Advertisement

کیا سائفر کا سیکرٹ کوڈ ظاہر کرنا سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے؟

shah1b111.jpg


گزشتہ روز ایک نجی چینل اے آروائی نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے سائفر کا سیکرٹ کوڈ ظاہر کرکے ملکی سلامتی داؤ پر لگادی جسے وزارت خارجہ ملنے والے سائفرز کیلئے جاری کرتا ہے

کابینہ نے اتوار کو فیصلہ کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر کے خلاف "پریپ واشنگٹن سے موصول ہونے والے سائفر میسج (سائفر نمبر I-0678 مورخہ 7 مارچ 2022) کے حوالے سے انٹرنیٹ پر دستیاب گفتگو پر قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

عمران خان سیکرٹ سروس ایکٹ، غداری جیسے الزامات کی زد میں ہیں۔ عمران خان پر الزام ہے کہ وہ جاتے جاتے سائفر کی کاپی اپنے ساتھ گھر لے گئے ہیں جبکہ عمران خان کا کہنا تھا کہ سائفر کی کاپی انکے پاس نہیں ہے، وہ گم ہوگئی ہے۔

اس پر ایکسپریس ٹریبیون کے صحافی رضوان شہزاد نے مختلف سوالوں کو سامنے رکھ کر تجزیہ کیا جن میں کیا وفاقی کابینہ نے سائیفر کا نمبر، اس کی تاریخ ظاہر کر کے اور اسے سمری کے ساتھ منسلک کر کے سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے؟ سائیفر کیا ہے؟ کیا سائیفر کی کاپی بنائی جاتی ہے؟ کیا گم شدہ سائیفر کی ذمہ داری وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے؟
Loading X post…
Open original post on X

ٹریبیون کے صحافی کے مطابق شاندار کیرئیر رکھنے والے ایک سابق ڈپلومیٹ کا کہنا تھا کہ کہ کابینہ نے سائفر کوڈ پبلک کر سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ـ۔ سائفر کا کوڈ نمبر اور سائفر ملنے کی تاریخ پبلک کرنا سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

ریٹائرڈ سفارت کار نے کہا کہ اگر پوری کابینہ نے سائفر پڑھا ہے تو یہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

سابق سفارت کار نے کہا کہ "تاریخ اور نمبر ظاہر کرنے اور یہ بتانے سے کہ یہ سمری کے ساتھ منسلک ہے، یہ تاثر ابھرتا ہے کہ پوری کابینہ نے اسے پڑھ لیا ہے اور اس طرح سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

سابق سفارتکار کا کہنا تھا کہ کہ دفتر خارجہ کے کرپٹو سینٹر میں سائفرز کو ڈی کوڈ کیا گیا تھا اور یہ خود بخود دی گئی تعداد میں سائفرز تیار کرتا ہے جبکہ اصل کاپی وزارت دفتر خارجہ کے پاس ہی رہتی ہے اور اسکی کاپیاں دفتر خارجہ کی اجازت سے ہی تیار کی جاسکتی ہیں۔

سائفر کی کاپی وزیر اعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سائفر کو نہ تو کسی کے دفتر سے باہر لے جایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی کے گھر۔سائفر ایک نامزد شخص ہی پڑھ سکتا ہے اور دفترخارجہ میں واپس لیکر جانا اسکی ہی ذمہ داری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو گمشدہ سائفر کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا،وزیراعظم اپنے پاس سائفر نہیں رکھتے؛ وہ فائلنگ نہیں کرتا؛ ایسی چیزیں ان کے پرنسپل سیکرٹری کے دفتر میں رکھی جاتی ہیں۔

سابق سفارت کار نے مزید کہا کہ پرنسپل سیکریٹری کے پاس بھی ایسی چیزوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اسٹاف ہوتا ہے، جس طرح ایک خارجہ سیکریٹری کے پاس خفیہ مواصلات کی دیکھ بھال کے لیے عملہ ہوتا ہے۔ "یہ ایک نہ ختم ہونے والا چکر ہے،" انہوں نے کہا۔

ایف آئی اے کی سائفر غائب ہونے پر تحقیقات اور عمران خان اور انکے ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک معروف وکیل نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور اس معاملے پر تبصرہ کرنے کے لیے ریکارڈ اور مختلف قوانین کی قریبی جانچ کی ضرورت ہوگی۔

جب کوئی سائفر یا اس کی کاپی غائب ہو جاتی ہے تو کیا ہوتا ہے، یہ کیا جرم ہوتا ہے، اس پر کون سے قوانین لاگو ہوتے ہیں اور اس کی سزا کیا ہے، اس پر معروف وکیل کا کہنا تھا کہ جواب واضح نہیں ہے۔
 
اس گٹھے ***** **** گشتی کے بچےنے امرتسری رامگلی کے چکلے کی پیداور ٹبر کے گشتی زادے نے اپنئ۔ ماں چ ۔۔ نے سے باز نہیں آنا
 
اس گٹھے ***** **** گشتی کے بچےنے امرتسری رامگلی کے چکلے کی پیداور ٹبر کے گشتی زادے نے اپنئ۔ ماں چ ۔۔ نے سے باز نہیں آنا
وزیر اعظم بن کر تو یہ باونسری کا پوری طرح ننگا ہو گیا ہے