مولانا طارق جمیل آج کل شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ ان کی چند تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں وہ ایک مہنگی لیموزین سے اترتے دکھائی دے رہے ہیں۔ لیکن کیا یہ تنقید جائز ہے؟[/FONT][FONT=Mehr !important]مولانا طارق جمیل ایک مقبول مقرر ہیں۔ ان کی تقاریر کا موضوع مذہب ہوتا ہے۔ ان کے بارے میں سنا ہے کہ انہوں نے میڈیکل کالج کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر مذہبی تعلیم کو اختیار کیا اور اس شعبے میں وہ پاکستان کے نامور ترین لوگوں میں شامل ہو گئے۔ لوگ ان کے درس سننے جوق در جوق آتے ہیں۔ ان کی خاص خوبی یہ ہے کہ وہ کسی پر تنقید یا برائی کر کے مقبول نہیں ہوتے۔ اپنی بات کو منفیت سے پاک رکھتے ہیں۔ وہ کوشش کرتے ہیں کہ کسی بہت ہی برے شخص کے بارے میں بھی اچھے الفاظ ادا کریں یا اس کا ذکر کرنے سے اجتناب کریں۔[/FONT][FONT=Mehr !important]ان کی زمین جائیداد کے بارے میں یہ سننے میں آتا ہے کہ خاندانی طور پر وہ ایک اچھے بڑے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن ان کے دروس کی مقبولیت ہی ہے کہ ان کے وافر رزق کا بندوبست بھی خدا نے مذہب سے محبت کرنے والوں کے توسط سے کر دیا ہے۔ سننے میں آتا ہے کہ وہ حج اور عمرے کی ایک کامیاب کمپنی چلاتے ہیں جو ہر برس تین سو لوگوں کو حج کراتی ہے اور فی کس سولہ لاکھ روپے لیتی ہے۔[/FONT]
[FONT="][/FONT]
[FONT=Mehr !important]حج کے مختلف پیکج ہوتے ہیں۔ سرکاری پیکج ساڑھے تین لاکھ کے آس پاس ہوتا ہے۔ سرکاری پیکج میں بھی سستا اور کچھ مہنگا پیکج آ جاتا ہے۔ پھر نجی پیکج ہوتے ہیں جو اس سے کچھ زیادہ رقم کے ہوتے ہیں۔ اس کے بعد وی آئی پی لیول کے پیکج آتے ہیں جو پندرہ لاکھ یا اس سے زیادہ رقم کے ہوتے ہیں۔ اگر مولانا طارق جمیل بھی ایک وی آئی پی پیکج آفر کر رہے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟ سینکڑوں دوسرے لوگ بھی تو یہ کر رہے ہیں۔[/FONT][FONT=Mehr !important]ہم نے جب حج کیا تو پانچ لاکھ کا پیکج لیا۔ اس میں حرمین شریفین کے قریب اچھی رہائش گاہیں شامل تھیں۔ کافی آسانی تھی۔ وہیں ہمارے ایک عزیز بھی ملے۔ انہوں نے پندرہ لاکھ والا وی آئی پی پیکج لیا تھا۔ ان کے انتظامات ہمیں پسند آئے اور اگر ہمارے پاس زیادہ پیسے ہوتے تو ہم بھی ویسا پیکج لیتے۔ اس بنیاد پر ان عزیز کے ایجنٹ کو یا انہیں برا کہنا ہمیں غلط لگتا ہے کہ وہ مہنگا حج کیوں کر رہے تھے۔ جس کی جیب جتنی اجازت دیتی ہے وہ اتنا پیسہ خرچ کر کے اپنے لئے سہولیات لے لیتا ہے۔[/FONT][FONT=Mehr !important]ایسے ہی اگر مولانا طارق جمیل کے مہنگے حج پیکج کو لیا جائے تو اس پر بھی اعتراض کی وجہ ہمیں تو کوئی نہیں دکھائی دیتی۔ ہم حج سے آمدنی کا درست حساب کتاب نہیں جانتے مگر پندرہ لاکھ فی کس کے پیکج اس میں سے آدھے پیسے بھی بچتے ہوں تو صرف حج کے ذریعے وہ 22 کروڑ سالانہ سے اوپر آمدنی حاصل کر لیتے ہوں گے۔ صرف اسی آمدنی سے وہ ایک پرتعیش لائف سٹائل اختیار کر سکتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ بحیثیت حج ٹور آپریٹر وہ اس آمدنی پر ٹیکس بھی لازمی ادا کرتے ہوں گے۔[/FONT]
[FONT="][/FONT]
[FONT=Mehr !important]اس کے علاوہ ان کے عقیدت مند ان کو شہر شہر اور ملک ملک بلاتے ہیں تو وہ ان کو کچھ نذرانے بھی دیتے ہوں گے۔ بالکل ویسے ہی جیسے سابقہ امریکی صدور کلنٹن اور اوباما یا جنرل پرویز مشرف مختلف جگہوں پر جا کر لیکچر دینے کے اچھے بھلے پیسے لیتے ہیں۔ یہ لیکچر دینے کے لئے بلانے والے ان سب کے قیام طعام اور نقل و حرکت کے لئے بندوبست بھی خود کرتے ہیں۔ یہی سب کچھ اگر مولانا طارق جمیل بھِی کرتے ہیں تو ان پر اعتراض کیسا؟ وہ بھی اپنی فیلڈ کے لیکچر دیتے ہیں اور اس سے آمدنی حاصل کرتے ہوں گے۔ لیکچروں کے لئے بلانے والوں میں ہر طرح کے لوگ شامل دکھتے ہیں کیونکہ مولانا طارق جمیل کی تصویر ہمیں لیموزین پر بھی دکھائی دیتی ہے اور موٹرسائیکل پر بھی۔[/FONT][FONT=Mehr !important]اسلام یہ نہیں کہتا کہ آدمی کے پاس کھلے پیسے ہوں تو بھی وہ غریبانہ لائف سٹائل اختیار کرے۔ بلکہ اپنی آمدنی کے حساب سے لائف سٹائل اختیار کرنے کا کہتا ہے۔ اگر مولانا یہ کر رہے ہیں تو اس پر اعتراض مناسب نہیں ہے۔ ہاں اگر مولانا میرے یا آپ کے لائف سٹائل پر تنقید کرتے یا ان کے قول و فعل میں کوئی بڑا تضاد دکھائی دیتا تو پھر ہمیں بھی روا تھا کہ ان کے لائف سٹائل پر تبصرہ کرتے۔ وہ درویش اپنے حال میں مست ہے تو اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے۔
Yeh koi bhi $168 per hour America mein hire kar sakta hai aur Maulana Kay chahnay wale buhat hein
Maulana aik adult shakhs hein un ko agar zarorat ho gi tu khud defend kar lein gay ---- So don,t worry about him
حضرت فاطمہ رضی الله کا حضورpbuh سے گھریلو ملازم کا تقاضا اور آپ کا جواب، اور حضرت عمر رضی الله کا سفر بیت المقدس مدنظر رکھیں تو دین کے لئے زندگی وقف کرنے والوں کو ان معاملوں میں بہت احتیاط کرنی چاہے
حضرت فاطمہ رضی الله کا حضورpbuh سے گھریلو ملازم کا تقاضا اور آپ کا جواب، اور حضرت عمر رضی الله کا سفر بیت المقدس مدنظر رکھیں تو دین کے لئے زندگی وقف کرنے والوں کو ان معاملوں میں بہت احتیاط کرنی چاہے
I am terribly sorry that I pushed the disliked button --- If I am wrong please correct me that Abdul Qadiani Jilani was saint and also a very rich man ---- Maulana Tariq Jameel is also a rich person I believe that this is for some people is not acceptable

ٹھیک کہہ رہے ہیں آپ اصل میں ہمارے دماغوں میں یہ ہے کہ پکا مسلمان صرف غریب ہی ہو سکتا ہے ، امیر نہی زیادہ تر ہوتا بھی ایسا ہی ہے اور اسلام کو مولوی حضرات پینٹ بھی ایسا ہی کرتے ہیں
کہ مومن صرف زمین پر بیٹھتا ہے ، کھوتے پر بیٹھتا ہے ، اور سوکھی روٹی کھا کر زندہ رہتا ہے
صرف بے دین اور امیر آدمی اوپر بیٹھ کر روٹی کھاتا ہے ، بڑی گاڑی پر بیٹھتا ہے اور اچھا کھاتا ہے
یہ طبقاتی فرق پیدا کرنے میں مولانا طارق جمیل خود بھی شامل ہیں انہوں نے کون سا اس غریب عورت کے گھر جا کر حال پوچھا تھا جس نے رائیونڈ میں سڑک پر بچی پیدا کی تھی
البتہ نواز شریف کو ملنے ضرور چلے گئے تھے
امارت کو سلام ہے بھائی وہی اب ان کو بھی بھگتنا پڑ رہا ہے
شاہ عبد القدر جیلانی بادشاہوں کے دروازے پر نہی جاتے تھے یہ بہت بڑا فرق ہے اگر آپ محسوس کریں
Ours 95,% Mullahs from all firqas are responsible for current destruction of Muslim Ummah..ours society.. spreading firqa parasti..shiddat pasandi.. munafiqat in Muslims..shaksiat parasti...ramaiing 5% are some how good... still they are nothing..as they only focus on inner circle.. because this is their comfort zone.. they don't have courage to go high for Islam...
ٹھیک کہہ رہے ہیں آپ اصل میں ہمارے دماغوں میں یہ ہے کہ پکا مسلمان صرف غریب ہی ہو سکتا ہے ، امیر نہی زیادہ تر ہوتا بھی ایسا ہی ہے اور اسلام کو مولوی حضرات پینٹ بھی ایسا ہی کرتے ہیں
کہ مومن صرف زمین پر بیٹھتا ہے ، کھوتے پر بیٹھتا ہے ، اور سوکھی روٹی کھا کر زندہ رہتا ہے
صرف بے دین اور امیر آدمی اوپر بیٹھ کر روٹی کھاتا ہے ، بڑی گاڑی پر بیٹھتا ہے اور اچھا کھاتا ہے
یہ طبقاتی فرق پیدا کرنے میں مولانا طارق جمیل خود بھی شامل ہیں انہوں نے کون سا اس غریب عورت کے گھر جا کر حال پوچھا تھا جس نے رائیونڈ میں سڑک پر بچی پیدا کی تھی
البتہ نواز شریف کو ملنے ضرور چلے گئے تھے
امارت کو سلام ہے بھائی وہی اب ان کو بھی بھگتنا پڑ رہا ہے
شاہ عبد القدر جیلانی بادشاہوں کے دروازے پر نہی جاتے تھے یہ بہت بڑا فرق ہے اگر آپ محسوس کریں
اور انکو لوگ شیخ عبد القدر جیلانی سے ملا رہے ہیں حضرت جیلانی نے کبھی بادشاہوں کے گھروں پر حاضری نہی دی اور بادشاہوں کو ڈانٹ دیتے تھے اور انکی کوئی بخشش قبول نہی کرتے تھے
یہ کرتوت ہمارے آج کے مولویوں کے ہیں کہ دین دار بھی کہلاتے ہیں اور بادشاہوں کے مصاحب بھی ہے
خود کوئی کام نہی کرتے اور دوسروں کو بھی روکتے ہیں شیخ عبد القادر جیلانی تو خود کاروبار کرتے تھے
ہمارے لوگوں کو دین کا پتہ ہی نہی ، صرف مولویوں کو پوجتے ہیں خود قران پڑھیں تو الله سمجھ دے گا
In the defense of Islamic scholar, given examples are of Obama & Musharraf.
If we talk about our most beloved Nabi SAW used to live a real simple life with NO LUXURY at all. I don't agree with this logic. Qaisro Kisra kay logon nay AAP SAW ke life ko daikha to hairan reh gay kay aap Zameen par so rahey thay
Ya Rasoolallah he unzar Halana
You are doing the same mistake by comparing his lifestyle with a Prophet SAW. Do you know about Caliph Usman R.A and Abdur Rehman ibn Auf R.A. Lifestyle. If you compare those rich companions of Prophet lifestyles with present day then it won’t be less than a billionaire person.