Advertisement

کہاں لکھا ہےکہ 65 لاکھ جمائما کو گفٹ دیے

عمران خان نااہلی کیس:کہاں لکھا ہےکہ 65 لاکھ جمائما کو گفٹ کیے،عدالت

​
عمران خان نااہلی کیس کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ تحریری جواب میں کہاں لکھا ہےکہ پینسٹھ لاکھ جمائما کو گفٹ کئے،بیان حلفی میں آپ کا مؤقف مختلف تھا،آج آپ نیا موقف دے رہے ہیں، جائزہ لے رہے ہیں بنی گالہ اراضی بے نامی تھی یا نہیں، عدالت بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مانگ رہی ہے، رقوم منتقلی سے متعلق شواہد پیش کرنے کی ذمہ داری عمران خان کی ہے۔ کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

l_382051_023945_updates.jpg


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواستوں کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ جمائما کے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی کا اندازہ عمران خان کے دو خطوط سے ہوتا ہے اور یہ خطوط 11 اور 18 اپریل 2003 میں لکھے گئے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ٹھوس ثبوت دیں پرچیاں نہ دیں، ہم نے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مانگا ہے خطوط نہیں، این ایس ایل اکاؤنٹ سے جمائما کے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی کی دستاویز کہاں ہیں؟

چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے سوال کیا کہ ہمیں یہ بتائیں کہ جو رقم 75 ہزار پاؤنڈ کی تھی وہ آپ کی تھی؟اس پر وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میں نفی میں جواب دیتا ہوں۔وکیل نعیم بخاری نے دلائل میں کہا کہ نیازی سروسز لمیٹڈ کی ملکیت سے متعلق مکمل جواب دوں گا۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بدقسمتی سے آپ تسلی بخش جواب نہیں دے پا رہے۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ یہ بتائیں کہ یہ رقم بینک کے ذریعے کیسے ٹرانسفر ہوئی، جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ میاں بیوی میں پیسے کا لین دین بینکوں کی طرح کا نہیں ہوتا۔

چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایک لاکھ ڈالر کی ایسی رقم بھی ہے جس کا سورس معلوم نہیں ہے، بیگم صاحبہ کی طرف سے جو بڑی رقوم آئیں ان کے بھی واضح بینک چینلز دکھاتے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جو پیسے آپ کو جائیداد خریداری کے لیے آتے رہے وہ آپ گفٹ شو کرتے، اگر جائیداد کی خریداری میں بے نامی بھی ہوئی تو کوئی بات نہیں،

ہم عمل دیکھ کر فیصلہ کریں گے نیت کا ہمیں معلوم نہیں۔عدالت نے نعیم بخاری کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اور سینئر قانون دان اکرم شیخ ایڈووکیٹ کی جانب سے ایک متفرق درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے مقدمے کی سماعت کے دوران بنی گالا کی ملکیت، بنی گالا کے لیے سابقہ اہلیہ سے قرض لینے اور آف شور کمپنی نیازی سروسز سے متعلق کئی بار مؤقف بدلے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کا تازہ ترین مؤقف بھی پچھلے مؤقف کے خلاف ہے جسے مسترد کردیا جائے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ اور نامعلوم ذرائع سے بنی گالا کی رہائش گاہ کی خریداری پر درخواست دائر کی گئی جس میں عدالت سے عمران خان کی نااہلی کی
استدعا کی گئی ہے۔

Source
​

​
 
Last edited by a moderator:
Re: کہاں لکھا ہےکہ 65 لاکھ جمائما کو گفٹ

Source ..wo be Jang , Apnay aba Mir kahal ka Akhbar .
Waji wa ... Keep Dreaming Patwari .
 
Chief Justice is wasting time with Imran Khan case, no money laundering, no tax aviation, no govt post, why he's not fixing important issues, ecp election reforms, oversea voting rights, neutral care taker set up.

Chief Justice is wasting time with Imran Khan case there is no issue money laundering, no tax aviation, Imran has never had any government piston like Nawaz sharif so there is no corruption then why he's wasting time on silly things why did money go from Imrans friends account simply because Imran was in uk so he asked his friend to give instalments it's not Pakistani governments money it's Imran Khana monwy or his friends money or jemimas money and the geo tv making a big issue doing propoganda again all because it's corrupt Mafia ruling Pakistan judging drama wasting time with not important things.
 
Last edited: