Advertisement

کیا جاب، کھاناپینا اور سونا ہی زندگی ہے؟

شاید آپ کے لیے یہ نئی بات نہ ہو لیکن میرے لیے بہت اہم ہے۔ کیا زندگی کا مقصد صرف جاب کرنا (کمانا) ، کھانا پینا، سونا ہی ہے؟ میں بہت زیادہ مذہبی نہیں ہوں اور نماز بھی کبھی کبھی ہی پڑھتا ہوں اور میں اپنی زندگی کی یکسانیت سے بہت بور ہو چکا ہوں۔ مختصر یہ کہ میں کمپیوٹر آپریٹر کی جاب کرتا ہوں اسلام آباد میں اور ایک پوش علاقے میں میری رہائش ہے جو کہ کمپنی نے دی ہوئی ہے۔

جاب کے آٹھ گھنٹے گزرنے کے بعد میرے پاس اور کوئی کام نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ ٹی وی دیکھوں یا پھر انٹرنیٹ پہ وقت ضائع کروں فیس بک یا موویز دیکھ دیکھ کر۔ کچھ عرصے کے لیے کوئی شوق چڑھتا ہے جیسے کمپیوٹر پروگرامنگ کا تو دو ہفتے متواتر جاوا سیکھتا رہا وہ مکمل کرنے سے پہلے ہی شوق یا بخار اتر گیا۔ چھوڑ دیا۔ وزن میرا سو کلو سے زیادہ ہے اور عمر تیس سال۔ کبھی وزن کم کرنے کا شوق چڑھتا ہے تو کچھ دن ڈائیٹنگ اور سائیکلنگ کرتا ہوں اس کے بعد پھر وہی ۔ وڈیو گیم کھیلنے کا شوق ہوتا تھا مجھے خاص طور پر فائتنگ گیمز اور ان میں اچھی مہارت تھی مجھے لیکن کافی عرصے سے وہ شوق بھی ختم ہو گیا ہے۔

اگر کوئی اس بارے میں کچھ مشورہ دے تو میں شکر گزار ہوں گا۔
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement

فارسی کا محاورہ ہے ، جس میں بہت اچھا مشورہ بھی ہے

غم نا داری بز بخر

اگر تجھے کوئی غم نہی ہے تو ایک بکری خرید لے

آپ بھی ایک عدد شادی فرما لیں ، زندگی کے سارے مقصد سمجھ آ جایں گے اور بھگانے والی اتنا بھگائے گی کہ آپ کو شاید جنت سے بھی نکلنا پڑے
;)
 

فارسی کا محاورہ ہے ، جس میں بہت اچھا مشورہ بھی ہے

غم نا داری بز بخر

اگر تجھے کوئی غم نہی ہے تو ایک بکری خرید لے

آپ بھی ایک عدد شادی فرما لیں ، زندگی کے سارے مقصد سمجھ آ جایں گے اور بھگانے والی اتنا بھگائے گی کہ آپ کو شاید جنت سے بھی نکلنا پڑے
;)

ویسے میں بھی ضرورت رشتہ کا اشتہار ہی سمجھی تھی ....

:lol:
 
Advertisement
it should not be but for many that is life...mostly because life is too busy and you don't have time for anything else...or everyone you know is busy with their own lives and you are left alone and have nothing to reply on but entertainment...if that isn't a depressing thought I dont know what is...
 
@Terry: why don't you try making friends with older people?

they are wise and have more free time...you can have great conversations with them and play fun games with them as well...
 
@Terry: why don't you try making friends with older people?

they are wise and have more free time...you can have great conversations with them and play fun games with them as well...

فارغ وقت میں مذھب کو ہی پڑھ لیں ..دلچسپی بھی پیدا ہو جائے گی ..اور وقت بھی گزر جائے گا ..قرآن کے ترجمے سے شروع کریں ..
 
Just play KOF!
terry.jpg
 
Advertisement
ویسے میں بھی ضرورت رشتہ کا اشتہار ہی سمجھی تھی ....

:lol:


نہی اس نے کھانے پینے کا بھی ذکر کیا ہے ، آپ کا پسندیدہ مشغلہ

لیکن اس کو بوریت ہوتی ہے ، شاید اسی لئے اس کا وزن کم ہے آپ سے
:lol:
 
Last edited:
فارغ وقت میں مذھب کو ہی پڑھ لیں ..دلچسپی بھی پیدا ہو جائے گی ..اور وقت بھی گزر جائے گا ..قرآن کے ترجمے سے شروع کریں ..

I find that many people think that but don't find the motivation to focus on this...if only there was a way to motivate you to become more interested in learning about religion...
 
I find that many people think that but don't find the motivation to focus on this...if only there was a way to motivate you to become more interested in learning about religion...

چودھری صاحب کی تھریڈ میں حصہ لینا شروع کر دیں .


:)
 
http://www.quranexplorer.com/quran/

Quran has very thing to be discover and get all advise and guidelines in you own language Urdu read again and again that is all life about.

Without having a believe you can not walk one step even you are in the state of confuse. or to much see on medias ect ect then first watch this to be crackup your laziness

watch this
Secrets to success Pt. 1
on YouTube


thanks to ask question hope you get it what you looking after that come out from local laziness .

 
Advertisement
Dear my dear better [FONT=Tahoma, Calibri, Verdana, Geneva, sans-serif]نادان the better half is only one good step to start life its not a all life for thanks [/FONT]
 
Asalam alaikum,


We all have gift of life with a specific span of time, every person has different age account ,some die in early age some live 40 yrs while some live long life may be 80 -100 but eventually end is death,that's why our beloved prophet has said live in this world as a traveler,Allah says in quran by taking oath of time "wal asr" lo man is in loss,why?,becuz we are not using this time that is given to us as amanat as we are advised to,trading each minute of our life with doing good deeds will benefit us .
we can do that if know our purpose of life,in quraan Allah has told us our purpose of life,Allah said "I have created jinn and mankind to worship me".
worship means to fulfill rights of Allah,and rights of people.
 
بھائی صاحب یہاں آپ جن سے مدد مانگ رہے ہیں وہ تو خود یہاں وقت گزارنے آتے ہیں۔ یہ فورم نا ہوتا تو ان بیچاروں کا حال بھی آپ جیسا ہوتا۔ ۔۔۔
خیر آپ بھی یہاں وقت لگائیں۔ بغیر شادی کے بھی زندگی اچھی گزر جائے گی۔ جب آنکھیں اور انگلیاں کام کرتی ہیں یہیں منجی بسترا لگا لیں۔

اگر مجھ سے مشورہ مانگتے ہو تو سب سے بہتر مشورہ یہی دونگا کہ جلد سے جلد شادی کرلیں۔
یہی آپ کی بیماری کا علاج ہے ۔

 
Advertisement

فارسی کا محاورہ ہے ، جس میں بہت اچھا مشورہ بھی ہے

غم نا داری بز بخر

اگر تجھے کوئی غم نہی ہے تو ایک بکری خرید لے

آپ بھی ایک عدد شادی فرما لیں ، زندگی کے سارے مقصد سمجھ آ جایں گے اور بھگانے والی اتنا بھگائے گی کہ آپ کو شاید جنت سے بھی نکلنا پڑے
;)

میں خود وہ مولوی ڈھونڈھ رہا ہوں جس نے میرا نکاح پڑھوایا تھا. اب یہ نہ بولیں کے وہ
زی اے چودھری صاحب تھے

 
شاید میں یہ مینشن کرنا بھول گیا کہ میں شادی شدہ ہوں دو سال سے۔ اور میں اس بات کو اتنا ہائی لائٹ نہیں کرتا جتنا غیر شادی شدہ حضرات کرتے ہیں لیکن دو تین مہینے کے بعد چھٹی ملتی ہے گھر جانے کے لیے تب جا کے ایک ہفتہ گھر گزار آتا ہوں اور وہاں مصروفیت ہوتی ہے بوریت نہیں ہوتی۔ میں اسی لیے اس پیریڈ کی بات کر رہا ہوں جو میں یہاں بحریہ ٹائون میں گزارتا ہوں کام کرتے ہوئے۔
اور جن بھائیوں نے نماز کا اور قران سمجھنے کا مشورہ دیا ہے وہ بہت اچھا ہے لیکن بات وہی ہے جب مو ٹیویشن نہ ہو تو کیسے شروع کروں۔
میں تو کافی عرصے سے سموکنگ چھوڑنے کے لیے موٹیویشن ڈھونڈھ رہا تھا لیکن ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی۔
خدمت خلق والی بات مجھے بہت اچھی لگی ہے اور مجھے جہاں موقع ملتا ہے میں دوسروں کے کام آتا ہوں اور اس سلسلے میں کافی نقصان بھی اٹھایا ہے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ یہ نقصان قابل قبول ہے۔
بات کافی حد تک یہی ہے کہ لوگ اپنی اپنی لائف میں اتنے مصروف ہیں کہ ان کے پاس دوسروں کے لیے وقت ہیں نہیں۔ میں نے سکائپ پر بھی کافی وقت دیا ہے فرینڈ شپ کرنے کے طور پر مگر خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
مکینیکل مونسٹر، میری پروفائل پکچر سے ہی آپ کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ میں نے ایک لمبا عرصہ یہ گیم کھیلی ہے اور ابھی بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں اس گیم میں میرے لیول پر کوئی نہیں سوائے دو تین لڑکوں کے جن کی مصروفیت اتنی ہو گئی ہے کہ اب ان سے ملنا اور گیم کے لیے وقت لینا ممکن نہیں رہا ورنہ کچھ عرصہ پہلے تک یہ بھی میرا اچھا مشغلہ تھا جس سے ذہن منتشر ہونے سے بچا ہوا تھا۔
آخری بات۔ یہاں منجی بسترا لگانے کی جہاں تک بات ہے تو میں اس تھریڈ پہ تو فوکس رکھ رہا ہوں کہ شاید کوئی اچھا مشورہ مل جائے باقی فورم کا میں کچھ یقین سے نہیں کہہ سکتا کیونکہ زیادہ تر میں یہاں سیاسی تھریڈز اور پوسٹس ہیں دیکھتا ہوں اور پچھلے سال سے اب تک سیاسی ٹاک شوز سے لے کر فیس بک پیجز تک سیاسی باتیں اور خود ساختہ تجزیے دیکھ دیکھ کر میں تھک چکا ہوں۔
آپ لوگوں کے قیمتی مشوروں کا منتظر
​