٹھے ہیں، ادارے چاہیں تو ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔
 
کارکنان تو خوش ہو جاۓ گے عمران خان صاھب کے ساتھ عید منانے پر ، کوئی قانون اجازت نہیں دیگا اس دن کسی کو گرفتار کریں، اور سابق وزیر اعظم کو تو کبھی نہیں . لیکن اسٹیبلشمنٹ کے ارادوں کا کچھ پتا نہیں .