Advertisement

کیا بھارت کی افغانستان سے دوستی خطرہ ہے؟

کیا بھارت کی افغانستان سے دوستی اس ملک کے لیے خطرہ ہے؟

افغان حکومت ابھی تک دارالحکومت میں ہونے والے حالیہ خونریز اور پے در پے حملوں کے صدمے میں ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان کے بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پرتشدد کارروائیوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
​
[FONT=&amp]
نئی دہلی کے طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سے کابل سے قریبی تعلقات قائم ہیں لیکن حالیہ چند برسوں میں یہ افغانستان کا بڑا امدادی ملک بن کے ابھرا ہے۔ بھارت نے اس ملک میں اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے ساتھ ساتھ فوجی تعاون میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ حال ہی میں بھارت نے افغانستان کو چار ایم آئی 25 ہیلی کاپٹروں کا تحفہ بھی دیا ہے جبکہ بھارت سالانہ بنیاد پر سینکڑوں افغان فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تربیت بھی فراہم کر رہا ہے۔

طالبان نے بھارتی فوجی امداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک تباہ حال قوم کے ساتھ واضح دشمنی ہے۔ چار ستمبر کو طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے پیغام میں واضح کیا تھا، ہم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان کو ہلاکت اور تباہی کی طرف لے جانے والے سامان کی برآمد ختم کرے اور خاص طور پر فوجی امداد کے ذریعے کابل کی بدعنوان حکومت کی عمر کو طول دینے کی کوشش نہ کرے۔

بھارت نے افغانستان کو چار ایم آئی 25 ہیلی کاپٹروں کا تحفہ بھی دیا ہے

ہائیڈل برگ یونیورسٹی میں جنوبی ایشیا کے تجزیہ کار زیگفریڈ وولف اس بیان کے حوالے سے کہتے ہیں، اس بیان سے واضح ہو جاتا ہے کہ جہادی عناصر بھارت کو افغانستان میں نہ صرف امریکی مفادات کا ایک پارٹنر بلکہ فوجی امداد کے لحاظ سے امریکا کا جانشین سمجھ رہے ہیں اور اپنا بنیادی ہدف بھی۔اس تجزیہ کار کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، کابل میں ہونے والے طالبان کے حملے صرف افغان حکومت کے خلاف نہیں تھے بلکہ نئی دہلی کو ملک سے باہر رکھنے کی طرف بھی ایک اشارہ ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے امریکا کو غیرملکی طاقت تصور کیا جاتا ہے۔

کیا بھارت امریکا کی جگہ لے گا؟
بھارت اور افغان حکومت کے مابین دو طرفہ فوجی تعاون میں حیران کن اضافہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب امریکا آہستہ آہستہ اس ملک سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔ کئی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا پہلے ہی بھارت کو افغانستان میں اپنا جانشین مقرر کر چکا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے سہ فریقی مذاکرات (بھارت، افغانستان اور امریکا) کا اعلان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یہ مذاکرات آئندہ ماہ نیویارک میں ہوں گے۔

اس اعلان کو پاکستان میں پذیرائی نہیں ملی ہے کیوں کہ پاکستان ابھی تک افغان سکیورٹی معاملات میں امریکا کا سب سے اہم اتحادی رہا ہے۔

بھارت یا پاکستان کا انتخاب؟

افغانستان سینٹر فار ریسرچ پالیسی اسٹڈیز نامی تھنک ٹینک کے سیاسی تجزیہ کار ہارون میر انتہائی یقین سے کہتے ہیں کہ سہ فریقی مذاکرات میں سے پاکستان کو نکالنے کے اثرات اسلام آباد اور کابل حکومت کے آپس کے تعلقات پر مرتب ہوں گے، یہ حملے افغان حکومت کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان کابل حکومت کو اس بارے میں پہلے ہی خبردار کر چکا ہے اور اب یہ بات طالبان کو استعمال کرتے ہوئے ثابت بھی کی گئی ہے۔

افغان حکومت ابھی تک دارالحکومت میں ہونے والے حالیہ خونریز اور پے در پے حملوں کے صدمے میں ہے

نئی دہلی اور اسلام آباد عشروں سے کابل میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے کُشتی لڑ رہے ہیں۔ لیکن نئی دہلی اور کابل کے درمیان تعلقات کی مضبوطی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان افغانستان میں ممکنہ پراکسی وار کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

تجزیہ کار وولف کے مطابق، بھارت اور افغانستان میں قربت دیرینہ دوستی کا نتیجہ ہی نہیں ہے بلکہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کے نقطہ نظر کا ایک منطقی نتیجہ بھی ہے۔ پاکستان عوامی سطح پر تو دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی حمایت کرتا ہے لیکن خفیہ طور پر وہ طالبان کی مدد بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ ڈبل گیم پاکستان کے اس موقف کے خلاف ہے کہ وہ مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان چاہتا ہے۔

اس پس منظر میں افغان عوام افغانستان، بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری جغرافیائی سیاسی جدوجہد سے انتہائی خوفزدہ ہیں کیونکہ یہ چپقلش افغانوں کی زندگیوں اور سلامتی کی صورت حال پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
http://www.dw.com/ur/کیا-بھارت-کی-افغانستان-سے-دوستی-اس-ملک-کے-لیے-خطرہ-ہے/a-19536159
​
[/FONT][FONT=&amp]
[/FONT]
 
Advertisement
طالبان ، انڈیا سے دوستی کی مخالفت صرف اس لئے کر رہے ہیں کہ حکومت کو چھوڑ کر ان سے ناتا جوڑا جائے ، یہ بات انہی کے بیانات سے صاف ظاہر ہے . . . . .کابل حکومت کو سپورٹ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ ، پر انڈیا کو اپنے کام سے کام رکھنے کا نہیں کہا

حتی کہ اگر تکفیری ویبسیٹس پر جایئں تو وہاں بھی طالبان انڈین سفیانی حضرات کو صبر کرنے کا مشورہ دے رہے ہوتے ہیں جب کہ پاکستان میں ، " اٹھو اور آگے بڑھ کر حملہ کرو " کی تلقین

اس کے علاوہ ، پہلے بھی بیان کر چکا ہوں ، کہ پینسٹھ کی جنگ میں افغانستان سے انڈین طیاروں کی پرواز ہو چکی ہے اس سے بخوبی پتہ چلتا ہے کہ یہ مسلمانوں کے کتنے سگے اور کافروں پر کتنے سخت ہیں
 
Advertisement
طالبان ، انڈیا سے دوستی کی مخالفت صرف اس لئے کر رہے ہیں کہ حکومت کو چھوڑ کر ان سے ناتا جوڑا جائے ، یہ بات انہی کے بیانات سے صاف ظاہر ہے . . . . .کابل حکومت کو سپورٹ کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ ، پر انڈیا کو اپنے کام سے کام رکھنے کا نہیں کہا حتی کہ اگر تکفیری ویبسیٹس پر جایئں تو وہاں بھی طالبان انڈین سفیانی حضرات کو صبر کرنے کا مشورہ دے رہے ہوتے ہیں جب کہ پاکستان میں ، " اٹھو اور آگے بڑھ کر حملہ کرو " کی تلقین اس کے علاوہ ، پہلے بھی بیان کر چکا ہوں ، کہ پینسٹھ کی جنگ میں افغانستان سے انڈین طیاروں کی پرواز ہو چکی ہے اس سے بخوبی پتہ چلتا ہے کہ یہ مسلمانوں کے کتنے سگے اور کافروں پر کتنے سخت ہیں
یہ تنبیہ بطور رسید ہے، جو کہ بوقت ضرورت کام آئے گی۔
انڈیا کو اچھی طرح معلوم ہے کہ افغانستان میں امریکی کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے کے بعد(انشاء اللہ) اس کی شامت آئے گی۔لہذا حتی المقدور امریکی پٹھوئوں کو سہارا دینے کی(بے فائدہ) کوشش کر رہا ہے۔
انڈیا کی ایران کے ساتھ گہری دوستی سمجھ میں آتی ہے، کہ ایران کو امریکی آلہ کار کے طور پر ،امت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا بھونکنے کے لئے استعمال کیا جا تا رہا ہے، مگر افغانستان کے ساتھ موجودہ عشق کی پینگیں صرف پاکستان دشمنی میں بڑھائی جا رہی ہیں۔
 
یہ تنبیہ بطور رسید ہے، جو کہ بوقت ضرورت کام آئے گی۔
انڈیا کو اچھی طرح معلوم ہے کہ افغانستان میں امریکی کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے کے بعد(انشاء اللہ) اس کی شامت آئے گی۔لہذا حتی المقدور امریکی پٹھوئوں کو سہارا دینے کی(بے فائدہ) کوشش کر رہا ہے۔
انڈیا کی ایران کے ساتھ گہری دوستی سمجھ میں آتی ہے، کہ ایران کو امریکی آلہ کار کے طور پر ،امت مسلمہ کی پیٹھ میں چھرا بھونکنے کے لئے استعمال کیا جا تا رہا ہے، مگر افغانستان کے ساتھ موجودہ عشق کی پینگیں صرف پاکستان دشمنی میں بڑھائی جا رہی ہیں۔
[hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar][hilar]
آپ کی یہ رسید ہے تو بڑی پر کشش ! پر اس پر وصولی کی تاریخ 40، 50 سال بعد کی لکھی ہے

جیسا کہ آپ نے ایک دوسرے تھریڈ پر فرمایا کہ آپ کے پاس غیب کا علم نہیں کہ آپ اپنی فتح کی متوقع تاریخ بتا سکیں یا اتنا ہی بتا سکیں کہ یہ جنگ مزید کتنے سال یا کتنی نسلوں تک چلے گی

دوسری بات
کسی بھی پاکستانی ( غیر سفیانی ) سے پوچھ لیں وہ امت کے دشمن اسی کو قرار دے گا جنہیں آپ مجاہدین کہتے ہیں
بلکے آپ اپنی وہ پوسٹ یاد کریں جب آپ نے امام کعبہ کو للکار کر کہا تھا کہ تم واضح کرو کہ تم کس فرقے کے ساتھ ہو !
وجہ یہ تھی کہ انہوں نے دیش کو مسلمانوں کا دشمن نمبر 1 کہا تھا