Advertisement

کیا خیبر پختونخوا کی نگران حکومت تبدیل ہونے جا رہی ہے؟

9pkpnigranahakontabdeel.jpg


صوبہ خیبرپختونخوا کی نگران حکومت کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران کابینہ خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور آنے والے 2 دنوں تک نگران حکومت تبدیل کر دی جائے گی۔

اس سے پہلے خبریں تھیں کہ نگران کابینہ خیبرپختونخوا کے 4 وزراء کے علاوہ تمام وزراء کو تبدیل کر دیا جائے گا لیکن اب ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی ساری کابینہ ہی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے نام فائنل کیے جا رہے ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی نگران صوبائی کابینہ کے لیے نیوٹرل افراد کا انتخاب کیا جا رہا ہے تاکہ وہ آئندہ ہونے والے جنرل الیکشن میں کسی بھی سیاسی اثرورسوخ سے بالاتر ہو کر بھرپور طریقے سے اپنی آئینی ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی کو تبدیل کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے اور کہا گیا ہے کہ گورنر کیلئے غیرسیاسی امیدوار کو ترجیح دی جائیگی۔

یاد رہے کہ نگران حکومت خیبرپختونخوا پر متعدد حلقو کی طرف سے اعتراضات سامنے آنے کے بعد کچھ وزراء تبدیل کیے جانے کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔ چند روز پہلے نگران وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا میاں فیروز جمال کاکاخیل نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ قانون وآئین میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ منتخب نگران وزیراعلیٰ کو تبدیل کیا جائے۔

میاں فیروز جمال کا کہنا تھا کہ نگران حکومتیں شفاف وغیرجانبدار انتخابات کروائیں گی اور جانبداری کا مظاہرہ کرنے والے وزراء کو فارغ کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے نوشہرہ میں ایک سیاسی جلسے میں شرکت کرنے پر نگران وزیر شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم وہ خود ہی مستعفی ہو گئے تھے۔

گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے نگران وزیر شاہد خٹک کے استعفیٰ کی سمری پر دستخط کیے تھے۔
 
So first they deny election and extend the illegal govt on ppl. Now they want to change the illegal govt with another illegal govt.

People have no right.
 
Advertisement