چاچا احمد بخش کی آنکھیں چلی گئی مگر شوقِ اخبار بینی نہ گیا۔ بس اتنا ہے کہ پہلے وہ خود پڑھ لیتا تھا۔ اب صرف اخبارخریدتا ہے تاکہ مجھ سمیت کوئی بھی پڑھ کے سنا دے۔ ہاں بھئی خان جی شروع ہوجاؤ ۔
اقوامِ متحدہ کے انسانی امداد کے نمائندے وین ڈی کلوو نے کہا ہے کہ بمباری سے اب تک جو 1400 کے لگ بھگ لوگ ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں ان میں سے تین چوتھائی عام شہری ہیں۔ واحد بین الاقوامی ائیرپورٹ بھی مسلسل فضائی حملوں کی زد میں ہے اس لئے بیرونی طبّی امداد و عملےاور خوراک کی ترسیل بہت مشکل ہو گئی ہے۔
ادھر صعدہ کے شمالی علاقے کے الگمہری کے ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم ایم ایس ایف کی اہل کار ٹیریسا سینکرس ٹووول نےکہا ہے کہ پچھلی رات ایک 140 سے زائد
[TABLE="class: outer_border, width: 480, align: center"]
[TR]
[TD] تعلق اور لاتعلقی
انسانی حقوق کے ایک کارکن کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے تین مستقل ارکان یعنی امریکہ، برطانیہ اور فرانس فوری جنگ بندی کروانے اور لاکھوں متاثرین تک انسانی امداد کی ہنگامی ترسیل یقینی بنانے کے بجائے جارح کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ دو دیگر مستقل ارکان یعنی روس اور چین نے لاتعلقی کا رویہ اپنا رکھا ہے۔ لہذا آنے والے دنوں میں یہ انسانی بحران مزید ہولناک ہونے کا حقیقی خدشہ ہے۔
اقوامِ متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ایسی بلاتفریق بمباری بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہے۔
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
فضائی حملے ہوئے۔ ارد گرد کے علاقوں میں طیاروں سے اشتہار بھی گرائے گئے کہ شہری فوراً صعدہ کا پورا علاقہ چھوڑ دیں کیونکہ اب سے یہ پورا خطہ فوجی ہدف تصور کیا جائے گا۔
مگر علاقے میں چونکہ پٹرول کی سخت کمی ہے اس لئے ہزاروں شہری جان بچانے کے لئے بال بچوں سمیت پیدل ہی چل پڑے۔
ٹیریسا کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران بیسیوں شہری ٹھکانے بھی بلا امتیاز بمباری کا نشانہ بنے۔
ادھر ایک فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ صعدہ اور حاجا پر ہونے والے تازہ فضائی حملے سرحد پار سے کی جانے والی اشتعال انگیز گولہ باری سے دس شہریوں کی ہلاکت کا جواب ہے۔ فوجی ترجمان نے12 مئی سے پانچ روزہ عارضی جنگ بندی کی بھی پیش کش کی ہے مگر مخالف ملیشیا کے ترجمان محمد البخاتی نے کہا کہ ہفتہ بھر پہلے بھی فضائی حملے روکنے کا یکطرفہ اعلان ہوا تھا لیکن صرف چھ گھنٹے بعد ہمارے شہریوں کو پھر سے نشانہ بنانے کا آغاز ہوگیا۔دریں اثنا عالمی ادارہِ صحت کے مطابق اس وقت 60 فیصد سے زائد آبادی کو خوراک، صاف پانی، علاج معالجے اور صحت و صفائی کی سہولتوں سمیت بنیادی امداد کی ہنگامی ضرورت ہے۔ غذائی قلت کے نتیجے میں اجناس کی قیمتوں میں پانچ گنّا تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ناکہ بندی اور مسلسل فضائی حملوں کے سبب طبّی رسد خطرناک حد تک کم ہوچکی ہے۔ کئی جنوبی علاقوں سے ریڈ کراس کا عملہ بھی واپسی پر مجبور ہوگیا ہے۔
بمباری سے اب تک جو سویلین ڈھانچہ تباہ ہوا ہے اس میں پانچ ہسپتال بھی شامل ہیں۔ پچھلے چھ ہفتے سے جاری اس فوجی کاروائی کے سبب اب تک کم ازکم ڈھائی لاکھ شہری دربدر ہوچکے ہیں۔
انسانی حقوق کے ایک کارکن کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے تین مستقل ارکان یعنی امریکہ، برطانیہ اور فرانس فوری جنگ بندی کروانے اور لاکھوں متاثرین تک انسانی امداد کی ہنگامی ترسیل یقینی بنانے کے بجائے جارح کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ دو دیگر مستقل ارکان یعنی روس اور چین نے لاتعلقی کا رویہ اپنا رکھا ہے۔ لہذا آنے والے دنوں میں یہ انسانی بحران مزید ہولناک ہونے کا حقیقی خدشہ ہے۔۔۔۔۔
چاچا احمد بخش نے مجھے ہاتھ کے اشارے سے رکنے کو کہا اور اپنی بے نور آنکھوں سے بہنے والے آنسو آستین سے پونچھتے ہوئے بولے:۔
۔یار کیا ہم لوگ ہمیشہ اتنے ہی بے بس اور بے غیرت رہیں گے۔ کیا کوئی ان یہودیوں کا ہاتھ روکنے والا نہیں۔ اس اسرائیل پر آخر کب آسمان سے قہر نازل ہوگا۔ اور کتنے مظلوم فلسطینیوں کی آہیں چاہئیں۔ یا اللہ اب تو ہی کچھ کر۔ آخر ظالم کی رسی اور کتنی دراز ہوگی۔۔۔۔
میں نے کہا چ۔۔چاچا احمد بخشیہ اسرائیل اور غزہ کی خبر نہیں۔ یہ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی حوثیوں کے خلاف کاروائی کی تازہ تفصیل ہے۔
نابینا احمد بخش کا چہرہ جہاں تھا ایک منٹ کے لئے وہیں ساکت ہوگیا۔ اور پھر اس کے منہ سے بہت بے یقینی سے نکلا اچ ۔۔۔اچھاآآآآ۔۔۔ ارے تو خان جی پہلے بتانا تھا نا۔ لاحول ولا قوت ، تم بھی بادشاہ آدمی ہو ۔۔۔بس اب جاؤ خان جی۔ تمہیں بھی تو کام سے دیری ہورہی ہوگی نا۔ باقی خبریں پھر کسی وخت کسی اور سے پڑھوا لوں گا۔۔اب جاؤ آپ۔۔
کوی سعودی بدبختوں کا ہاتھ روکنے والا نہیں ڈرون حملوں پر واویلا کرنے والے اب امریکہ سے معلومات لے لے کر بے گنہ مسلمانوں کو شہید کر رہے ہیں سعودی ٹکڑوں پلنے والے سارے اسلامی ملک سواۓ پاکستان کے سعودیہ کے ساتھ اس قتل و غارت میں حصہ دار بن گئے ہیں جیسے سینیگال ،گیمبیا ،مصر ،ملایشیا یہ لڑائی سعودیہ کے گلے پڑنے والی ہے ،یہاں امریکہ اور روس جیسی طاقتیں تباہ ہو گئیں تو یہ کیا چیز ہیں کراۓ کے فوجی
Irani shia agent playing with pakistani sunni people mind .
making such threads to get sunni sympathy and spread propoganda .
He wont tell you attroticities and killing of Bas.tard Asad D..og in syria of sunni peoples.

soon rest of Irani agents will come on this post and will start spitting venom against sunni.
they will cover their propoganda with such logics that ordinary and less educated sunni people will start believing them and this is their strategy to create a division among sunni unity.
people like him are the modern day Mir jaffir and Mir saadiq.
Syrian sunni are on right thats y they never surrendered or asked for cease fire untill Do..g Asad to step down but these hothi started begging .
Righteous person fight until death
یہ تحریروسعت اللہ صاحبکی ہے جو مذھبی طور پرسُنی (دیوبندی)گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور اس بات کی وضاحت خود انھوں نے اپنی تحریر میں کی ہے۔ اب اللہ بہتر جانے کہ وہ ایرانی ایجنٹ ہیں یا نہیں؟؟؟؟
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی آخری وقت اشاعت: اتوار 26 اگست 2012 ,* 03:56 GMT 08:56 PST
ایک سنی دیوبندی گھرانے میں پیدا ہونے والا وسعت اللہ خان خود کو ایک اچھا مسلمان ثابت کرنے کے لئے کہاں تک جائے، کیا کرے ؟؟؟
شاید شیعوں کو مارنے سے میرا کام نہیں چلے گا۔ شائد اور بہت کچھ کرنا پڑے گا۔
تو کیابو علی سیناکی قبر پر جا کے تھوک دوں؟
بابائے الجبراالخوارزمیکے فارمولے جلا دوں؟
بابائے کیمیاجابر بن حیانکی ہڈیاں زمین سے نکال لوں؟
بابائے فلکیاتالبیرونیکے مزار کو آگ لگادوں؟
مورخالمسعودیکی تاریخِ اسلام حرام سمجھ لوں؟
حضرتمعروف ِ کرخیکے تصوف، ملا صدرا کے نظریہِ وجودیت اورسیّد علی ہمدانیکی تبلیغ کو شرک کے خانےمیں رکھ دوں؟
عمرِ خیامکی رباعیات چھلنی کر دوں؟
شاہ نامہ والےفردوسیکا تہران یونیورسٹی میں لگا مجسمہ گرا دوں؟
ڈاکٹر علی شریعتیکو مرتد مان لوں؟
جو بھیقلی قطب شاہ، میر، غالب، انیس، دبیر، اکبر الہ آبادی، جوش، علی سردار جعفری، کیفی اعظمی اور جون ایلیاکے شعر پڑھے، پڑھائے یا حوالہ دے، کیا اس کا منہ نوچ لوں؟
اردو کا سب سے بڑا ناول آگ کا دریا، دریا برد کردوں؟ خاک اچھا ہوگا ایسا ناول جسےقرۃ العینجیسی شیعہ نے لکھا ہو۔
اورصادقیننامی شیعہ کی قرانی کیلی گرافی کسی تہہ خانے میں چھپا دوں؟
کیا جہانگیر کی ایرانی محبوبہنور جہاںکو بھی ذہن سے مٹا دوں؟
تاج محل کو ڈائنامائیٹ لگا دوں جس میں سنی شاہ جہاں کی شیعہ اہلیہممتازمحل سو رہی ہے؟
نادر شاہ کا تذکرہ صفحات سے کیسے کھرچوں؟
بتائیےحیدر علیشیعہ اور شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے والےفتح علی ٹیپو سلطانکے ساتھ کیا کروں؟
جنگِ آزادی کی ہیروئنبیگم حضرت محلکا تذکرہ کہاں لے جاؤں؟
جس شخص کوبانیِ پاکستانکہا جاتا ہے اس پر سے شیعت کا دھبہ کیسے مٹاؤں؟ اسے تو غالباً سنی علامہ اقبال نے ضد کرکے انگلستان سے بلوایا تھا نا۔
اور یہراجہ صاحب محمود آباداپنی شیعت بھول بھال کر پاکستان کی نوزائیدہ مملکت پر دامے درمے کیوں قربان ہوگئے۔ شاید وہ پاکستان کو شیعہ ریاست بنانا چاہتے تھے ۔تبھی تو !!!!۔
اور ایوب خان کو کسی راسخ العقیدہ نے بروقت کیوں مشورہ نہیں دیا کہ ایک سنی اکثریتی نظریاتی ملک کی حسّاس فوجی قیادت ایک ہزارہ شیعہجنرل موسیکے حوالے نا کرے۔ اور دیکھو ایوب خان نے مزید کیا غضب کیا کہ پینسٹھ کی جنگ لڑنے کی ذمہ داری بھی جنرل موسی کو تھما دی۔
اور سادہ لوح سنیوں نے یہ کیا کیا کہذوالفقار علی بھٹوکو کندھے پر اٹھا لیا۔ کیا انہیں کسی نے نہیں بتایا کہ وہ شیعہ ہے اور سینہ زوری دیکھو کہ خبردار کرنے کے باوجود بھی اس کی بیٹی کو دو دفعہ وزیرِ اعظم بنا لیا ؟؟؟
شاید گلگت اور بلتستان کے شیعوں کو بالکل ٹھیک سزا مل رہی ہے۔ آخر کس نےکیپٹن حسن، صوبیدار میجر بابراور ان کے ساتھیوں کو کہا تھا کہ خود ہی بندوق اٹھا لیں، خود ہی کشمیر کی ڈوگرہ حکومت کی غلامی کندھوں سے اتار پھینکیں اور آزادی کمانے کے لگ بھگ بیس روز بعد ہی پاکستان سے آئے ہوئے پہلے پولٹیکل ایجنٹ کو سیلوٹ مار کےگلگت بلتستان کی چابیاں اس کے حوالے کردیں۔ آج بھی ان کی نسلیں اس پر اتراتی ہیں کہ باقی پاکستان تو میز پر بنا۔ ہم نے اپنا حصہ بندوق سے آزاد کروایا۔ مگر ان نسلوں کو اتنی عقل نہیں ہے کہ قومی شناختی کارڈ پر اپنا نام ہی تبدیل کروالیں۔
اور یہ نگر اور ہنزہ کی اسماعیلی شیعہ ریاستیں کس برتے پر پاکستان میں مدغم ہو گئیں؟
جانے کیا سوچ کرحوالدار لالک جانانیس سو ننانوے میں کارگل کی چوٹیوں پر جان دے کر نشانِ حیدر والوں کی صف میں شامل ہوگیا۔ تو کیا میں یہ مطالبہ کردوں کہ اس شیعہ سے نشانِ حیدر واپس لیا جائے اور اسے شہید نا کہا جائے اور یہ نشانِ حیدر کس نے نام رکھا؟ کیا پاکستان کے اعلی ترین فوجی اعزاز کا نام نشانِ صحابہ، نشانِ جھنگوی، نشانِ جیش، نشانِ طالب یا نشانِ قاعدہ رکھتے ہوئے ہتک محسوس ہوتی ہے ؟؟؟
مجھے پانچ سال کی عمر میں انگلی پکڑ کے اے بی سی ڈی سے متعارف کرانے والے استاد کے سنگِ مزار پر سےحمید حسن نقویکا نام کھرچوا کے دلاور خان یا خورشید صدیقی یا اسلم فاروقی یا بابر بلوچ یا پھر بھگوان داس لکھوانے سے کیا کام چل جائے گا ؟؟؟؟
بتائیے نا! آخر کیا کروں خود کو ایک اچھا سچا مسلمان ثابت کرنے کے لئے ؟؟؟؟
یہ تحریر وسعت اللہ صاحب کی ہے جو مذھبی طور پر سُنی (دیوبندی) گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور اس بات کی وضاحت خود انھوں نے اپنی تحریر میں کی ہے۔ اب اللہ بہتر جانے کہ وہ ایرانی ایجنٹ ہیں یا نہیں؟؟؟؟
[TABLE="class: outer_border, width: 750, align: center"]
[TR]
[TD] میں سچا مسلمان کیسے بنوں؟
وسعت اللہ خان

جناب میں نے تو وسعت اللہ خان کا کالم پوسٹ کیا تھا۔ اگر وہ کالم لکھنے پر ایرانی ایجنٹ نہیں بنا تو میں صرف اُسے پوسٹ کرنے پر کیسے ایرانی ایجنٹ بن گیا؟؟؟؟ آپ نے اپنے بارے میں وضاحت نہیں کی کہ آپ خود کون ہیں؟؟؟؟ کس کے ایجنٹ ہیں۔؟؟ آپ کی پوسٹ کی تعداد 25-30 ہے لیکن طرز تخاطب فورم کے پرانے ممبران کی طرح منجھا ہوا ہے۔۔۔۔ کہیں آپ کی پرانی آئی ڈی پر بین تو نہیں لگا ہوا؟؟؟ جس وجہ سے آپ اس نئی آئی ڈی کے ساتھ نمودار ہوئے ہیں؟؟؟؟

It doesn't take long to recognise an agent like you , your one post tell others who you are what is your agenda. It's not necessary to be old member to find out someone hidden agenda, it's matter of judgment Mr covered agent.
agents try their best to cover themselves behind words but expose them selves badly. Your enemity with Sunni people is obvious.
یہ تحریروسعت اللہ صاحبکی ہے جو مذھبی طور پرسُنی (دیوبندی)گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور اس بات کی وضاحت خود انھوں نے اپنی تحریر میں کی ہے۔ اب اللہ بہتر جانے کہ وہ ایرانی ایجنٹ ہیں یا نہیں؟؟؟؟
۔1. عن عثمان رضي الله عنه قال : سمعت رسول الله (صلى الله عليه و آلہ وسلم ) يقول ( الايمان يمان الايمان يمان-مرتين- في قحطان و القسوة في ولد عدنان , حمير رأس العربو نابها ومذحج هامتها و غلصمتها و الازد كاهلها و جمجمتها و همدان غاربها و ذروتها , اللهم اعز الانصار الذين آووا و نصروا و حمونيو هم اصحابي في الدنيا و شيعتي في الاخرة و اول من يدخل الجنة من امتي) رواه البزارواسناده حسن.
۔2. قال صلى الله عليه و سلم : اذا مروا بكم اهل اليمن يسوقون نساءهم و يحملون ابناءهم فانهم مني وانا منهم . و اسناده حسن .
۔3.روى الخطيب عن عائشة رضي الله عنها قالت : قال رسول الله (صلى الله عليه و آلہ وسلمدخلت الجنة فرأيت اكثر اهلها اليمن و وجدت اكثر اهل اليمن مذحج .۔
۔4.و روى الخطيب باسناد حسن عن ابن عمر رضي الله عنهما قال : قال رسول الله ( صلى الله عليه و آلہ وسلم ) ( زين الحاج اهل اليمن )۔
۔5. و قالصلى الله عليه و آلہ وسلمقيس فرسان الناس يوم الملاحم واليمن رحى الاسلام .
۔6. عن ابي ذر رضي الله عنه قال : قال رسول الله (صلى الله عليه و آلہ وسلم) (اذا هاجت الفتن فعليكم بارض اليمن فانها مباركة)اخرجه الحافظ القرشي .۔
۔7. عن علي كرم الله وجهه ان النبي (صلى الله عليه و آلہ وسلم ) قال : من احب اهل اليمن فقد احبني ومن ابغضهم فقد ابغضني . اخرجه الاندلسي .
۔8. عن جابر بن عبدالله رضي الله عنهما قال : قال رسول اللهصلى الله عليه و آلہ وسلميرجع ثلثابركة الدنيا الى اليمن فمن كان هاربا من الفتنة فاليه يهرب فان العبادة فيه)۔
۔9.عن ابي هريرة رضي اللع عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم ( ان الله يبعث ريحا من اليمن الين من الحرير فلا تدع احدا في قلبه مثقال ذرة من الايمان الا قبضته )۔۔
۔10. عن عبدالله بن عمر رضي الله عنهما قال : خرج علينا رسول الله( صلى الله عليه و آلہ وسلم ) و نحن جلوس فاوسعت له فجلس فقالاين اصحابي الذين انا منهم و هم مني و ادخل الجنة و يدخلونهامعي) فقلنا يا رسول الله : اخبرنا من هم قال : ( هم اهل اليمن المطروحون في اطراف الارض المدفوعون عن ابواب السلطان يموت احدهم وحاجته في صدره لم يقضها ) رواه الطبراني.