Advertisement

کیا رنجیت سنگھ دھرتی پنجاب کا ہیرو تھا ؟

خرابی احساس کمتری کی ہے ، ہر قبیلے اور قوم میں ایسے لوگ ہوتے ہیں کہ اپنے نسب پر شرمندہ ہوتے ہیں . سو جو ہمارے دوست رنجیت سنگھ کو دھرتی پنجاب کا سپوت اور فخر قرار دے رہے ہیں وہ محض احساس کمتری کا شکار ہیں یعنی اپنے سیاسی اور روحانی نسب پر شرمندہ شرمندہ …

اور تاریخ ایسے نہیں ہوتی کہ جو آپ کو پسند ہو اختیار کیجئے اور جو ناپسند ہو وہاں عقیدت کا سہارا لیجئے –
بلاشبہ رنجیت سنگھ ہیرو ہے ، لیکن وہ ہیرو ہے سکھوں کا ، سکھ قوم اگر راجہ سے محبت کرتی ہے تو ان کا حق ہے ، بلکہ مذہبی حق ، کیونکہ راجہ سے ان کی محبت کی بنیاد ہی مذھب ہے نہ کہ دھرتی ماں پنجاب …….کیونکہ یہ بہرحال حقیقت ہے کہ پنجاب میں وہ پہلا سکھ تھا جس نے ایک وسیع سلطنت قائم کی . بھلے اس کی بنیاد اس نے اپنی ہی بھائیوں یعنی سکھوں کے لہو سے سینچی –

میں خود بہت پکا پنجابی ہوں ، مجھے پنجابی زبان اور یہاں کی زمین سے عشق ہے ، لیکن میں ایسے شخص کو کیوں کر ہیرو قرار دوں کہ جس کی تلوار اغیار کے بجائے بیشتر وقت اپنے پنجابی ، بلکہ سوہنے پنجابی جوانوں کے خون سے تربتر رہی ، جس نے پورے پنجاب کو لہو رلا دیا ، جس نے لاہور شہر کے ہر ہر گھر میں بیوگی کی چادر اتار دی ، جس نے میرے سوہنے پنجاب کی لاکھوں سہاگنوں کے سہاگ اجاڑ دیئے ، جس نے سسی کے چناب کو لہو رنگ کر دیا …

تاریخ سے نابلد “فیس بکی مہاشے ” یہ سمجھتے ہیں کہ راجہ نے جیسے پنجاب کو کسی غیر ملکی طاقت سے واگذار کروایا تھا …حالانکہ ایسی کوئی صورت نہیں تھی ..بلکہ جب راجہ پیدا ہوا تھا اس سے کئی عشرے پہلے ہی دلی کی سلطنت سکڑ چکی تھی ..پنجاب طوائف الملوکی کا شکار تھا – بہت سی ریاستیں تشکیل پا چکی تھیں -ان میں کچھ ریاستیں سکھ تھیں جب کہ بہت سی مسلمان ….گوجرانوالہ کے مقام پر 1780ء میں پیدا ہوا۔ بچپن ہی میں اس کی بائیں آنکھ چیچک سے ضائع ہو گئی تھی۔ سکرچکیہ مثل کے سردار مہان سنگھ کا بیٹا تھا۔

بارہ برس کا تھا کہ اس کا باپ مر گیا اور وہ مثل کا سردار بنا۔١٧٩٢ میں راجہ نے اقتدار سنبھالا , سولہ برس کی عمر میں اس کی شادی کھنیا مثل میں ہوئی اور ان دو مثلوں کے ملاپ سے رنجیت سنگھ کی طاقت اور بھی مضبوط ہو گئی۔ اور جلد ہی آس پاس کی ریاستوں پر تلوار کے زور سے قبضہ کر لیا – کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ قبضہ اس نے مٹھائی کی ٹوکریاں بھیج کے کیا ہو گا ؟

نہیں حضور ! اس نے یہ سب تلوار کے زور پر کیا ، اور بے شمار لہو بہایا – پھر ١٧٩٩ میں جب اٹھارویں صدی ختم ہو رہی تھی تو وہ لاہور پر قابض ہوا … اس وقت لاہور بھی ایک سکھ ریاست تھا اور یہاں چیت سنگھ کی حکومت تھی – اور یہ قبضہ بھی خون ریز تھا …تماشا یہ ہوا کہ لاہور میں موجود افغانوں یعنی پشتونوں نے راجہ کو بادشاہ کا خطاب دے دیا ..اس سے راجہ کے من میں فتوحات کی جوت جاگی – اور اس نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ….

تیسرے ہی برس اس نے امرتسر پر قبضہ کیا یعنی ١٨٠٢ میں – وہاں تب گردیت سنگھ تارن حاکم تھا جو اس غاصبانہ قبضے کے بعد بمشکل جان بچا کے بھاگ نکلا – اسی طرح ایک ریاست رام گھڑھیا مثال تھی وہاں کا حاکم بھی سکھ تھا ، حسبا سنگھ ، وہ فوت ہو گیا تو اس کے ولی عہد نے ڈرتے ہوے اطاعت قبول کر لی – ١٨٠٦ میں ایک اور سکھ ریاست پٹیالہ پر چڑھ دوڑا – لدھیانه میں جنگ ہوئی ہزاروں پنجابی دونوں طرف سے مارے گئے اور پٹیالہ بھی رنجیت سنگھ کے قبضے میں آ گئی –

اگلے برس اس نے نکائی مثل کی ریاست پر قبضہ کیا – ریاست فرید کوٹ بھی سکھوں کی ریاست تھی ، یہ وہی فرید کوٹ ہے جہاں ہمارے اسحاق بھٹی صاحب رہتے تھے ، اس پر بھی قبضہ کیا – اس گلے برس نشان والیا مثل پر قابض ہوا – اب سارا پنجاب اس کے قبضے میں تھا …..

یہاں آ کے انگریز اس کے آڑے آئے …بہادری کی خبر تو اب ہونی تھی ..اگر دھرتی ماں کا پتر ہوتا تو طاقت جمع کرتا بدیشی قابضوں کو نکالنے کے لیے ..لیکن انگریزوں نے اسے ” حکم” دیا کہ بس …اب بس ..ستلج سے آگے نہیں بڑھا تو راجہ کی بارات بمع رنگیلی رات واپس ہو گئی …بلکہ ہمارے اس دھرتی کے سپوت نے انگریزوں کو پیشکش کی کہ وہ اگر کابل پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں تو پنجاب سے گذر سکتے ہیں … پنجاب کا سر ذلت رسوائی سے نیچا کر دیا …

جب ستلج کی طرف اس کو آگے بڑھنے کی اجازت نہ ملی تو ملتان کی طرف نکل گیا ١٨١٨ میں اس نے ملتان کا محاصرہ کیا اور قبضہ کر لیا اور اگلے ہی برس اس نے کشمیر کو جبار خان سے چھین لیا جو وہاں کا حکمران تھا …. ملتان سے سری نگر اور اٹک سے امرتسر تک اپنوں کے لہو سے ندیا دریا سیراب کر کے اگر کوئی ہیرو ہوتا ہے تو وہ آپ کو مبارک ….. ہیرو تب مانا جاتا جب بدیشی سامراج انگریز کے خلاف کوئی ایک قدم ہی اٹھاتا – محض اپنے علاقے ، اپنی دھرتی ، اپنا پنجاب اپنے ہی بھائیوں سے چھین کے ہیرو کیونکر کہا جا سکتا ہے – کم از کم تاریخ اسے ہیرو نہیں سمجھ سکتی –

وہ علاقے فتح کر کے مفتوحین کی تذلیل ہی نہیں کرتا تھا اس کے فوجی عصمتوں کے بھی قاتل تھے …لاہور کی فتح کے بعد اس نے یہاں کی بادشاہی مسجد کو بارود خانہ بنا دیا اور صحن میں گھوڑے باندھنے شروع کر دیے ..اگر پنجاب کی بات کی جایے گی تو یہ کیسا دھرتی ماں پنجاب کا سپوت تھا کہ ایک عظیم اکثریت کے مذہبی جذبات کو پاؤں تلے روندتا رہا — اگر پنجاب کی محبت اس کے دل میں ہوتی تو ہر پنجابی کا وہ محافظ ہوتا نہ کہ جذبات اور مذہبی عقیدتوں کا قاتل ….

جہاں تک سکھوں کی عقیدت کا تعلق ہے ، وہ اس کے سکھوں پر مظالم کے باوجود حق بجانب ہیں کہ بہرحال وہ ادھورا سکھ ہونے کے باوجود تھا سکھ ہی – اور اس کی ریاست سکھوں کی تاریخ کی پہلی وسیع ریاست قرار پائی اور آخری بھی ….. آخری یوں کہ ظلم کی سیاہ رات اس کے ساتھ ہی ختم ہو گئی اور اس کے خاندان کا اقتدار اس کی پہلی نسل تک بھی نہ چل سکا اور سلطنت طوائف الملوکی کا شکار ہو گئی … جی ہاں اس کی وفات کے چار برس میں چار حکمران بدلے اور تخت کا تختہ ہو گیا

--------------'-------------------------------------------------
سنگھ کا پنجاب اور مسلمان)

اٹھارویں صدی کے وسط ہی میں سکھوں نے پنجاب میں اہم سیاسی طاقت حاصل کر لی تھی،احمد شاہ ابدالی کی وفات پر شمالی ہندوستان میں سکھ ہی اصل طاقت تھے پورا پنجاب،ملتان کا ایک حصہ،جمنا اور ستلج کے درمیان کا سب سے بڑا علاقہ سکھوں کے قبضے میں تھا

شمال مغرب میں دریائے سندھ،مشرق میں جموں کی ریاست جنوب میں انگریزی عملداری اور حصار اور جلسیلمیر کے ریگستان ان کے وسیع اقتدار کی سرحدیں تھیں۔
مسلمان اس نوخیز طاقت کےاصل حریف رہ چکے تھے،کئی صدیوں کی تاریخ اور دینی و سیاسی کشمکش نے اس قوم کے دل میں مسلمانوں کی نفرت کا بیچ بو دیا تھا

اور وہ روز بروز ترقی اور نشوونما حاصل کرتا جاتا تھا بالآخر وہ اس شدید تعصب اور عداوت کی حد کو پہنچ گیا جس کی نہایت وحشیانہ مثال"بندابیراگی" کی زندگی اور اس کی خونریز و خون آشام جنگی سرگرمیاں ہیں جن کی مثال ہندوستان کی پچھلی تاریخ میں ملنی مشکل ہے۔

{1799}ء میں رنجیت سنگھ نے لاہور کو جس کا پروانۂ حکومت شاہ زماں سے مل گیا تھا ان تین سکھ سرداروں سے چھین لیا جو اس پر حکومت کرتے تھے۔۔۔اس کے بعد اس نے ایک ایک کر کے وہ تمام ریاستیں اور صوبے جو خود مختار سکھ سرداروں اور مسلمان حکمرانوں کے پاس تھے فتح کر لیے۔

جن مسلمان ریاستوں نے نذرانہ دینے سے انکار کیا اور مقابلہ کیا ان کو بے تربیت،نیم وحشی اور فتح کے نشے میں سرشار فوجوں کے ہاتھوں سخت ذلت و عذاب کا سامنا کرنا پڑا،ان کے شہر اکالیوں اور خالصہ فوج کے ہاتھوں بری طرح تباہ و برباد ہوئے اور مسلمان رعیت کو لرزہ خیز مظالم کا مشانہ بننا پڑا

احمد خان رئیس جھنگ کی شکست کے بعد سکھوں نے شہر کو لوٹ لیا اور تمام رعیت کو روٹی کے ٹکڑوں کا محتاج کر دیا اس بات کی فریاد چودھریوں نے جب مہاراج سے کی تو فرمایا کہ ہماری فتحیاب فوج فتح کے وقت بے بس ہوتی ہے۔
سن رسیدہ نواب مظفر خاں والیِ ملتان اور اس کے جواں مرد بیٹوں کی

دست بدست جنگ اور دلیرانہ شہادت کے بعد ملتان حملہ آوروں کے رحم و کرم پر تھا،چار پانچ سو مکانات پیوندِ زمین ہو گئے کسی کے پاس روٹی کا ایک ٹکڑا نہ رہا شہر میں مکانات کو آگ لگا دی گئی اور سب کچھ لے لیا گیا بہت سی شریف عورتوں نے کنوؤں میں گر کر جان دے دی اور عزت بچا لی۔

قصور میں سکھوں نے لوگوں کے بدن کے کپڑے اتار لیے عورتیں ننگے سر ننگے بدن بے ستر ہو کر جا بجا اپنے آپ کو چھپاتی پھرتی تھیں مگر کوئی جگہ امن کی نہیں ملتی تھی۔بہت سی اَشراف عورتیں جنہوں نے کبھی بیگانے مرد کی صورت نہیں دیکھی تھی اپنے ہاتھ سے پھانسی لے کر مر گئیں۔کئی چاہات میں کود پڑیں

بہت سی جوان عورتیں اور لڑکیاں اور لڑکے سکھوں نے شہر سے پکڑ لیے اور غلام بنانے کے ارادے سے اپنے پاس رکھ لیے۔
بڑے بڑے فوجی سرداروں کی حکومت دہشت انگیزی اور وحشیانہ سزاؤں پر قائم تھی ہری سنگھ نلوہ کے متعلق انگریز مؤرخ لکھتا ہے:
وہ صرف اس خوف و دہشت کے سہارے حکومت کرتا تھا جو لوگوں

پر بیٹھی ہوئی تھی اور اہل ملک کے لیے ایک خوفناک شخصیت کی حیثیت رکھتا تھا اور ایک روایتی آدم خور اور وحشی انسان کی طرح ہزارے کے علاقے میں مشہور تھا اب بھی مائیں اس کا نام لے کر رونے والے بچوں کو چپ کراتی ہیں"
یہی شہرت اور تاثر پھولا سنگھ اکالی اور بعض دوسرے سرداروں کے متعلق تھا۔

سر لیپل گریفن لکھتا ہے:
مہاراجہ یا تو بالکل غیر متعصب تھا یا کم ازکم لاپروا تھا اور وہ یہ چاہتا تھا کہ اس کی مسلمان رعایا بلا مزاحمت مراسم مذہبی ادا کرنے کی مجاز ہو لیکن اس کو مجبور ہونا پڑا کہ اونچی آواز سے اذان کی ممانعت کر دے کیونکہ اس سے اکالی بر افروختہ ہوتے تھے

اس کا نتیجہ یہ تھا کہ پنجاب پر رنجیت سنگھ کی"باقاعدہ"حکومت قائم ہو جانے کے بعد بھی مسلمانوں کو وہ عام شہری حقوق اور مذہبی آزادی حاصل نہ ہوئی جو ایک باضابطہ اور منظم حکومت میں رعیت کو حاصل ہوتی ہے ان کو بعض مذہبی احکام ادا کرنے کی اجازت نہ تھی بہت سی اہم مسجدیں فوج کے استعمال اور

لوگوں کے ذاتی قبضے میں تھیں۔
رائے بہادر کنھیا لال ایگزیکٹو انجنیئر لاہور اپنی کتاب تاریخ لاہور میں شاہی مسجد کے متعلق لکھتے ہیں:
بادشاہی مسجد میں اس عہد میں اس مسجد کی آرائش کاسامان فرش،جھاڑ،فانوس وغیرہ لاکھوں روپے کا تھا جب زمانہ نے پلٹا کھایا اور سکھی سلطنت ہوئی تو مہاراجہ

رنجیت سنگھ کے وقت کبھی اس میں توپ خانہ کبھی پلٹن اور سواری کی فوج کی چھاؤنی رہا کرتی تھی حجروں میں میگزین بھرا رہتا تھا سکھ لوگ پتھروں کی سلیں اکھاڑ کر لے گئے"

مسستی دروازے کی مسجد کے متعلق لکھتے ہیں:
جب مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سلطنت ہوئی تو اس مسجد پر سرکاری تسلط ہو گیا اور باروت (بارود)بھری گئی سالہا سال اس میں باروت بنتی رہی یہاں تک کہ باروت خانے والی مسجد مشہور ہو گئی"

سنہری مسجد کے متعلق کنھیا لال نے جو حکایت لکھی ہے اس سے حکومت کے طرزعمل اور اس ملک میں مسلمانوں اور ان کی مذہبی آزادی کا جو حال تھا اس پر پوری روشنی پڑتی ہے:

یہ مکمل تھریڈ الفاظ کے معمولی رد و بدل کے ساتھ عظیم مفکر اور مورخ مولانا سید ابولحسن علی ندوی مرحوم کی کتاب تاریخ دعوت و عزیمت حصہ ششم سے مقتبس ہے
ابوبکر قدوسی –
Source: https://thereader.pk/urdu/2019-07-01/129/

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
منظم سازش اور پلاننگ کے تحت نئی نوجوان نسل کو اپنے اسلاف اور سلامی ہیروز سے متنفر کرنے کی برین واشنگ کی جا رہی ہے اور ب چ حکومت گھوڑے بیچ کر سو رہی ہے ۔
جب ایک مسلمان نوجوان اس پروپوگنڈہ اور برین واشنگ کے زیر اثر اپنا ہیرو ایک گائے کا پیشاب پینے والے ہندو کافر کو بنا لے گا تو کل کو وہ کسی ہندو کافر کے سامنے ہتھیار اٹھا کر ملک و اسلام کے خلاف کھڑا نہیں ہو گا کیونکہ اسکو تو ہندو کافر ہیرو لگے گا اور یہی سوچ کی تبدیلی لانے کے لئیے ایسی سازشیں کی جا رہی ہیں کہ مسلمان نوجوان کا زہن بدل دو پھر ایک بھی گولی چلائے بنا اس ملک پر قبضہ کر لو
کیونکہ عوام کے زہن تو پہلے ہی ہندوانہ ہو چکے
 
Sahi kaha aap nay
 
Advertisement

رنجیت سینگھ کا مجسمہ شاہی قلعے میں نصب کرنا سخت حماقت کی بات ہے کیونکہ شاہی قلعہ مسلم طاقت کی نشانی ہے اور رنجیت سنگھ نے اسی مسلم قوت کو پنجاب میں سخت نقصان پہنچایا تھا۔ پھر اس شخص کے ہاتھوں بادشاہی مسجد کی بے حرمتی ہوئی۔ ہزاروں مسلمان مردوں اور عورتوں کو خون میں نہلایا گیا۔ ایسے شخص کو مسلم قوت کی ایسی مرکزی نشانی میں کیسے جگہ دی جا سکتی ہے؟ سکھوں کو خوش کرنا مقصود ہی تھا تو لاہور میں رنجیت سنگھ کی سمادھی پر اس کا مجسمہ نصب کرا دیتے۔ شاہی قلعے میں اس ناپاک شخص کا مجسمہ نصب کرنے کا خیال جسے بھی آیا، چاہے وہ عمران خان ہو یا باجوہ، وہ سخت بےغیرت ہے۔​
 
Last edited:
سندھ کے کچھ لنڈے کے انگریزوں نے پنجاب میں رنجیت سنگھ کے مجسمہ کو دیکھ کر راجہ داہر کو ہیرو ڈکلیر کرنے کا مطالبہ کردیا سندھ اسمبلی کے باہر اسکا مجسمہ بھی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسے الو کے پٹھے حکمران کسی کو نہ ملیں گے۔ اگر کسی کو پنجاب کی تاریخ ہی بتانی تھی تو مجسمہ لاہور کے کسی میوزیم میں لگاتے شاہی قلعہ کے باہر مجسمہ لگادیا۔۔ اس سے پہلے بھی ایک شطیانی مجسمہ آرٹ قرار دے کر لاہور میں لگایا تھا جس کو عدالت کے حکم پر ہٹایا گیا۔​
 
یہ قصے تو لبڑل کو دکھانے کے ہیں۔۔۔
کہاں گیا بے تو لبڑل۔۔۔؟۔۔
​
 
رنجیب کو شیر پنجاب کا لقب دینے کے بعد سندھ میں راجہ داہر کو قومی ہیرو قرار دینا کا مطالبہ کیا جا رہا ہے. اس طرح کے اقدامات پاکستانیت کی بجائے پہلے ہی سے موجود صوبائی اور لسانی تفریق اور تعصب کو مزید ہوا دے گے. لاہور میں رنجیب سنگھ کے مجسمے کی تنصیب کے پیچھے کون ہیں!؛

​
 
Advertisement
اس دور میں مے اور ہے، جام اور ہے جم اور
ساقی نے بِنا کی روِشِ لُطف و ستم اور

مسلم نے بھی تعمیر کِیا اپنا حرم اور
تہذیب کے آزر نے ترشوائے صنم اور

ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے
جو پیرہن اس کا ہے، وہ مذہب کا کفن ہے

یہ بُت کہ تراشیدۂ تہذیبِ نوی ہے
غارت گرِ کاشانۂ دینِ نبَوی ہے

بازو ترا توحید کی قوّت سے قوی ہے
اسلام ترا دیس ہے، تُو مصطفوی ہے

نظّارۂ دیرینہ زمانے کو دِکھا دے
!اے مصطفَوی خاک میں اس بُت کو ملا دے
​
 
رنجیت سینگھ کا مجسمہ شاہی قلعے میں نصب کرنا سخت حماقت کی بات ہے کیونکہ شاہی قلعہ مسلم طاقت کی نشانی ہے اور رنجیت سنگھ نے اسی مسلم قوت کو پنجاب میں سخت نقصان پہنچایا تھا۔ پھر اس شخص کے ہاتھوں بادشاہی مسجد کی بے حرمتی ہوئی۔ ہزاروں مسلمان مردوں اور عورتوں کو خون میں نہلایا گیا۔ ایسے شخص کو مسلم قوت کی ایسی مرکزی نشانی میں کیسے جگہ دی جا سکتی ہے؟ سکھوں کو خوش کرنا مقصود ہی تھا تو لاہور میں رنجیت سنگھ کی سمادھی پر اس کا مجسمہ نصب کرا دیتے۔ شاہی مسجد میں اس ناپاک شخص کا مجسمہ نصب کرنے کا خیال جسے بھی آیا، چاہے وہ عمران خان ہو یا باجوہ، وہ سخت بےغیرت ہے۔​
دوسروں کو خوش کرنے کیلئے جتنا ہم نیچے لیٹتےہیں ہیں اتنا شاید ہی کوئی اور قوم لیٹتی ہو. شیییمممم پی ٹی آئی گورنمنٹ
 
مردہ قوم کی اس سے بڑی نشانی اور کیا ہوگی کہ جس نے شاہی مسجد کو گھوڑوں کا اصطبل بنادیا تھا آج اس کا مجسمہ لگانے کی تیاری ہو رہی ہے بےغیرتو کچھ تو دینی حمیت کا مظاہرہ کرو کچھ تو سوچو یا بالکل ہی آنکھوں کا پانی مر گیا ہے
 
میں نے مولانا طارق جمیل کی ایک تقریر سنی تھی جس میں انہوں نے رنجھیٹ سنگھ کی پنجاب حکومت کو امن و امان کا دور کہا تھا
.
I am confused!

He is the biggest mischief Clown of South Asian countries.
 
میں نے مولانا طارق جمیل کی ایک تقریر سنی تھی جس میں انہوں نے رنجھیٹ سنگھ کی پنجاب حکومت کو امن و امان کا دور کہا تھا
.
I am confused!
​
!جنداں رنجیت سنگھ کی کیا لگتی تھی
!نور محمد کا کیا بنا​
 
Advertisement
کیا رنجیت سنگھ دھرتی پنجاب کا ہیرو تھا ؟

خرابی احساس کمتری کی ہے ، ہر قبیلے اور قوم میں ایسے لوگ ہوتے ہیں کہ اپنے نسب پر شرمندہ ہوتے ہیں . سو جو ہمارے دوست رنجیت سنگھ کو دھرتی پنجاب کا سپوت اور فخر قرار دے رہے ہیں وہ محض احساس کمتری کا شکار ہیں یعنی اپنے سیاسی اور روحانی نسب پر شرمندہ شرمندہ …
اور تاریخ ایسے نہیں ہوتی کہ جو آپ کو پسند ہو اختیار کیجئے اور جو ناپسند ہو وہاں عقیدت کا سہارا لیجئے –
بلاشبہ رنجیت سنگھ ہیرو ہے ، لیکن وہ ہیرو ہے سکھوں کا ، سکھ قوم اگر راجہ سے محبت کرتی ہے تو ان کا حق ہے ، بلکہ مذہبی حق ، کیونکہ راجہ سے ان کی محبت کی بنیاد ہی مذھب ہے نہ کہ دھرتی ماں پنجاب …….کیونکہ یہ بہرحال حقیقت ہے کہ پنجاب میں وہ پہلا سکھ تھا جس نے ایک وسیع سلطنت قائم کی . بھلے اس کی بنیاد اس نے اپنی ہی بھائیوں یعنی سکھوں کے لہو سے سینچی –
میں خود بہت پکا پنجابی ہوں ، مجھے پنجابی زبان اور یہاں کی زمین سے عشق ہے ، لیکن میں ایسے شخص کو کیوں کر ہیرو قرار دوں کہ جس کی تلوار اغیار کے بجائے بیشتر وقت اپنے پنجابی ، بلکہ سوہنے پنجابی جوانوں کے خون سے تربتر رہی ، جس نے پورے پنجاب کو لہو رلا دیا ، جس نے لاہور شہر کے ہر ہر گھر میں بیوگی کی چادر اتار دی ، جس نے میرے سوہنے پنجاب کی لاکھوں سہاگنوں کے سہاگ اجاڑ دیئے ، جس نے سسی کے چناب کو لہو رنگ کر دیا …
تاریخ سے نابلد “فیس بکی مہاشے ” یہ سمجھتے ہیں کہ راجہ نے جیسے پنجاب کو کسی غیر ملکی طاقت سے واگذار کروایا تھا …حالانکہ ایسی کوئی صورت نہیں تھی ..بلکہ جب راجہ پیدا ہوا تھا اس سے کئی عشرے پہلے ہی دلی کی سلطنت سکڑ چکی تھی ..پنجاب طوائف الملوکی کا شکار تھا – بہت سی ریاستیں تشکیل پا چکی تھیں -ان میں کچھ ریاستیں سکھ تھیں جب کہ بہت سی مسلمان ….گوجرانوالہ کے مقام پر 1780ء میں پیدا ہوا۔ بچپن ہی میں اس کی بائیں آنکھ چیچک سے ضائع ہو گئی تھی۔ سکرچکیہ مثل کے سردار مہان سنگھ کا بیٹا تھا۔ بارہ برس کا تھا کہ اس کا باپ مر گیا اور وہ مثل کا سردار بنا۔١٧٩٢ میں راجہ نے اقتدار سنبھالا , سولہ برس کی عمر میں اس کی شادی کھنیا مثل میں ہوئی اور ان دو مثلوں کے ملاپ سے رنجیت سنگھ کی طاقت اور بھی مضبوط ہو گئی۔ اور جلد ہی آس پاس کی ریاستوں پر تلوار کے زور سے قبضہ کر لیا – کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ قبضہ اس نے مٹھائی کی ٹوکریاں بھیج کے کیا ہو گا ؟
نہیں حضور ! اس نے یہ سب تلوار کے زور پر کیا ، اور بے شمار لہو بہایا – پھر ١٧٩٩ میں جب اٹھارویں صدی ختم ہو رہی تھی تو وہ لاہور پر قابض ہوا … اس وقت لاہور بھی ایک سکھ ریاست تھا اور یہاں چیت سنگھ کی حکومت تھی – اور یہ قبضہ بھی خون ریز تھا …تماشا یہ ہوا کہ لاہور میں موجود افغانوں یعنی پشتونوں نے راجہ کو بادشاہ کا خطاب دے دیا ..اس سے راجہ کے من میں فتوحات کی جوت جاگی – اور اس نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ….
تیسرے ہی برس اس نے امرتسر پر قبضہ کیا یعنی ١٨٠٢ میں – وہاں تب گردیت سنگھ تارن حاکم تھا جو اس غاصبانہ قبضے کے بعد بمشکل جان بچا کے بھاگ نکلا – اسی طرح ایک ریاست رام گھڑھیا مثال تھی وہاں کا حاکم بھی سکھ تھا ، حسبا سنگھ ، وہ فوت ہو گیا تو اس کے ولی عہد نے ڈرتے ہوے اطاعت قبول کر لی – ١٨٠٦ میں ایک اور سکھ ریاست پٹیالہ پر چڑھ دوڑا – لدھیانه میں جنگ ہوئی ہزاروں پنجابی دونوں طرف سے مارے گئے اور پٹیالہ بھی رنجیت سنگھ کے قبضے میں آ گئی –
اگلے برس اس نے نکائی مثل کی ریاست پر قبضہ کیا – ریاست فرید کوٹ بھی سکھوں کی ریاست تھی ، یہ وہی فرید کوٹ ہے جہاں ہمارے اسحاق بھٹی صاحب رہتے تھے ، اس پر بھی قبضہ کیا – اس گلے برس نشان والیا مثل پر قابض ہوا – اب سارا پنجاب اس کے قبضے میں تھا …..
یہاں آ کے انگریز اس کے آڑے آئے …بہادری کی خبر تو اب ہونی تھی ..اگر دھرتی ماں کا پتر ہوتا تو طاقت جمع کرتا بدیشی قابضوں کو نکالنے کے لیے ..لیکن انگریزوں نے اسے ” حکم” دیا کہ بس …اب بس ..ستلج سے آگے نہیں بڑھا تو راجہ کی بارات بمع رنگیلی رات واپس ہو گئی …بلکہ ہمارے اس دھرتی کے سپوت نے انگریزوں کو پیشکش کی کہ وہ اگر کابل پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں تو پنجاب سے گذر سکتے ہیں … پنجاب کا سر ذلت رسوائی سے نیچا کر دیا …
جب ستلج کی طرف اس کو آگے بڑھنے کی اجازت نہ ملی تو ملتان کی طرف نکل گیا ١٨١٨ میں اس نے ملتان کا محاصرہ کیا اور قبضہ کر لیا اور اگلے ہی برس اس نے کشمیر کو جبار خان سے چھین لیا جو وہاں کا حکمران تھا …. ملتان سے سری نگر اور اٹک سے امرتسر تک اپنوں کے لہو سے ندیا دریا سیراب کر کے اگر کوئی ہیرو ہوتا ہے تو وہ آپ کو مبارک ….. ہیرو تب مانا جاتا جب بدیشی سامراج انگریز کے خلاف کوئی ایک قدم ہی اٹھاتا – محض اپنے علاقے ، اپنی دھرتی ، اپنا پنجاب اپنے ہی بھائیوں سے چھین کے ہیرو کیونکر کہا جا سکتا ہے – کم از کم تاریخ اسے ہیرو نہیں سمجھ سکتی –
وہ علاقے فتح کر کے مفتوحین کی تذلیل ہی نہیں کرتا تھا اس کے فوجی عصمتوں کے بھی قاتل تھے …لاہور کی فتح کے بعد اس نے یہاں کی بادشاہی مسجد کو بارود خانہ بنا دیا اور صحن میں گھوڑے باندھنے شروع کر دیے ..اگر پنجاب کی بات کی جایے گی تو یہ کیسا دھرتی ماں پنجاب کا سپوت تھا کہ ایک عظیم اکثریت کے مذہبی جذبات کو پاؤں تلے روندتا رہا — اگر پنجاب کی محبت اس کے دل میں ہوتی تو ہر پنجابی کا وہ محافظ ہوتا نہ کہ جذبات اور مذہبی عقیدتوں کا قاتل ….
جہاں تک سکھوں کی عقیدت کا تعلق ہے ، وہ اس کے سکھوں پر مظالم کے باوجود حق بجانب ہیں کہ بہرحال وہ ادھورا سکھ ہونے کے باوجود تھا سکھ ہی – اور اس کی ریاست سکھوں کی تاریخ کی پہلی وسیع ریاست قرار پائی اور آخری بھی ….. آخری یوں کہ ظلم کی سیاہ رات اس کے ساتھ ہی ختم ہو گئی اور اس کے خاندان کا اقتدار اس کی پہلی نسل تک بھی نہ چل سکا اور سلطنت طوائف الملوکی کا شکار ہو گئی … جی ہاں اس کی وفات کے چار برس میں چار حکمران بدلے اور تخت کا تختہ ہو گیا

--------------'-------------------------------------------------
سنگھ کا پنجاب اور مسلمان)

اٹھارویں صدی کے وسط ہی میں سکھوں نے پنجاب میں اہم سیاسی طاقت حاصل کر لی تھی،احمد شاہ ابدالی کی وفات پر شمالی ہندوستان میں سکھ ہی اصل طاقت تھے پورا پنجاب،ملتان کا ایک حصہ،جمنا اور ستلج کے درمیان کا سب سے بڑا علاقہ سکھوں کے قبضے میں تھا

شمال مغرب میں دریائے سندھ،مشرق میں جموں کی ریاست جنوب میں انگریزی عملداری اور حصار اور جلسیلمیر کے ریگستان ان کے وسیع اقتدار کی سرحدیں تھیں۔
مسلمان اس نوخیز طاقت کےاصل حریف رہ چکے تھے،کئی صدیوں کی تاریخ اور دینی و سیاسی کشمکش نے اس قوم کے دل میں مسلمانوں کی نفرت کا بیچ بو دیا تھا

اور وہ روز بروز ترقی اور نشوونما حاصل کرتا جاتا تھا بالآخر وہ اس شدید تعصب اور عداوت کی حد کو پہنچ گیا جس کی نہایت وحشیانہ مثال"بندابیراگی" کی زندگی اور اس کی خونریز و خون آشام جنگی سرگرمیاں ہیں جن کی مثال ہندوستان کی پچھلی تاریخ میں ملنی مشکل ہے۔

{1799}ء میں رنجیت سنگھ نے لاہور کو جس کا پروانۂ حکومت شاہ زماں سے مل گیا تھا ان تین سکھ سرداروں سے چھین لیا جو اس پر حکومت کرتے تھے۔۔۔اس کے بعد اس نے ایک ایک کر کے وہ تمام ریاستیں اور صوبے جو خود مختار سکھ سرداروں اور مسلمان حکمرانوں کے پاس تھے فتح کر لیے۔

جن مسلمان ریاستوں نے نذرانہ دینے سے انکار کیا اور مقابلہ کیا ان کو بے تربیت،نیم وحشی اور فتح کے نشے میں سرشار فوجوں کے ہاتھوں سخت ذلت و عذاب کا سامنا کرنا پڑا،ان کے شہر اکالیوں اور خالصہ فوج کے ہاتھوں بری طرح تباہ و برباد ہوئے اور مسلمان رعیت کو لرزہ خیز مظالم کا مشانہ بننا پڑا

احمد خان رئیس جھنگ کی شکست کے بعد سکھوں نے شہر کو لوٹ لیا اور تمام رعیت کو روٹی کے ٹکڑوں کا محتاج کر دیا اس بات کی فریاد چودھریوں نے جب مہاراج سے کی تو فرمایا کہ ہماری فتحیاب فوج فتح کے وقت بے بس ہوتی ہے۔
سن رسیدہ نواب مظفر خاں والیِ ملتان اور اس کے جواں مرد بیٹوں کی

دست بدست جنگ اور دلیرانہ شہادت کے بعد ملتان حملہ آوروں کے رحم و کرم پر تھا،چار پانچ سو مکانات پیوندِ زمین ہو گئے کسی کے پاس روٹی کا ایک ٹکڑا نہ رہا شہر میں مکانات کو آگ لگا دی گئی اور سب کچھ لے لیا گیا بہت سی شریف عورتوں نے کنوؤں میں گر کر جان دے دی اور عزت بچا لی۔

قصور میں سکھوں نے لوگوں کے بدن کے کپڑے اتار لیے عورتیں ننگے سر ننگے بدن بے ستر ہو کر جا بجا اپنے آپ کو چھپاتی پھرتی تھیں مگر کوئی جگہ امن کی نہیں ملتی تھی۔بہت سی اَشراف عورتیں جنہوں نے کبھی بیگانے مرد کی صورت نہیں دیکھی تھی اپنے ہاتھ سے پھانسی لے کر مر گئیں۔کئی چاہات میں کود پڑیں

بہت سی جوان عورتیں اور لڑکیاں اور لڑکے سکھوں نے شہر سے پکڑ لیے اور غلام بنانے کے ارادے سے اپنے پاس رکھ لیے۔
بڑے بڑے فوجی سرداروں کی حکومت دہشت انگیزی اور وحشیانہ سزاؤں پر قائم تھی ہری سنگھ نلوہ کے متعلق انگریز مؤرخ لکھتا ہے:
وہ صرف اس خوف و دہشت کے سہارے حکومت کرتا تھا جو لوگوں

پر بیٹھی ہوئی تھی اور اہل ملک کے لیے ایک خوفناک شخصیت کی حیثیت رکھتا تھا اور ایک روایتی آدم خور اور وحشی انسان کی طرح ہزارے کے علاقے میں مشہور تھا اب بھی مائیں اس کا نام لے کر رونے والے بچوں کو چپ کراتی ہیں"
یہی شہرت اور تاثر پھولا سنگھ اکالی اور بعض دوسرے سرداروں کے متعلق تھا۔

سر لیپل گریفن لکھتا ہے:
مہاراجہ یا تو بالکل غیر متعصب تھا یا کم ازکم لاپروا تھا اور وہ یہ چاہتا تھا کہ اس کی مسلمان رعایا بلا مزاحمت مراسم مذہبی ادا کرنے کی مجاز ہو لیکن اس کو مجبور ہونا پڑا کہ اونچی آواز سے اذان کی ممانعت کر دے کیونکہ اس سے اکالی بر افروختہ ہوتے تھے

اس کا نتیجہ یہ تھا کہ پنجاب پر رنجیت سنگھ کی"باقاعدہ"حکومت قائم ہو جانے کے بعد بھی مسلمانوں کو وہ عام شہری حقوق اور مذہبی آزادی حاصل نہ ہوئی جو ایک باضابطہ اور منظم حکومت میں رعیت کو حاصل ہوتی ہے ان کو بعض مذہبی احکام ادا کرنے کی اجازت نہ تھی بہت سی اہم مسجدیں فوج کے استعمال اور

لوگوں کے ذاتی قبضے میں تھیں۔
رائے بہادر کنھیا لال ایگزیکٹو انجنیئر لاہور اپنی کتاب تاریخ لاہور میں شاہی مسجد کے متعلق لکھتے ہیں:
بادشاہی مسجد میں اس عہد میں اس مسجد کی آرائش کاسامان فرش،جھاڑ،فانوس وغیرہ لاکھوں روپے کا تھا جب زمانہ نے پلٹا کھایا اور سکھی سلطنت ہوئی تو مہاراجہ

رنجیت سنگھ کے وقت کبھی اس میں توپ خانہ کبھی پلٹن اور سواری کی فوج کی چھاؤنی رہا کرتی تھی حجروں میں میگزین بھرا رہتا تھا سکھ لوگ پتھروں کی سلیں اکھاڑ کر لے گئے"

مسستی دروازے کی مسجد کے متعلق لکھتے ہیں:
جب مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سلطنت ہوئی تو اس مسجد پر سرکاری تسلط ہو گیا اور باروت (بارود)بھری گئی سالہا سال اس میں باروت بنتی رہی یہاں تک کہ باروت خانے والی مسجد مشہور ہو گئی"

سنہری مسجد کے متعلق کنھیا لال نے جو حکایت لکھی ہے اس سے حکومت کے طرزعمل اور اس ملک میں مسلمانوں اور ان کی مذہبی آزادی کا جو حال تھا اس پر پوری روشنی پڑتی ہے:

یہ مکمل تھریڈ الفاظ کے معمولی رد و بدل کے ساتھ عظیم مفکر اور مورخ مولانا سید ابولحسن علی ندوی مرحوم کی کتاب تاریخ دعوت و عزیمت حصہ ششم سے مقتبس ہے
ابوبکر قدوسی –
Source: https://thereader.pk/urdu/2019-07-01/129/

Gaznavi , Guri aur Babar ney jasy lakhon logon aur Musalmano ka khon nahi bahaya kya? Pher wo hero kasy hoyah?

Ranjeet Singh ny Punjab ko unite kiya aur aik Strong state banaya yeh hai uska karnama. His state was a secular sate . The Prime Minter of Punjab under Ranjeet Singh was a muslim Faqeer Azia Ul din

He did not capture Kashmir or Multan instead He liberated Kashmir and Multan form Afghan invaders

He saved Lahore form the brutal rule of Bhangi Sikh sardars

For your kind information , Kabul Afghan Government also requested to British to save themselves form Sikhs .

Phly kuch par likh liyah karo thread banay se phly???
 
مردہ قوم کی اس سے بڑی نشانی اور کیا ہوگی کہ جس نے شاہی مسجد کو گھوڑوں کا اصطبل بنادیا تھا آج اس کا مجسمہ لگانے کی تیاری ہو رہی ہے بےغیرتو کچھ تو دینی حمیت کا مظاہرہ کرو کچھ تو سوچو یا بالکل ہی آنکھوں کا پانی مر گیا ہے

Wrong fact no neutral Historian has documented such a thing . only a Jihadi Muslim historian wrote such a thing and that long time after his rule . The Prime Minister of Ranjeet Singh Punjab was Muslim , how could it happen under his rule?

Jab Kabha pe Hamla keny wala Hajaj bin Yousaf aur uska damad app ka hero hoskta hai tu pher Ranjeet Singh pe jhooty mangharat waqai ki waja se atraz kun?
 
رنجیب کو شیر پنجاب کا لقب دینے کے بعد سندھ میں راجہ داہر کو قومی ہیرو قرار دینا کا مطالبہ کیا جا رہا ہے. اس طرح کے اقدامات پاکستانیت کی بجائے پہلے ہی سے موجود صوبائی اور لسانی تفریق اور تعصب کو مزید ہوا دے گے. لاہور میں رنجیب سنگھ کے مجسمے کی تنصیب کے پیچھے کون ہیں!؛

​

Raja Dahir is a hero of entire Indus valley not just of Sindh. He is hero of us all
 
Wrong fact no neutral Historian has documented such a thing . only a Jihadi Muslim historian wrote such a thing and that long time after his rule . The Prime Minister of Ranjeet Singh Punjab was Muslim , how could it happen under his rule?

Jab Kabha pe Hamla keny wala Hajaj bin Yousaf aur uska damad app ka hero hoskta hai tu pher Ranjeet Singh pe jhooty mangharat waqai ki waja se atraz kun?
اگر سکھڑے اورنگ زیب عالمگیر کو اپنا ہیرو مان لیں، تو ہم بھی ان کے رنجیت سنگھ کو ہیرو مان لیں گے۔​
 
Ham Punjabi kun aik Mongol Invader ho apna hero mane ?

Jo Punjabi hain unka hero Ranjeet Singh hai aur jo Mongolo , Turko, Arbo aur Iranian ki najaz uladen hain wo Auragzeb ko Hero manti hain tu many Ham Punjabion ko koi atraz nahi. Wasy bhi ********** ky Hero hamesha Ghar se bahir waly hi hoty hain ?