Advertisement

کچھ عرصے کے لئے لطف اٹھانے کا موقع دوں گا


أعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم الله الرحمن الرحیم
1451413_872130446178982_1949150939837622910_n.png


سورہ البقرہ، آیت 126۔125
ترجمہ:

125-۔ اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لئے ایسی جگہ بنایا جسکی طرف وہ لوٹ لوٹ کر جائیں اور جو سراپا امن ہو۔ اور تم مقامِ ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بنا لو۔ اور ہم نے ابراہیم اور اسمائیل کو یہ تاکید کی کہ تم دونوں میرے گھر کو ان لوگوں کے لئے پاک کرو جو (یہاں) طواف کریں اور اعتکاف میں بیٹھیں اور رکوع و سجود بجا لائیں۔
126- اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ابراہیم نے کہا: ''اے میرے پروردگار! اسکو ایک پرامن شہر بنا دیجئے، اور اسکے باشندں میں سے جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لائیں انہیں قسم قسم کے پھلوں میں سے رزق عطا فرمائیے۔'' اللہ نے کہا: ''اور جو کفر اختیار کرے گا، اسکو بھی میں کچھ عرصے کے لئے لطف اٹھانے کا موقع دوں گا، (مگر) پھر اسے دوزخ کے عذاب کیطرف کھینچ لے جاؤں گا۔ اور وہ بدترین ٹھکانہ ہے۔''
تشریح:

125- حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسبت سے جو بیت اللہ کے بانئ اول ہیں، اسکی دو خصوصیات اللہ تعالی نے یہاں بیاں فرما دیں: ایک [مَثَابَةٴ لَّلنَّاس] اللّٰہ تعالٰی نے بیت اللّٰہ کی یہ حرمت رکھی ہے کہ نہ صرف مسجدِ حرام میں بلکہ اُس کے اردگرد کے وسیع علاقے میں جسے حرم کہاجاتا ہے، نہ کسی انسان کو قتل کیا جاسکتا ہے، نہ شدید دفاعی ضرورت کے بغیر جنگ کرنا جائز ہے، نہ کسی جانور کا شکار حلال ہے ،نہ کوئ خودرو پودا کھاڑنے کی اجازت ہے، نہ کسی جانور کو قید رکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح یہ صرف انسانوں کے لئے ہی نہیں، حیوانات اور نباتات کے لئے بھی امن کی جگہ ہے۔
مقامِ ابراھیم اُس پتھر کا نام ہے جس پر کھڑے ہوکر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بیت اللّٰہ تعمیر کیا تھا۔ آپ کے قدموں کے نشانات اس پر محفوظ ہیں اور یہ پتھر آج بھی موجود ہے۔ یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہر وہ شخص جو بیت اللّٰہ کا طواف کرے، سات چکر لگانے کے بعد اس پتھر کے سامنے کھڑا ہوکر بیت اللّٰہ کا رخ کرے اور دو رکعتیں پڑھے ۔ ان رکعتوں کا اسی جگہ پڑھنا افضل ہے۔
126- اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ دعائیں قبول فرمائیں، یہ شہر امن کا گہوارہ بھی ہے اور وادی غیر زرع (غیر کھیتی والی) ہونے کے باوجود اس میں دنیا بھر کے پھل فروٹ اور ہر قسم کے غلے کی وہ فراوانی ہے جسے دیکھ کر انسان حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔

ضیا القرآن۔۔ پیر محمد کرم شاہ الازہری صاحب
توضیح القرآن.. مفتی تقی عثمانی صاحب..
احسن البیان.. حافظ صلاح الدین یوسف صاحب

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
our society needs people like you who shares good things to others Allah ap pr apni rehmat karay deen aik doosry ko gunahgar samajh k ya jabar sy nahi phelaya jasakta balky esay he hiqmat or pyar sy tareeky say phelaya jata hai
 
our society needs people like you who shares good things to others Allah ap pr apni rehmat karay deen aik doosry ko gunahgar samajh k ya jabar sy nahi phelaya jasakta balky esay he hiqmat or pyar sy tareeky say phelaya jata hai

tammam tareefain Allah s.w.t kliye hain !