- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,286
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
حبیب اکرم کے مطابق بظاہر آپ کو یہ تمام واقعات الگ الگ دکھائی دے رہے ہیں، لیکن آپ ان کو غور سے دیکھیں تو یہ بہت کم وقت میں رونما ہوئے ہیں۔ یہ واقعات ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں رونما ہوئے ہیں اور ان سب کا نشانہ حکومت ہے اور حکومت میں بھی خاص طور پر پنجاب حکومت اور کسی درجے میں وفاقی حکومت ہے۔
حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کو مدنظر رکھیں تو حکومتوں کے چل چلاؤ کا وقت ہوتا ہے تو واقعات بظاہر الگ الگ جگہ پر رونما ہوتے دکھائی دیتے ہیں، لیکن وہ دراصل ایک ہی زنجیر کی کڑیاں ہوتے ہیں۔ کھیل شروع ہے اور جب کھیل شروع ہو جاتا ہے تو وہ ختم ہونے میں زیادہ وقت نہیں لیتا۔ اب ایسا لگتا ہے کہ جو کھیل شروع ہوا ہے شاید وہ ختم ہونے کے قریب آن پہنچا ہے
Loading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:





