سینیٹر مشتاق احمد کی تین ترامیم کثرت رائے سے مسترد کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس ثانوی ترمیمی بل 2022 کو سینٹ میں منظور کر لیا گیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اراکین نے بل کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں اور شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد کی تین ترامیم کثرت رائے سے مسترد کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس ثانوی ترمیمی بل 2022 کو سینٹ میں منظور کر لیا گیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اراکین نے بل کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں اور شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ موجودہ نیب آرڈیننس ثانوی ترمیمی بل چورروں کو چور دروازہ دینے کی کوشش ہے، یہ بل صرف اشرافیہ کے لیے ہے، اس سے غریب چور جیل اور بڑا چور ایوان میں جائے گا۔
وزیر مملکت برائے قانون ملک شہادت اعوان نے چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت اجلاس میں قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا نیب آرڈیننس ثانوی ترمیمی بل پیش کیا۔ بل پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون کا کہنا تھا کہ یہ بل عوامی مفاد میں ہے اسے آج منظور کرونا ہے، اس لیے ترامیم لائے ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن اراکین نے کاپیاں پھاڑتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور بل پیش کیے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی نے ایوان سے واک آئوٹ کر دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا، اسے وزیر مملکت شہادت اعوان نے پیش کیا تھا۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے نیب ترمیمی بل میں تجویز کی گئی تین ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔ سینیٹ سے حکومت نے نیب ثانوی ترمیمی بل آسانی سے منظور کروا لیا۔ ثانوی ترمیمی بل کے مسودے کے مطابق نیب 50 کروڑ روپے سے کم کی کرپشن کیسز کی تحقیقات نہیں کرسکے گا۔ صدر مملکت کا احتساب عدالت کے ججوں کی تقرری پر اختیار بھی واپس لے لیا گیا ہےجبکہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں 3 سالہ توسیع کی جاسکے گی۔
بل کے مسودے مطابق نیب کو ہائیکورٹ کی مدد سے نگرانی کی اجازت کا اختیار واپس اور کسی سرکاری ایجنسی سے ملزمان کے خلاف تحقیقات کے لیے مدد نہیں لی جاسکے گی۔ ملزم کو الزامات سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ عدالت میں اپنا دفاع کر سکیں، احتساب عدالتوں کے ججز کی تقرری کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس رہے گا۔ احتساب عدالت میں دائر ریفرنس ختم کرنے کی تجویز چیئرمین نیب فرد جرم عائد ہونے سے قبل دے سکیں گے اورکسی بھی ملزم کے خلاف جہاں جرم کا ارتکاب کیا گیا ہو اسی علاقے کی احتساب عدالت میں مقدمہ چلایا جاسکے گا ۔
دریں اثنا وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے سینٹ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ایکٹ 2017 ترامیم کے لیے پیش ہوا جسے منظور کر لیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/corrr1i1i.jpg
Advertisement





