سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پنجاب پولیس متنازعہ ٹک ٹاکر پولاریکارڈ کو پروٹوکول دینے میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ گروپس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پنجاب پولیس، اے ایس پی سحر بانو کو ایک نوجوان کو پروٹوکول دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس شخص کو اے ایس پی شہر بانو کی جانب سےپنجاب پولیس کے مختلف شعبوں اور پراجیکٹس کے بارے میں بھی بریفنگ دی جارہی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل اس ویڈیو کے ساتھ شیئر کردہ تفصیلات میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پنجاب پولیس غلیظ زبان استعمال کرنے والے ٹک ٹاکر پولا ریکارڈ کو اے ایس پی سحر بانو کی جانب سے پروٹوکول دیا جارہا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xتاہم ویڈیو کے وائرل ہونے پر سینئر صحافی رائے ثاقب کھرل نے اس واقعہ کی حقیقت بیان کی اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غلط معلومات کی تردید کی۔
Loading X post…
Open original post on Xرائے ثاقب کھرل نے ایک ٹویٹ میں اس ویڈیو کو شیئر کردہ پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھولا ریکارڈ نہیں بلکہ صوبائی وزیرسکندر حیات رانا ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1rnanskjkiskjshd.png
Advertisement





