Advertisement

کیا آج ہم بھی لالچی اور بزدل نہیں ؟؟؟



slavery-chains.jpg




کیا آج ہم بھی لالچی اور بزدل نہیں ؟؟؟



کہتے ہیں کہ چنگیز خان کی فتوحات سے اسوقت کی دنیا میں یہ تآثر پیدا ہو گیا تھا کہ مغل(تاتاری) ناقابل شکست ہیں اور لوگوں پر انکا بڑا رعب تھا۔

ایک مرتبہ ایک شخص کے بیان کے مطابق کچھ مسلمانوں *کا ایک گروہ سفر پر تھا کہ ایک مغل سوار وہاں آنکلا۔

اس نے دور سے ان کو للکارا اور ان کے رکنے پر قریب آکر حکم دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ہاتھ باندھ دیں۔

وہ اس کے حکم کے مطابق ایک دوسرے کے ہاتھ باندھنے لگے توانمیں سے ایک شخص نےسب سے کہا کہ یہ تو ایک ہے اور ہم سولہ ہیں* تو کیوں* نہ اس کو ماردیں۔

انکو ہمّت نہ ہوئی تو اس شخص نے خود اس سوار کو اپنے خنجر سے قتل کر دیا۔

اب یہ لوگ اس مغل کا سامان لوٹنے لگے تو اس شخص نے سب سے کہا کہ تم لوگوں کو میں تمام سامان بخشتا ہوں مگر چونکہ مجھے ضرورت درپیش ہے اسلئے اسکا یہ گھوڑا میں لیتا ہوں۔

ان میں سے ایک نے گھوڑے کی لگام تھامی اور کہا کہ اس کی ملکیّت پر قرعہ ڈالیں گے۔

اب یہ شخص حیران ہوا اور ویسے ہی آواز نکالی کہ مغل آگئے۔ سب بدحواس ہو کر سامان چھوڑ کر نکلنے لگے تو اس شخص نے گھوڑے پر سوار ہو کر انکو کہا کہ

​
تم لوگ لالچی اور بزدل ہو، تم اسطرح کبھی بھی عزّت کا مقام حاصل نہ کر سکو گے۔


اسی طرح امریکہ کی حکومت کے سامنے مسلمانوں کی موجودہ حالت ہے جو ایک دوسرے کے ہاتھ باندھتے نظر آتے ہیں تاکہ زیادہ آسانی سے زیر ہو سکیں ۔
​
​
 
Atleast those coward and greedy people have one among them who took appropriate action when needed. We don't even have that.
 
Brother time is going to change we have all the courage and potential to rise and stand. Single gutsy leader can turn the table. We will rise Inshallah.